Tag: اے آر وائی نیوز کی بندش

  • اے آر وائی نیوز کی بندش : صحافتی تنظیمیں آج ملک بھر میں پیمرا دفاتر کے باہر احتجاج کریں گی

    اے آر وائی نیوز کی بندش : صحافتی تنظیمیں آج ملک بھر میں پیمرا دفاتر کے باہر احتجاج کریں گی

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف صحافتی تنظیمیں آج ملک بھر میں پیمرا دفاتر کے باہر احتجاج کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) کی جانب سے ملک بھر میں پیمرا دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج سے شروع کیا جارہا ہے۔

    اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام پیمرا ہیڈ آفس کے باہراحتجاج کیا جائے گا، جس میں صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوگی۔

    کراچی میں بھی اے آر وائی نیوز کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیا گیا ہے۔

    صحافتی تنظیمیں اور اے آر وائی ورکرز پیر تا جمعہ روزانہ دن ایک بجکر تیس منٹ پر بوٹ بیسن کلفٹن پر واقع پیمرا آفس پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے آج دن ایک بجے پیمرا آفس لاہورکے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

    خیال رہے اے آر وائی نیوز کی بندش کوانیس دن گزرگئے، ملک بھرمیں مظاہرے اور ریلیاں جاری ہے، صحافیوں کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کو حق دکھانے اور سچ بتانے پر جبری بندش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی بندش: پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

    اے آر وائی نیوز کی بندش: پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی بندش کے خاتمے کے لئے پی ایف یو جے نے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی بندش کے خاتمے اور صحافیوں کے معاشی قتل روکنے کیلئے پی ایف یو جے
    نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    صدرپی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ 23 اگست کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا اور ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مظاہرے بھی کئے جائیں گے ، چیئرمین پیمراکہتےہیں کہ اےآروائی نیوز کو ہم نے بندنہیں کیا، کیبل آپریٹرز24اگست کوعدالت میں موجودہوں گے، دیکھتے ہیں عدالت میں پیمرا کیبل آپریٹرز کو چینل کھولنے کا کہتا ہے یا نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 24اگست کے بعد یکجہتی مارچ لے کر اےآروائی کراچی کے دفترجائیں گے ، ایک رات گزارنے کے بعد پھر ہم سندھ کی جانب نکلیں گے۔

    صدرپی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوزکوبحال نہ کیا گیا تو ورکرزیکجہتی مارچ اگست کے آخر میں ہوگا، اےآروائی ورکرزسےیکجہتی مارچ کا کراچی سے آغاز کیا جائے گا۔

    افضل بٹ نے مزید بتایا کہ کراچی کے بعد یکجہتی مارچ سندھ بلوچستان سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوگا ،کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی کے صحافی بھی اس مارچ کاحصہ بن جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ یکجہتی مارچ اسلام آبادمیں پیمرا دفتر کے سامنے دھرنا میں تبدیل کر دیا جائے گا اور یہ دھرنا اے آر وائی کو پرانے نمبروں پر بحالی تک جاری رہے گا۔

  • تحریک انصاف آج  شہباز گل کی رہائی  اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان کنٹینر پر اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف ریلی، عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کوریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی ڈاکٹرشہبازگل کی حمایت اوراس پرتشددکیخلاف نکالی جارہی ہے ، ہم اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

    گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بند کر کے ، تشدد کرکےاورخوف دلاکر چوروں کوہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، اے آروائی نیوز ہمارا مؤقف پیش کرتا ہے، اس لیےاسے بند کیا جا رہا ہے۔

    آج ملک بھرمیں ڈویژن کی سطح پربھی ریلیاں نکالیں گے۔ لاہور میں آج شام ریلی کا آغازلبر ٹی چوک سے ہوگا، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔