Tag: اے آر وائی ڈیجیٹل

  • ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    ’پرورش‘ میں ولی اور سمیر نے شائقین کے دل جیت لیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے اہم کردار ولی اور سمیر کے بانڈ نے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

    ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔

    پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔

    جبکہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحام رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود، ابوالحسن ودیگر شامل ہیں۔

    پرورش میں دکھایا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم فیملی جب پاکستان واپس آتی ہے تو انہیں جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے متوسط طبقے کی کہانی کو سراہا رہے ہیں۔

    ابوالحسن بحیثیت سمیر اور ثمر جعفری بطور ولی دو ایسے کردار ہیں جنہوں نے پہلی قسط سے ہی ڈرامے میں ہل چل مچائی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر ابوالحسن کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جو شروع میں تو ثمر جعفری کو بات بات پر تنگ کرتے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد دونوں کے دوستانہ انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    تازہ ترین ایپی سوڈ میں جس طرح سے سمیر نے ایک دل شکستہ ولی کو مزاحیہ انداز میں تسلی دی اسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    7ویں ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ سمیر ولی کے لیے کھانے کی ٹرے لاتا ہے اور کہتا ہے کہ تمھیں بھوک نہیں لگتی ایک بیوی کی طرح میں تمھارے لیے کھانا لے کر آرہا ہوں، اس برومینس کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا ’’ہم ولی اور سمیر کو ولی اور مایا سے زیادہ چاہتے ہیں‘‘ ایک اور نے کہا "یہ برومنس بہت مزاحیہ ہے۔”

  • عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ ’مصطفیٰ اور عدیل‘ سے کردیا

    عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ ’مصطفیٰ اور عدیل‘ سے کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا منفی کردار نبھانے والے اداکار عماد عرفانی نے پاک بھارت کا موازنہ مصطفیٰ اور عدیل کے کردار سے کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی کی تصاویر وائرل

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے، پچھلے مہینے تک ڈرامہ کبھی میں کبھی تم پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں ٹرینڈ کرتا رہا اور ہر کوئی مصطفیٰ اور شرجینا کے گن گاتے نظر آرہے تھے۔

    عماد عرفانی نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو آن لائن انٹرویو دیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی بات کی ہے اور اسے اپنے ڈرامہ سے تشبیہ دیا۔

    ڈرامے کی کامیابی کے بعد بھارت سے ملنے والی محبت پر عماد عرفانی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ڈرامے میں دکھائے گئے دو ناراض بھائیوں عدیل اور مصطفیٰ کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈرامے میں دیکھایا گیا کہ دونوں بھائی ایک ہی گھر میں پلے بڑھے ہیں ان کے درمیان خون کا رشتہ ہے لیکن اس باوجود دونوں ایک دوسرے سے آنکھیں ملا کر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    عماد عرفانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں دونوں بھائیوں کے درمیان بلاجواز اختلافات رہتے ہیں دونوں ہر وقت ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں، اسی طرح ہی پاکستان اور بھارت بھی ہیں دو بھائیوں کی طرح ہیں جن کے راستے الگ الگ ہیں۔

  • اداکارہ زباب رانا کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟

    اداکارہ زباب رانا کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟

    اداکارہ زوباب رانا ایک مشہور اور بہترین پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بندش میں ہانیہ کے طور پر خوب سراہا گیا تھا۔

    زوباب نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بھی بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی حاصل کی، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل نصیبو جلی سے کیا۔

    اداکارہ زباب نے ڈرامہ بھڑاس اور وہ پاگل سی میں بہت اچھا کام کیا ان ڈراموں کی وجہ سے مداحوں نے ان کی اداکاری کی مہارت کو پسند کیا۔

    زباب رانا نے کئی منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ بھی اداکاری کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے انکی فیملی اور نجی زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں،  ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔

    ’’ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے‘‘

    اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔

  • ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ناظرین کا انتظار ختم ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈارمہ سیریل بے بی باجی کے سیزن 2 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ سیزن 2 کے سیٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس ڈرامے کے تمام پرانے کاسٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اداکار سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نیازی، فضل حسین، سیدہ طوبیٰ اور حسن احمد کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بی ٹی ایس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ”بے بی باجی“ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ 2023 میں نشر ہوا جس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ’بے بی باجی‘ کی کہانی خاندان کے ارد گرد گھومتی تھی، جس میں خاندان کے اندر ہونے والے روز مرہ کے مسائل کو حقیقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ’ بے بی باجی‘ کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ تحسین خان نے اس کی ہدایات دی تھیں اور دوسرے سیزن کو بھی انہوں نے ہی مکمل کیا ہے۔

  • ہمسفر کیسا ہو؟ اداکارہ لائبہ خان نے بتادیا

    ہمسفر کیسا ہو؟ اداکارہ لائبہ خان نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے ہمسفر کا خاکہ بیان کردیا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ‘دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔

    میزبان نے سوال کیا کہ لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: لائبہ خان کے لیے ’ٹیکسی ڈرائیور‘ کا رشتہ آگیا

    پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یہی نہیں لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

  • عنایہ خان نے اپنی پرانی ویڈیو شیئر کردی

    عنایہ خان نے اپنی پرانی ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن کافی کم کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ کی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ریل شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی تین سال پرانی تصاویروں کی ریل بنائی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہے۔

    اداکارہ عنایہ خان نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں ونس آپون آ ٹائم ’ایک دفعہ کی بات‘ تحریر کی ہے۔

    اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین اب تک دیکھ چکے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، کچھ نے تو اداکارہ کو وزن کم کرنے پر سراہا بھی ہے۔

    پاکستان کی یہ مشہور اداکارہ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    عنایہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘کھوٹ’ (2018) میں اپنا ڈیبیو کیا اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں چھا گئی، انہوں نے ‘میرے اپنے’ میں شمائلہ کا مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

  • ڈرامہ سیریل نند میں فروا نے ناظرین کا دل جیت لیا

    ڈرامہ سیریل نند میں فروا نے ناظرین کا دل جیت لیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل نند میں ماہا حسن نے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا دی، ماہا کے کردار فروا کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل نند آج کل مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، ڈرامے کا مرکزی کردار فائزہ حسن ہیں جو ایک لڑاکا اور سازشی نند کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جن میں ایاز سموں، شہروز سبزواری اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔

    حال ہی میں ڈرامے کے ایک اور کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے آتے ہی اپنے کردار کی دھاک بٹھا دی ہے۔

    یہ کردار فروا کا ہے جو ماہا حسن ادا کر رہی ہیں، فروا شادی ہو کر گھر میں آئی ہیں اور وہ اپنی جھگڑالو نند کا ہر وار ناکام بنا دیتی ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فروا کے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے کہ وہ کس قدر مضبوطی اور استقامت سے اپنی سازشی نند کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان کے اعتماد اور حاضر جوابی نے ان کے کردار کو بے حد مقبول بنا دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Was waiting since the pack up from the set of "Nand” to share my feelings and finally found the time to do so! This journey was a roller coaster ride for all of us for reasons that will stay unknown to the audience but will be reminisced by all those were a part of this journey for a long, long time. And as it ends, I want to mention and thank those who played an integral role in helping me be Farwa. The first one has to be @zeeshan.zaidii , the director of Nand. I hadn’t worked with him before (as a matter of fact, I haven’t worked with most of the directors considering I’m "new in the industry” 😂) Anyway, I was scared as hell because I wanted Farwa to be a fair person but not someone who would misbehave to put her point across. Basically I wanted her to be assertive rather than aggressive even in stressful situations. That was a hard balance to strike and I  didn’t know if the director would be envisioning this character the same way or not. And thaaaankfully, he wanted it to be exactly the same. I can’t tell you all how patient and generous he has been with me throughout this process. From listening to all my feminist theories, to all my questions and concerns. He listened to everything and backed me up when and where it was necessary. 💛 Next up is my Hassan to the Farwa! @ayazsamoo , you’ve been an absolute goofball throughout the shoot yet gave me some really wise advice at every single step. I would miss your lame jokes, our thoughtful discussions, your stupid healthy refreshments, our chewing gum pact and of course, your internal billa. Thank you for bearing with my fumbles for the first two days of the shoot. 🙈 And now, @zaaviay .. Thanks for providing me with your gorgeous wardrobe. The clothes were such a perfect fit for Farwa because they exuded the confident modern outlook along with a true eastern soul. Last but not the least, all the crew members who worked day and night to make things happen. They are truly undervalued for the wonders that they pull off that you all see on screen. Please remember them each time you praise any drama. 😊 Watch Nand tonight at 7pm on @arydigital.tv

    A post shared by Maha Hasan (@its_mahahasan) on

    ماہا حسن نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گریجویٹ ہیں اور وہ خدا میرا بھی ہے اور عشقیہ سمیت کئی ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام نے پورے پاکستان کو رلا دیا، لوگ دانش کی موت پر نہایت غمگین ہوگئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو، جو پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا تاریخ ساز ڈرامہ ثابت ہوا، گزشتہ رات اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈرامے کا اختتام مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید) کی موت پر ہوا جس نے تمام مداحوں کو سوگوار کردیا۔

    ڈرامہ شائقین کی ہمدردیاں پہلے دن سے دانش کے ساتھ تھیں جس کی بیوی مہوش (عائزہ خان) دولت کے لیے اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور وہ بے وفائی کے کرب اور دکھ سے گزرتا رہتا ہے۔

    ڈرامے میں دانش کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہانیہ (حرا مانی) کی آمد سے نیا موڑ آیا اور امید کی جانے لگی کہ دانش اب ہانیہ سے شادی کرلے گا، تاہم ڈرامے کا اختتام نہایت غیر متوقع ہوا اور دانش مہوش سے ایک جذباتی اور دردناک مکالمے کے بعد بالآخر جان سے گزر گیا۔

    ڈرامہ شروع ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اگلے ایک گھنٹے کے اندر تمام سوشل میڈیا سائٹس سے تمام موضوعات غائب ہوگئے اور صرف ڈرامے سے متعلق ٹرینڈز چھائے رہے۔

    دانش کی موت پر ڈرامہ شائقین نے مختلف انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے دانش اور مہوش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفا کرنے والے مر کر بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اور بے وفائی کرنے والے زندہ رہ کر بھی روزانہ مرتے ہیں۔

    ایک صارف نے مشہور شعر میں تبدیلی کرتے ہوئے لکھا کہ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ محبت، نفرت، معافی اور شرمندگی کی کہانی تھی۔ دانش مر گیا لیکن جاتے ہوئے وہ مہوش کو احساس جرم میں مبتلا کرگیا۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ رومی سے خوابوں میں ملنے کا وعدہ کرنے والا منظر رلا گیا۔

    ایک صارف نے کہا کہ دانش کے کردار کی محبت، وفاداری، اور اس کا دھیما پن سب نہایت شاندار تھا۔ ایسے مرد صرف ڈراموں میں ہی ہوتے ہیں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ دانش اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا اور پورا پاکستان رو رہا تھا۔

    ڈرامے کے بارے میں مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا ہے، ڈرامے کا ٹائٹل سانگ اور آخری قسط لکھتے ہوئے وہ زار و قطار رو رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی گئی اور اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سنیما گھروں کو پہنچا۔

  • ’دانش کی 80 لاکھ کی سرمایہ کاری نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان پر پہنچا دیا‘

    ’دانش کی 80 لاکھ کی سرمایہ کاری نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان پر پہنچا دیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری اور حقیقت میں اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ہونے والی تیزی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ چل نکلا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اپنی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ گزشتہ قسط میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کو اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    اتفاقاً اسی ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بے تحاشہ تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دانش کی سرمایہ کاری کے حوالے سے طنز و مزاح کا طوفان امڈ آیا۔

    ڈرامے کی گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ دانش کی سابقہ بیوی مہوش (عائزہ خان) اسے چھوڑ کر کروڑ پتی کاروباری شخص شہوار (عدنان صدیقی) کے پاس جا چکی ہے اور ابتدائی غم و صدمے کے بعد دانش اب زندگی کی طرف واپس لوٹ رہا ہے۔

    دانش پر بھی اب شہوار کی طرح دولت مند بننے کا بھوت سوار ہے جس کے لیے وہ سرکاری نوکری چھوڑ کر اور اپنا گھر بیچ کر کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ایک ہوٹل میں اتفاقاً شہوار کی کمپنی کے ملازمین کی گفتگو سننے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیتا ہے۔

    وہ اپنے گھر کی فروخت سے حاصل ہونے والی 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے شہوار کی کمپنی کے تمام شیئرز خرید لیتا ہے جس کے دام ویسے ہی گر رہے ہوتے ہیں۔

    دانش کا دوست اسے اتنی بڑی سرمایہ کاری کرنے سے منع کرتا ہے تاہم دانش کا ارادہ اٹل ہے۔ دانش کی سرمایہ کاری کے چند گھنٹوں بعد ہی شہوار کمپنی کے شیئرز کے دام میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

    حقیقت میں اتفاقاً اگلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    اس کے بعد ٹویٹر پر میمز بنانے کا سلسلہ چل نکلا اور لوگوں نے ڈرامے میں دانش کی سرمایہ کاری کو اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دانش کی ہی بدولت اسٹاک مارکیٹ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ ڈرامے کے کرداروں اور ڈائیلاگز کو ناظرین کی بے تحاشہ پسندیدگی موصول ہورہی ہے۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامے دل موم کا دیا نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے، دل چھو لینے والی کہانی، اور پراثر کردار شائقین کے دلوں میں نقش ہوگئے۔

    شائقین کی جانب سے مغرور لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نیلم منیر کے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی ایک گھرانے کی ہے جس میں سنجیدہ مزاج ادھیڑ عمر کے بھائی (افضال) یاسر نواز کی شادی کے لیے بہنیں رشتہ تلاش کرتی ہیں لیکن اس کی شادی ایک کم عمر مغرور لڑکی (الفت) نیلم منیر سے ہوجاتی ہے۔

    الفت کو کسی خوبرو شہزادے کی تلاش ہوتی ہے تاہم وہ اپنے والدین کی پسند سے ایک ادھیڑ عمر شخص افضال یاسر نواز سے شادی کرلیتی ہے، اختتامی اقساط میں افضال الفت کو چھوڑ دیتا ہے اور ایک اور لڑکی سے اس کی شادی ہوجاتی ہے لیکن وہ اس پر بھروسہ کرنے میں ہچکچا رہا ہوتا ہے تاہم وہ افضال اور اس کے بچوں کا خیال رکھ کر اس کا دل جیت لیتی ہے۔

    الفت گھر آکر بیٹھ جاتی ہے اور اس کی والدہ اپنی چھوٹی بیٹی کے رشتے کے لیے بات کررہی ہوتی ہیں لیکن وہ رشتے سے انکار کردیتی ہے تاہم الفت اپنی والدہ سے کہتی ہے میری شادی کرادیں جس پر والدہ غصے میں آکر اسے گھر سے باہر نکال دیتی ہیں اور اپنی دوست کے گھر جاکر گزر بسر کرنے لگتی ہے۔

    چند ہی دنوں بعد الفت ایک پان والے سے شادی کرلیتی ہے جو موذی مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن الفت کو اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

    ڈرامہ کے مرکزی کردار یاسر نواز اور نیلم منیر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں حرا سلمان، قوی خان، عمران اشرف، ندا ممتاز، ارم اختر، حسام خان، زلیخاں مجید، علیزے شاہ، سہیل مسعود، اور دیگر شامل ہیں۔

    شاہد شفقت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ کی آخری قسط منگل کی رات آٹھ بجے نشر کی جائے گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔