Tag: اے آر وائی نیوز

  • فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔

    پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار‎

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار‎

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند روز تک کراچی کا موسم مرطوب رہے گا، بادل چھائے رہیں گے۔

    شہر میں صبح اوررات میں بوندا باندی متوقع ہے، جنوب مغربی سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم جنہوں نے 8 برس کی عمر میں اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا تھا، ایک بار پھر عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم منفرد کارنامہ سرانجام دیکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فاطمہ نسیم نے اپنے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 1 منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن مکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    انہوں نے انڈوں کو توڑے بغیر کم از کم 250 مکے لگا کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔ انہوں نے صرف 60 سیکنڈ میں 302 فل ایکسٹینشن پنچز دے کر ہدف سے تجاوز کرلیا۔

    یہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم کا چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے چھٹی بار عالمی ریکارڈ قائم کرکے شاندار سنگ میل عبور کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک ای میل کے ذریعے ان کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

    مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی

    فاطمہ نسیم نے اس سے قبل 8 برس کی عمر میں ایک منٹ میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا عالمی ریکارڈ چکنا چور کردیا تھا۔

  • تلنگانہ سنگارینی میں کوئلہ کی کان میں خوفناک حادثہ

    تلنگانہ سنگارینی میں کوئلہ کی کان میں خوفناک حادثہ

    بھارت کے تلنگانہ کے منچریال ضلع کے مندامری کے علاقے میں واقع سنگارینی کوئلہ کی کان میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان مزدور جان کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راما کرشنا پور سے تعلق رکھنے والے شراون کمار جنرل اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے عارضی طور پر ایس ایل ٹی آپریٹر کے فرائض انجام دے رہاتھا۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایس ایل ٹی مشین میں خرابی آنے پر وہ اس کا جائزہ لے رہے تھا کہ اچانک کان کی دیوار گر گئی، شراون کمار کوئلہ کی تہوں اور مشین کے درمیان پھنس کر بے ہوش ہو گیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ اچھے علاج کے لیے کریم نگر لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    مزدور یونین کے قائدین نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ حکام کی لاپرواہی کے باعث رونما ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے صوبے خراسان میں کوئلہ کی کان میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی صوبے خراسان میں پیش آیا، کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت کام میں درجنوں افراد موجود تھے جن میں سے ابتدائی طور پر 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ کوئلے کی کان دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

  • آٹھ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن دھر لی گئی

    آٹھ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن دھر لی گئی

    بھارت کے ناگپور میں شادی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی انتہائی چالاک لٹیری دلہن سمیرا فاطمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مبینہ ’لٹیری دلہن‘ جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے مفرور تھی، ناگپور کے مختلف علاقوں میں رہنے والے کم از کم 8 شادی شدہ مردوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چونا لگا چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سمیرا جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اسکول ٹیچر تھی، سوشل میڈیا کے ذریعہ شادی شدہ مردوں کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا کرتی تھی۔ وہ خود کو یہ کہہ کر ہمدردی حاصل کرتی تھی کہ وہ طلاق یافتہ ہے اور کہتی تھی، میرا ساتھ دو، میں دوسری بیوی بن کر رہوں گی۔

    مرد اس کے جھانسے میں آکر اس سے شادی کرلیا کرتے اور خاتون ایک ماہ بعد ہی جھگڑا کرلیا کرتی اور بلیک میل کرنا شروع کر دیتی۔

    رپورٹس کے مطابق لٹیری دلہن کورٹ کیس اور تصفیہ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورتی تھی۔ درحقیقت، متاثرہ غلام پٹھان (شوہر) نے مارچ 2023 میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

    اس کا الزام ہے کہ 2010 سے سمیرا نے 8 شادیاں کیں اور تقریباً 50 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ پولیس کے پاس 10 لاکھ روپے کے فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    بیوی سمیت تین خواتین کے’سفاک قاتل‘ کو سزائے موت

    خاتون جھوٹے الزامات لگا کر ڈرا دھمکاکر اور تصفیہ کے نام پر بھاری رقم بٹورتی تھی۔ پولیس سمیرا کی تلاش میں تھی، آخر کار سول لائنز کے علاقے میں ایک چائے کے اسٹال پر چائے پینے آئی اور اس کو وہیں سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس معاملے میں کئی دیگر مرد بھی سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے شکایتیں درج کرائی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے مزید کئی لوگوں کو بھی چونا لگایا ہے۔

  • کنگنا رناوت کو عدالت نے بری خبر سنادی

    کنگنا رناوت کو عدالت نے بری خبر سنادی

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے بری خبر سنادی۔ عدالت نے ان کے خلاف ہتک عزت کی شکایت رَد کرنے سے متعلق عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنادیا، اداکارہ کو اب ہتک عزت کے مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ 2021 کا ہے، جب کسان تحریک چل رہی تھی۔ اس دوران کنگنا رناوت نے بھٹنڈا کے گاؤں بہادر گڑھ جنڈیا کی 87 سالہ بزرگ خاتون کسان مہندر کور کو 100-100 روپے لے کر دھرنا میں شامل ہونے والی خاتون بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی تھی۔

    کنگنا کی اسی پوسٹ کے خلاف مہندر کور نے بھٹنڈا کورٹ میں ہتک عزتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ کنگنا نے اس سوشل میڈیا پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مہندر کور نے کنگنا کی پوسٹ کے بعد 4 جنوری 2021 کو ہتک عزتی کا مقدمہ داخل کیا تھا۔ تقریباً 13 ماہ تک سماعت چلی، جس کے بعد بھٹنڈا کی عدالت نے کنگنا کو سمن جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد کنگنا نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں راحت کی عرضی داخل کی تھی، جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔

    اس معاملے میں کنگنا کا کہنا تھا کہ انھوں نے صرف ایک وکیل کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا تھا۔ لیکن اب عدالت نے کنگنا کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔

    زہران بھارتی سے زیادہ پاکستانی لگ رہا ہے، ڈیموکریٹک امیدوار کیخلاف کنگنا کی زہریلی ٹوئٹ

    ہائی کورٹ کے مطابق عرضی دہندہ، جو ایک مشہور شخصیت ہیں، ان کے خلاف خصوصی الزام ہے کہ ان کے ری ٹوئٹ میں ان کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات نے خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ نے کیس سے منسلک سبھی باتوں کو اچھی طرح دیکھا ہے۔ انھوں نے یہ طے کرنے کے بعد ہی کارروائی شروع کی، کیونکہ کنگنا کے خلاف پہلی نظر میں ہتک عزتی (دفعہ 499) کا معاملہ بنتا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد بھٹنڈا کورٹ میں ہتک عزتی کے مقدمہ پر آگے کی سماعت ہوگی۔

  • مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔

    خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے آذربائیجان اور دیگر متعدد وسطی ایشیائی ممالک کو ابراہم ایکارڈ میں شامل کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ آذربائیجان کے ساتھ فعال انداز میں بات چیت کر رہی ہے اور انتظامیہ کو توقع ہے کہ ان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات گہرے ہوں۔

    ذرائع کے مطابق آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی طویل عرصے سے تعلقات ہیں اور اس معاہدے میں شامل کرنے کا مقصد نمائشی ہے تاکہ تجارت اور عسکری تعاون سمیت تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے حوالے سے ایک اور اہم نکتہ اس کا پڑوسی ملک آرمینیا کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں کیونکہ ٹرمپ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن معاہدہ کروانے پر غور کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے ابراہم ایکارڈ میں شامل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

    امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے وسطی ایشیائی ممالک کے نام تو نہیں بتائے تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ابراہم ایکارڈ کی توسیع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہے۔

    مشرق وسطیٰ کے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی نیتن یاہو سے ملاقات

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں 2020 اور 2021 میں ابراہم ایکارڈ پر دستخط کیے گئے تھے اور اس معاہدے کے تحت 4 مسلم ممالک نے امریکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے۔

  • بیوی سمیت تین خواتین کے’سفاک قاتل‘ کو سزائے موت

    بیوی سمیت تین خواتین کے’سفاک قاتل‘ کو سزائے موت

    مصر میں الاسکندریہ عدالت نے تہرے قتل میں ملوث ’سفاک قاتل‘ کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہرے قتل میں ملوث ’المعمورہ کا سفاک‘ کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن جانے والے نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

    حتمی فیصلے سے قبل مصر کی عدالت نے مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی جس کے بعد عدالت نے پھانسی کا حکم صادر کردیا۔

    سفاک قاتل جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھا نے اپنی اہلیہ اور دیگر دو خواتین کو قتل کرکے ان کی نعشوں کو کمرے میں ہی دفنا دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل نے دروغ گوئی سے کام لیا مگر استغاثہ نے اس کے ہر حربے کو ناکام بناتے قتلِ عمد کو ثابت کردیا۔

    سعودی عرب: سنگین جرم میں دو غیر ملکیوں کو سزائے موت

    عدالت میں مجرم نے خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے اسے 15 دن کے لیے نفسیاتی ہسپتال میں آبزرویشن پر رکھا۔

    ہسپتال کی رپورٹ میں ثابت ہوا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مرض لاحق نہیں بلکہ وہ جسمانی اور ذہنی طورپر مکمل صحت مند ہے۔

  • سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    سعودی عرب میں مشرق وسطی کی مشہور لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔

    ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔

    سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔

    فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔

    فلائی ناس 2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

    مدینہ منورہ کو ’’صحت مند شہر‘‘ قرار دے دیا گیا

    ایئرلائن کا مقدصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اپنی ترقی اور توسیعی منصوبے کے تحت 165 ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک پہنچنا ہے۔

    واضح رہے کہ فلائی ناس سعودی عرب سے وسطی ایشیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی سب سے بڑی سعودی ایئرلائن ہے۔