Tag: اے آر وائی نیوز،الیکشن کمیشن ، سندھ، بلدیاتی الیکشن

  • شاہی خاندان سارا دبئی پہنچ گیا،کراچی میں کوئی نہیں، عمران خان

    شاہی خاندان سارا دبئی پہنچ گیا،کراچی میں کوئی نہیں، عمران خان

    کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جناح اسپتال آمد، اس موقع پر ایمرجنسی گیٹ بندہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دورہ کراچی پر رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے سندھ میں گورننس ختم ہوچکی ہے، کراچی میں حالات شرم ناک ہے، شاہی خاندان سارا دبئی پہنچ گیا،کراچی میں کوئی نہیں ہے۔

    کراچی میں ہر کوئی ایک دوسرے پر الزام لگارہا ہے، جب کرپشن کو چھپانا ہو تو جمہوریت کی بات کی جاتی ہے، کراچی کی پولیس کو سیاسی بنا کر تباہ کیا گیا۔

    ن لیگ نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے، تقریریں موجود ہیں 6 ماہ میں  لوڈ شیڈنگ کا خاتمنہ کردیں گے۔ن لیگ نے جو میٹرو بس بنائی اس جیسا منصوبہ احمدآباد میں اس سے تین گنا کم لاگت میں بنایا گیا ۔

    ایم کیوایم بی بی سی کے معاملے پت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا ہے ایم کیوایم سے را کا پیسہ لینا کا الزام سنجیدہ ہے، بھارت سے پیسہ لینا غداری ہے، اگر الزام جھوٹا ہے تو ایم کیوایم بی بی سی پر کلیم کرسکتی ہے، بھارت میں کسی جماعت پر آئی ایس آئی کا الزام لگے تو وہ ایک دن نہیں چل سکتی، الطاف حسین نے دہلی میں کہا تھا کہ پاکستان کا بننا برصغیر پر بہت بڑا ظلم تھا۔

    کپتان نے کراچی کی صورتحال پر خواجہ آصف سے استعفے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ملک کو پیسے دینے والے شہرمیں پانی ہے نہ بجلی۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی میں گرمی اور لو سے متاثرہ افراد کی عیادت کرنے کے لئے جناح اسپتال پہنچ گئے ۔

    اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، عمران اسماعیل اور شفقت حسین بھی موجود تھے ۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیض اللہ خان کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اسپتال آمد پر کارکنوں کے رش کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے،عمران خان نے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت کی اور ہر سطح پرآوازاٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پرلواحقین کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے تلخ کلامی اوردھکم پیل کے بھی کئی مناظردیکھنے میں آئے،عمران خان نے مریضوں کی عیادت کی اورپھرسیکیورٹی حصارمیں روانہ ہوگئے۔

  • باشعورعوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا، عمران خان

    باشعورعوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتا، عمران خان

    عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے سہ فریقی اتحاد کی ہڑتال مسترد کر دی ہے، دھرنے سے عوام کو شعور آیا ہے، اب انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیخلاف سہہ افریقی اتحاد کی ہڑتال کو عوام نے مسترد کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی کال سے سہ فریقی اتحاد نے اپنا مذاق بنوایا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوبارہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے تو احتجاج کیوں، دھرنے سے عوام کو شعور آ چکا ہے، انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

  • کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، عمران خان

    کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انتخابات کو کبھی گڈےگڑیاکاکھیل نہیں سمجھا تھا،جیتنےکےباوجودد وبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پہلے ٹرائل الیکشن کروانا چاہیئے تھا، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانےوالے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد کیوں خاموش تھے۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ آج پرویز خٹک کو استعفی کا کہنے والے انتخابات دو ہزار تیرہ میں دھاندلی کے بعد کہاں غائب  تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے سب سےزیادہ ووٹ لیے۔

  • عمران خان بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرادیں، آصف زرداری

    عمران خان بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرادیں، آصف زرداری

    لاہور: آصف زرداری نے عمران خان کی پیش کش قبول کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کامطالبہ کردیا۔

     سابق صدر آصف علی زردار ی نے عمران خان کی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مشکوک ہوگئے۔

     کے پی کے میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہیئں زرداری کا کہنا ہےدوبارہ الیکشن کرانے سے شکوک ختم ہوجائیں گے، سیاسی قیادت جمہوریت کےلیے ذاتی مفادات بالاتررکھ دے۔
    دوسری جانب چلاس میں جلسہ عام سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا جمہوریت کی بیناد بلدیاتی نظام میں ہے۔

    کسی کو کوئی شکایت ہے تو جو حلقہ کھولنے کے لیے کہا جائے گا کھلولنے کے لیے تیار ہیں، اس سےپہلےعمران خان فوج کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانےکی پیش کش کرچکےہیں۔

    انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہ دھرنوں کی ضرورت نہیں۔

  • سندھ کا انتخابی شیڈول تیار،جلد جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

    سندھ کا انتخابی شیڈول تیار،جلد جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا، جو آج جاری کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی چھبیس سےانتیس دسمبرکو جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ پانچ جنوری تک جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی طرح چھ اورسات جنوری کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیرہ جنوری کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے ہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہوگیا ہے، سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے