Tag: اے آر وائی نیو

  • کمالیہ: گھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ،4 افراد ہلاک

    کمالیہ: گھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ،4 افراد ہلاک

    کمالیہ: کمالیہ میں بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے چار افراد کو گولیوں سے بھون دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گائوں میں چھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی تئیس سالہ گوشیہ رانی کو اسکے چچا نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ کچھ روز قبل بھتیجی کا قاتل چچا نواز مدعی کے ساتھ صلح کے بعد جیل سے رہا ہوگیا تھا۔

    نواز گھر والوں کے ساتھ سو رہا تھا کہ ملزم عبدالغفار ساتھیوں کے ساتھ اندر گھس گیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے محمد انور ،محمد نواز ،سعیداں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیشم بی بی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ ایک بچے دو خواتین نے گھر میں چھپ کر اپنی جان بچائی ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کے فوری بعد کاروائی شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

  • ملک کے کئی بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے کئی بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے کئی بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کے جھٹکے چترال،مالاکنڈ، مینگورہ ، دیامراورغذرمیں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے پھیل گیا اور لوگ شدید سرد موسم کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلےکامرکز افغانستان میں ہندوکش کےپہاڑی علاقے میں ستر کلومیٹر زیر زمین تھا۔

  • الطاف حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرکارکنان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین

    الطاف حسین کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرکارکنان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی، سمیت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، کے کے ایف کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

     الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی اور سرکار دو عالم پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں ۔الطاف حسین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم کیو ایم کے تمام رہنماوٴں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنوں نے عاشقان رسول کی سہولت کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔

    جلوسوں کے شرکاء کیلئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ، دودھ کے شربت اور لنگر تقسیم کیا جس پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان جلوس کے شرکاء کیلئے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کرنے کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔