اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اہل وطن کو سال نو پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دی گئی ہے اور 2025 کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔
پاکستان میں سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے، کراچی سمیت شہرشہر آتش بازی کی جارہی ہے، اےآروائی نیٹ ورک کی جانب سے اہل وطن کو سال نو کی بھرپور مبارکباد دی گئی ہے جبکہ شہر شہر ہونے والے جشن کو بھی بہترین طور پر دکھایا جارہا ہے۔
لوگوں نے رات 12 بجتے ہی 2024 کو الوداع کہا اور 2025 کو خوش آمدید کہا، اس سے قبل جاپان، ہانگ کانگ اورتائیوان میں بھی 2025 کا شاندار طریقے سے آغاز ہوا۔
ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر پر سال نو کا جشن منایا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، تائیوان کے ٹائی پےٹاورپرآتش بازی کی گئی اور آسمان پررنگ بکھرگئے۔
نیوزی لینڈ میں بھی نئے سال کا شاندار آغاز ہوا، آکلینڈ میں بھرپور آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا، آسٹریلیا میں بھی سڈنی ہاربر پر نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے آر وائی نیٹ ورک کی 22ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اے آروائی کو سچ کی سزا دی جارہی ہے لیکن وہ ڈٹ کے کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی کی بائیس ویں سالگرہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے اے آروائی ہمیشہ سچ اور صداقت کے ساتھ رہا، لوگوں میں شعور پیدا کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اے آروائی کو سچ کی سزا دی جارہی ہے لیکن اے آروائی ہمت سے کھڑا ہے۔
سابق گورنرسندھ عمران اسمعیل نے اے آروائی کی بائیس ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اے آروائی کے مالکان اورکارکنوں کو سلام پیش کیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اے آروائی کو بائیس ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اے آروائی سچ کی آواز ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا میڈیاہاؤسزکوصرف حق اورسچ دکھانےکی سزا دی جارہی ہے، چینلز کوچاہیےحکومتی فسطائیت کےجواب میں ڈٹ جائیں اور حکومتی ظلم وجبرکاڈٹ کر مقابلہ کریں ،قوم آپ کےساتھ ہے۔
خیال رہے دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کے پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کے آج 22 سال مکمل ہوگئےاور یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا ہے۔
اسلام آباد: اے آر وائی نیٹ ورک نے مریم اورنگزیب کے جھوٹے الزامات کا پردہ چاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اے آر وائی کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہوئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
25 جون کو پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اے آر وائی پر بے شمار بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے، ان الزامات کے جواب میں اے آر وائی اس معاملے میں ریکارڈ کی درستگی کے لیے تفصیلات ریکارڈ پر لے آیا۔
@Marriyum_A presser proves ARY is being punished for standing with the truth. Info Min misled abt court order as LHC ordered that ARY contract is legit & as per law. If the Govt thinks they can press us like this they are wrong. (Part1).
اے آر وائی کے مطابق ادارہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہے کہ پی ٹی وی کے ساتھ جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ کی بولی لگانے اور اس پر عمل درآمد کا عمل شفاف، منصفانہ اور قانونی طریقے سے مکمل کیا گیا، اسے قانونی کارروائیوں میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، جس کے بعد معزز لاہور ہائی کورٹ لاہور نے فیصلہ اے آر وائی کے حق میں دیا۔
اے آر وائی تفصیلی فیصلے کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے، محترمہ اورنگزیب کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے، یہ نہ صرف بدنامی کے مترادف ہیں بلکہ اے آر وائی کی آواز دبانے کی بھیانک کوشش ہے، اس لیے اے آر وائی اپنی صوابدید پر محترمہ اورنگزیب کے خلاف مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق رکھتی ہے۔
ARYs Statement in response to baseless and unmerited allegations by Ms. Maryam Aurangzaib through Press Conference dated 25-06-2022 pic.twitter.com/SH4ame9gD3
جب لاہور ہائی کورٹ نے اے آر وائی اور پی ٹی وی کے درمیان جے وی اے کو برقرار رکھا، تو کیا محترمہ اورنگزیب خود کو قانونی طور پر معزز لاہور ہائی کورٹ سے زیادہ سمجھدار سمجھتی ہیں؟ کیا معاہدوں کو ہر حکومت کی تبدیلی کے بعد نئی حکومتوں کی خواہش اور خواہشات پر چھوڑ دیا جائے اور اگر ایسا ہے تو کیا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے معاہدوں کا بھی یہی انجام ہوگا؟
حکومت کی تبدیلی کے بعد، پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ محض کٹھ پتلی ہے، جو کٹھ پتلی آقا یعنی نئی حکومت اور جنگ/جیو گروپ کی ہدایت پر کام کر رہی ہے، انھوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے کرکٹ براڈ کاسٹنگ رائٹس سے متعلق معاملات میں اپنے مؤقف اور قانونی وکلا کو تبدیل کر دیا ہے، تاکہ JVA کو ختم کر سکیں اور اپنی سابقہ قانونی پوزیشن کو بھی بدل سکیں، جس میں انھوں نے معزز لاہور ہائی کورٹ کے سامنے قانون کے مطابق جے وی اے کی حمایت کی تھی، اے سپورٹس سے متعلق الزام بھی ریکارڈ کے خلاف ہے۔
یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پی ٹی وی – اے آر وائی کنسورشیم نے 4.35 بلین روپے کی بولی لگائی تھی، جو کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے دعویٰ سے بھی زیادہ تھا، جب کہ جنگ/جیو گروپ کی طرف سے 3.74 بلین کی بولی لگائی گئی تھی۔
اے آر وائی اور پی ٹی وی کے درمیان جے وی اے کے نتیجے میں نہ تو پی ٹی وی کو اور نہ ہی قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا ہے، تاہم محترمہ اورنگزیب اور موجودہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی پریس کانفرنس بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ ہے۔
محترمہ اورنگزیب کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات بے بنیاد ہیں، یہ نہ صرف بدنامی کے مترادف ہیں بلکہ اے آر وائی کی آواز دبانے کی بھیانک کوشش ہے، اس لیے اے آر وائی اپنی صوابدید پر محترمہ اورنگزیب کے خلاف مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق رکھتی ہے۔
لندن : وطن کی محبت کے جذبہ سے سرشار اور پاکستان میں آزادانہ صحافت کے لئے پرُ عزم اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی گراں قدر خدمات کا عالمی سطح پراعترافات کا سلسلہ جاری ہے, ان کی خدمات کا اعتراف برطانیہ میں بھی کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر اور لیبر پارٹی کے ممبر طالب حسین اور لنکاشائر بوروکونسل اولڈ ہم کے لارڈز میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او محمد سلمان اقبال کی آزاد صحافت اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں لارڈ میئر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اس موقع پرمیڈیا میں ان کے اہم اورمعیاری کردار اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر طالب حسین نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بین الاقوامی میڈیا کے معیار تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان اقبال کو اعترافی شیٹس دینا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سلمان اقبال کی خدمات پرہر ایک محب وطن پاکستانی کو فخر بھی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر ناز بھی۔
لنکا شائر بورو کونسل اولڈ ہم کی سٹی کونسل کے میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی صلاحیتوں اورصحافت و کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال نے میڈیا میں دور جدید کے تقاضوں کو اپناتے ہوئے پاکستانی میڈیا میں نئی جہتیں متعارف کرائیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال پاکستان میں خبر کے معیار کو ایک نئی سطح پر لے کر گئے ہیں، اور ان کے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال نے پاکستان میں نہ صرف میڈیا کو وسعت دی بلکہ کھیل کے میدان میں پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کے فروغ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کو مبارکباد دی۔
سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس میں کراچی کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ لیگ سے پاکستان کی کرکٹ مزید بہتر ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے’آل دی بیسٹ‘کہا۔
اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔