Tag: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک

  • حق اور سچ کا سفر مشکل، اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے: گورنر سندھ کی اے آر وائی کو مبارکباد

    حق اور سچ کا سفر مشکل، اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے: گورنر سندھ کی اے آر وائی کو مبارکباد

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی 20 سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کا سفر مشکل ہوتا ہے مگر اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی 20 سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اے آر وائی کو مبارکباد دی۔

    اپنے ٹویٹ میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، اس کامیابی کے پیچھے ایک لمبی جدوجہد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کا سفر مشکل ہوتا ہے مگر اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ آج 16 ستمبر کو اے آر وائی نیٹ ورک کے قیام کو 20 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے، ان برسوں میں اے آر وائی نیٹ ورک نے بے شمار کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی بڑی شناخت بن گیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی ٹیم نے اللہ کی رحمت، انتھک محنت، مثالی قیادت اور شاندار ٹیم ورک کے ساتھ 2 دہائیوں پر مشتمل شاندار سفر طے کیا۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو 20 سال دیے جبکہ پاکستان نے بھی ہمیں 20 سال دیے۔ ملک کے لیے کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے کچھ غلطیاں ہو جائیں تو انہیں درگزر کردیں کیونکہ ہم ہر روز کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں، دعا ہے ایسا کام کریں جو ملک اور قوم کے لیے بہتر ہو۔

  • اے آر وائی فلم فیسٹیول کا انعقاد اگلے ماہ

    اے آر وائی فلم فیسٹیول کا انعقاد اگلے ماہ

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اگلے ماہ پاکستان کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول اے آر وائی فلم فیسٹیول کا انعقاد اور اس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول ایک منفرد فیسٹیول ہے جس کا مقصد باصلاحیت پاکستانی فلمسازوں اور غیر ملکی ہدایت کاروں و فنکاروں کو اس خطے سے متعارف کروانا ہے۔

    فیسٹیول کا باقاعد آغاز 3 مئی سے ہوگا۔

    کراچی کے اوشین مال میں 3 روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے بھیجی گئی انٹریز میں سے منتخب فلموں کو پیش کیا جائے گا۔

    فیسٹیول میں ایک سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں پاکستانی فلم انڈسٹری اور سینما کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی۔

    اس فیسٹیول کا اختتام شامِ موسیقی اور ایوارڈ کی تقریب پر ہوگا جس میں فاتح فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: اے آر وائی کی فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو

    فاتح فلموں کو منتخب کرنے والے پینل میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور انور مقصود سمیت متعدد بین الاقوامی فلمساز، ہدایت کار اور اداکار شامل ہیں۔

    فیسٹیول میں 30 کے قریب فلمیں پیش کی جائیں گی جن میں شرمین کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘ اور ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ’میں اور امرتا‘ بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلم فیسٹیول کے ٹکٹس زیبسٹ یونیورسٹی، گرین وچ یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی اور اوشین مال میں دستیاب ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقرار الحسن کی حمایت کرنے پر عوام کے مشکور ہیں، صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

    اقرار الحسن کی حمایت کرنے پر عوام کے مشکور ہیں، صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

    کراچی :اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی گرفتاری پر انہیں سپورٹ کرنے والوں اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کے ادارے کو سپورٹ کیا ۔

    گزشتہ روز اے آروائی کے پروگرام ’ سرعام‘ کےاینکراقرارالحسن نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اسلحہ لےجاکر فول پروف سیکیورٹی کا پردہ چاک کردیا تھا۔

    سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کی نشاندہی کرنے پر اینکراقرارالحسن کو ساتھی کامران سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا،جس کے بعد انہیں کراچی کے آرام باغ تھانے منتقل کردیا گیا تھا ۔

    تاہم آج بروز ہفتہ عدالت نے اقرارالحسن کی ضمانت منطور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔