Tag: اے آر وائی نیوز ، راولپنڈی، امام بارگاہ ، خودکش حملہ

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔

  • طالبان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے، صاحبزادہ حامد رضا

    طالبان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے، صاحبزادہ حامد رضا

     

    سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں کہ طالبان ان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے جن کے مدار

    میں انہوں نے تعلیم حاصل کی انکے خلاف آپریشن نہ بھی کیا جائے تو خودکش حملے ہو رہے ہیں۔

    مولانا سمیع الحق کے طالبان کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کچھ 

    عرصہ پہلے تک فرما رہے تھے کہ وہ طالبان کے باپ ہیں اور حکومت اور طالبان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

     حامدرضا قادری کا کہنا تھا کہ طالبان انہی علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے جن کے مدارس میں انہوں نے تعلیم حاصل کی  

     مولاناسمیع الحق برائی کی جڑیں کاٹنےمیں مدد کریں اور عوام کوڈرانا بندکردیں۔

  • راولپنڈی:امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ،پولیس اہلکار سمیت 4جاں بحق 16زخمی،

    راولپنڈی:امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ،پولیس اہلکار سمیت 4جاں بحق 16زخمی،

    راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملے میں ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ چوہدری رب نواز اور پولیس اہلکار سمیت چار جاں بحق جب کہ سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دہشت گرد ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کاروائی کرنے میں کامیاب ہوگئے، راولپنڈی کے حساس علاقے گریسی لائن میں خود کش حملے نے خاموش سرد رات کا سکوت توڑ دیا، مسجد وامام بارگاہ اثنا عشری سے چند فٹ کے فاصلے پرموٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا، جب پولیس اہلکاروں نے چیکنگ پوائنٹ پر اسے روکنے کی کوشش کی۔

    دھماکے کے بعد ہرطرف تباہی کے مناظر تھے، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹر امانت علی سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ائیرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او چوہدری رب نواز اور متعدد اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بینظیربھٹو شہید اسپتال اور قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تاہم بعد ازاں چوہدری رب نواز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، آر پی او اختر لالیکا نے بتایا کہ حملہ آور نے پانچ سے دس کلو بارود اور بال بیئرنگ استعمال کیے، حملہ آورکا سر اور دیگر اعضاء پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔