Tag: اے آر وائی نیوز کی جبری بندش

  • سندھ کےبیشترشہروں میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند

    سندھ کےبیشترشہروں میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند

    کراچی اور حیدآباد سمیت سندھ کے بیشترشہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پیمراسے بندش کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

    بندش کے خلاف صحافی تنظیموں میں احتجاج کیا، لاہور،میں اےآروائی نیوز کی بندش پر صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیاگیا ہے، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نےپیمراسے اپیل کی کہ وہ اے آروائی نیوزکی بندش کا نوٹس لیں، تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان نے بندش کی مذمت کرتے ہوئے اے آروائی کو حق اور سچ دکھانےکی سزا دی جارہی ہے،کپتان نے چینل دیکھنے کیلئےفوری طورپر ڈش رسیورلگالیا۔

    عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی چینل بندش پر احتجاج کرتے ہوئے نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی اے آروائی بندش کی مذمت کی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلو چ نے بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ  ناصر عباس جعفری نے بھی نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے، کرسچیئن پروگریسو موومنٹ نے کہا ہے کہ کسی کو صحافت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    کراچی:  ملک کے متعدد شہروں میں ڈاکٹر طاہر القادری کےانقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ کی براہ راست کوریج کرنے کی پاداش میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند کرادی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سند ھ کے متعدد شہروں بشمول کراچی، حیدر آباد اور نواب شاہ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کرایا گیا ہے۔

    گزشتہ رات ڈاکٹر طاہر القادری جب انقلاب مارچ کے شرکاء سے حکومت کی دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پر خطاب کر رہے تھے اس وقت بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈٰی سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئی تھیں۔

    dtweet
    ناظرین نے اے آر وائی نیوز کےسوشل میڈیا صفحات پر نشریات کی بندش کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٗ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دے دیا۔

    اےآر وائی نیوزکے ناظرین براہ راست نشریات www.arynews.tvپر دیکھ سکتے ہیں۔

    fb