Tag: اے آر وائی نیوز کے رپورٹر پر حملہ

  • مسلم لیگ ن کے کارکنان کا اے آروائی نیوز کی ڈٰی ایس این جی پر حملہ

    مسلم لیگ ن کے کارکنان کا اے آروائی نیوز کی ڈٰی ایس این جی پر حملہ

    اسلام آباد : ہائی وے پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کردیا۔

    اسلام آباد : قائد آباد انٹر چینج سے حکومت سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کی کوریج کے لئے موجود  اے آر وائی کی ڈی ایس این جی پر حکمراں جماعت کے بے لگام کارکنوں نے حملہ کیا گیا، ریلی کی قیادت صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کر رہے تھےجبکہ دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک تھے، حملہ آروں نے ڈنڈوں سے  اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی کے شیشے توڑ ڈالے اور ساتھ ہی اے آر وائی نیوز کے عملے کو شدید نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، ڈی ایس این جی پر حملے کی ملکی مذہبی و سیاسی اور صحافتی تنظٕیوں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے رپورٹر پر حملہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے رپورٹر پر حملہ

    راولپنڈی :  مسلم لیگ ن کی ریلی میں اے آر وائی نیوز کے رپورٹرپر حملہ کیا گیا ہے ۔

    راولپنڈی میں وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لئےاور اسلام آباد میں جاری دھرنے کے خلاف مسلم لیگ ن کی ریلی نکالی گئی۔ جس میں موجود اے آر وائی نیوز کے رپورٹر بابر ملک پر حملہ کیا گیا ۔

    مسلم لیگ ن کی ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حنیف عباسی کررہے تھے،ریلی موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان اے آر وائی نیوز کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    بابر ملک کے مطابق ریلی کے شرکاء نے پہلے اے آر وائی نیوز کے کیمرا مین کو زدوکوب کیا جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

    پی ایف یوجے کے صدر رانا عظیم نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں واقعے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرا نطر آرہا ہے ،تشدد کرنے والے کارکنان کے خلاف کاروئی نہ ہوئی تو ہم بھی احتجاج کریں گے