Tag: اے آر وائی نیوز

  • شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا

    شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا

    شامی نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کر دیا، صدر بشارالاسد آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    شامی نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے روسی نائب وزیر خارجہ کے بیان کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے، فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت اور کسی دوسرے ملک کی ڈکٹیشن ہرگز قبول نہیں ہے۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد ہر صورت انتخاب میں حصہ لیں گے، اس سے قبل روس نے شامی صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بشار الاسد کے امیدوار بننے سے تناؤ میں اضافہ ہوگا اور مسائل جنم لیں گے۔
       

  • سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ:مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

    سینٹرل ری پبلک افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے، جھڑپوں میں دونوں متحارب گروپوں کا بھاری جانی نقصان دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سینٹرل افریقن ری پبلک کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اپنی افواج سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجنے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے سولہ سو فوجی پہلے ہی سینٹرل افریقن ری پبلک بھیجے جا چکے ہیں۔

    فرانسیسی صدر فرانکوئیس ہولاندے نے اپنے ایک بیان میں یورپی ممالک سے اپیل میں کہا ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لئے سینٹرل افریقن ری پبلک کی عوام کی فوری مدد کی جائے۔
       

  • خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی، تازہ ترین جھڑپوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے لئے تعینات انڈین فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے، فوج اور باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف قبائل میں مخاصمت کسی بھی وقت بڑی خانہ جنگی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق تشدد کی تازہ لہر نیور قبیلے کے افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی، جسکی موت کا ذمہ دار ڈنکا قبیلے کو ٹھہرایا گیا ہے، امریکا نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے کئی درجن فوجی ساؤتھ سوڈان بھیج دیئے ہیں۔
       

  • عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق:کرکوک میں بم دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک،متعدد زخمی

    عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکوک میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک عورت سمیت نو افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پانچ افراد مارے گئے۔

    تاہم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں رواں سال پرتشدد واقعات میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
       

  • مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر:مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے، 2افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مصر میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود مرسی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی شیلنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سابق صدر پر دہشت گردی کے الزامات عائد کئے جانے پر عبوری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پولیس نے دارلحکومت قاہرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کی ذد مٰں آکر دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
       

  • قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل عرابی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات آئندہ برس اپریل میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلو کا جائزہ لیا گیا۔

    امریکہ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے کئی دورکرچکے ہیں،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سے دو سال قبل نئی یہودی بستیوں کے معاملے پر مذاکرات التوا کے شکار ہوگئے تھے۔
       

  • یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    یوکرائن میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کا سلسلہ روکنے میں نہیں آرہا ہے، صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہروں کوجاری رکھا ہوا ہے۔

    یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کیف میں صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہرروں کو جاری رکھا ہوا ہے، یوکرائن کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرنے اور روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔

    تمام سیاسی جماعتوں نے صدر وکٹر یانوکووچ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طوری حکومت سے مستعفی ہوجائیں، یوکرائن میں مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا تھا، کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جمع ہیں۔
        
       

  • کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ نے بحیرہ عرب میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، پانچ سو اڑتیس کلو ہیروئین سے بھرے پانچ سو چھ بیگ قبضے میں لے لئے گئے۔

    کینیڈین بحریہ کے ترجمان جنرل ٹام لاسن کے مطابق بحریہ نے مشترکہ آپریشن میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنائی، کینیڈین بحریہ کی جانب سے بدھ کے روز فلمائی گئی ایک ویڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے کہ نیوی اہلکار منشیات سے بھرے بیگوں میں سے ہیروئن کے پیکٹ نکال رہے ہیں اور انہیں گنتی کے بعد پیکٹ کھول کر سمندر برد کیا جارہا ہے۔

    اس سے پہلے رواں برس اکتوبر میں بھی کینیڈین نیوی کی جانب سے ایک سو اسی کلو گرام جبکہ مارچ میں پانچ سو کلو گرام منشیات قبضے میں لے کر تلف کیا گیا تھا۔
       

  • پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی، جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کا اعلان متوقع ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار تجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
       

  • ملک میں مک مکا کی حکومت اوراپوزیشن ہے، طاہرالقادری

    ملک میں مک مکا کی حکومت اوراپوزیشن ہے، طاہرالقادری

    علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مک مکا کی حکومت اور اپوزیشن ہے جبکہ پارلیمان کا کردار خاندان غلاماں جیسا ہے۔

    لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ناصر باغ سے عوامی مارچ شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لیکن ٹیکس چوروں اور قرض خوروں کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے، اداروں کی نجکاری میں ایک ارب روپے کے کک بیکس پہلے ہی لے لیے گئے۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم کی قرضہ سکیم کا حشر بھی ییلو کیب سکیم جیسا ہوگا، بیرون ملک بنکوں میں موجود رقوم کو واپس لایا جائے، انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ایک بین الاقوامی مسلہ بن چکا ہے۔جس کا حل موجودہ حکمرانوں کے پاس نہیں۔ ساٹ۔۔۔ڈاکٹر طاہرالقادری۔۔۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن انقلاب کی بہت جلد کال دیں گے۔ جس میں عام لوگ شامل ہوں گے۔ کیمرہ مین محمد علی کے ساتھ نذیر بھٹی اے آر وائی نیوز لاہور