Tag: اے آر وائی

  • پی سی بی نے اے آر وائی سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا

    پی سی بی نے اے آر وائی سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اےآروائی کمیونیکشنز اور ٹاور اسپورٹس سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اےآروائی اور ٹاور اسپورٹس کے کنسورشیم کوپاکستان ریجن کے نشریاتی حقوق ملنا شائقین کے لیے خوشی کی بات ہے، اگلے دو برس میں ٹاپ ٹیموں کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

    اےآروائی کمیونکیشنز کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کھیلوں کے بہترین ایونٹس لوگوں کی اسکرین پر لائیں، شائقین 2024 سے 2026 تک تمام ہوم سیریز اے اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر دیکھ سکیں گے۔

    اے اسپورٹس نے 2024-26 دوطرفہ اور سہ ملکی سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

    واضح رہے کہ پاکستان ان 28 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ 26 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا جن میں 25-2024ء سیزن کے 7 ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں، موجودہ اور اگلے سیزن میں 2 سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی شامل ہیں۔

  • مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟

    مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟

    بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی انتخابی مہم کے دوران ’امبانی-اڈانی‘ سے متعلق بیان دے کر بری طرح پھنس گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ’امبانی-اڈانی‘ کو لے کر راہل گاندھی سے جواب مانگ رہے تھے، لیکن وہ خود ہی کٹہرے میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

    کانگریس رہنماء راہل گاندھی نے مودی کے بیان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ”مودی جی، تھوڑا سا گھبرا گئے کیا؟ اب تک بند کمروں میں ان کا (امبانی-اڈانی) نام لیتے تھے، پہلی بار عوام کے درمیان ان کا نام لے لیا۔“

    ویڈیو میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے ’ٹیمپو‘ والے بیان کی بھی بات کی اور کہا کہ ”آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ یہ ٹیمپو میں پیسے دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہے۔“

    راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ”جب آپ کو اتنا کچھ معلوم ہے تو یہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیج کر تحقیقات کروالیں، جلد از جلد کروائیے۔ گھبرائیے مت مودی جی۔“

    کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے مودی کے بیان پر ان سے تین تلخ سوالات پوچھ لیے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ تین سوالات ڈالے ہیں۔

    جئے رام رمیش کے مودی سے کئے گئے سوالات

    1۔ آپ نے کالا دھن نکالنے کے لیے نوٹ بندی کی تھی، تو آپ کے متروں کے پاس کالا دھن کہاں سے آیا؟

    2۔جب آپ کے متروں کے پاس بورے بھر بھر کر کالا دھن ہے، تو ای ڈی-آئی ٹی-سی بی آئی کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی؟

    3۔گزشتہ 10 سال میں نجکاری کرکے سرکاری ملکیتیں اڈانی-امبانی کو ہی فروخت کی گئی ہیں، تو کالا دھن کہاں سے آیا؟“

  • برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کون ہوگا؟

    برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کون ہوگا؟

    برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہوں گے، برٹش پاکستانی صادق خان ایک بار پھر میئر لندن کے امیدوار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہم ترین مقابلے میئر لندن کے لئے کنزر ویٹو امیدوار سوزن ہال اور برٹش پاکستانی صادق خان کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشستوں پر کونسلر کیلئے انتخاب ہوگا۔

    لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    برطانوی میڈیا کے مطابق لندن اسمبلی کے 25 ارکان کے انتخاب کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہوگا۔

  • امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    امریکی فوج نے اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے اہلکار پر 42 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض چین کو قومی دفاعی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بیان میں عائد کردہ فرد جرم کے مطابق، شلٹز جون 2022 سے چین کو امریکی قومی دفاع سے متعلق دستاویزات، نقشے اور تصاویر فراہم کررہا تھا۔

    غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 78 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    حراست میں لئے گئے امریکی انٹیلی جنس اہلکار پر لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ہائپرسونک آلات، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) اور امریکا کے چینی فوج سے متعلق داخلی دستاویزات بھی چین کوفراہم کرنے کا الزام ہے۔

  • سعودی عرب: ایجوکیشن ویزا سے متعلق مفید معلومات

    سعودی عرب: ایجوکیشن ویزا سے متعلق مفید معلومات

    سعودی عرب کے حکام کی جانب سے ”ایجوکیشن ویزا“ کے اجراء سے متعلق کچھ نئی اور مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایجوکیشنل ویزا پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سامی الحیسونی نے بتایا کہ ’سعودی عرب میں 70 ہزاربین الاقوامی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں، طویل المدتی تعلیمی ویزے پر آنے والے جز وقتی ملازمت کر سکیں گے۔‘

    ایجوکیشنل ویزا پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سامی الحیسونی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل ویزا انیشیٹو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جو افرادی صلاحیتوں کی افزائش پروگرام کا حصہ ہے جس کے ذریعہ سعودی جامعات کی درجہ بندی بہتر طور پر ہوگی اور تعلیمی میدان میں مسابقت بڑھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ویزا سروس اور“اسٹڈی ان سعودی عربیہ”پورٹل کے درمیان شراکت داری نے تعلیمی ویزوں کا اجرا آسان اور سہل بنادیا ہے۔

    الحیسونی کا مزیدکہنا تھا کہ اسٹڈی ان سعودی عربیہ پورٹل پرمختلف تعلیمی پروگرامزاور جامعات کی تفصیلات پہلے سے ہی موجود ہیں، جن کے ذریعے امیدوار اپنے لیے مطلوبہ پروگرام کا انتخاب باسانی کرسکتے ہیں۔

    عازمین عمرہ کیلئے بڑی خوشخبری

    یاد رہے کہ ایجوکیشنل ویزے کے حصول کے لیے طالب علم کی عمر کم از کم 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ویزے کے حصول کے لیے سعودی عرب کے کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ بھی ضروری ہے۔

  • گوادر میں بارشوں سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

    گوادر میں بارشوں سے تباہی، پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

    گوادر میں 27 اور 28 فروری کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے بعد پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لئے متحرک ہیں، جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 ڈویژن نے کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ گوادر سٹی اور سربندر کا تفصیلی دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی اور سویلین انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کو فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    اس وقت پاک فوج کے جوان گوادر، جیونی اور سوربندر کے گرد و نواح میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، گاؤں روہبر، پرنٹوک اور خرگوشکی کے پھنسے ہوئے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

    سیلاب زدہ علاقوں اور گھروں سے پانی نکالنے کے لیے فوج نے سکشن پمپ لگائے ہیں، بے گھر پریشان شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی، گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

    بے گھر آبادی کو خیمے اور چٹائیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا جارہا ہے۔

  • زائرین مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات جاری

    زائرین مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے لئے 4 اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں اور اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں۔

    وزارت حج و عمرہ کا زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کے لیے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

    وزارت حج وعمرہ کے مطابق آپ کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہونا ایک قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں،اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

    مسجد نبویؐ کو ہفتے میں کتنی بار معطر کیا جاتا ہے؟

    وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم یہ کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے پرسیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی باتوں پر عمل کریں کیونکہ اس طرح آپ تکالیف سے بچ جائیں گے اوراطمینان سے عبادت کے امور انجام دے سکیں گے۔

  • گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    بھارت کے شہر دہلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ایک 2 سالہ بچی کو 150 میٹر تک گھسیٹا اور بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور پھر اس کی جان لے لی۔

    دہلی پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد بچی کی لاش کو اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔

    بچی کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    واضح رہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی دہلی میں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • غزہ کے جنوبی علاقے میں مکمل فتح حاصل کریں گے، نیتن یاہو

    غزہ کے جنوبی علاقے میں مکمل فتح حاصل کریں گے، نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں ہمیں مکمل فتح حاصل کرنا ہے، ہم لبنان اسرائیل سرحدی علاقے میں ہر حال میں سیکیورٹی بحال کریں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں رہائشیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ رہائشیوں کی واپسی کے لیے وہاں سیکیورٹی چاہیے جو ہم لائیں گے۔

    دوسری جانب حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کو سراہا ہے۔

    حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    امریکی صدر کا طلبأ کیلیے قرض سے متعلق بڑا اعلان

    حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت میں آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔

  • آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل عداوت میں (ماریہ) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔

    انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’ آپ کو ماریہ کیسی لگی؟‘ ساتھ ہی انہوں نے اس دیگر اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکارہ شازیل شوکت نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (عنبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)

    عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں اور بے بی بھائی اسجد کی شادی کزن عنبر سے نہیں ہونے دیتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاطمہ آفندی اور شازیل شوکت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔