Tag: اے آر وائی

  • دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اہم میچ میں اسلام آباد کے مد مقابل

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اہم میچ میں اسلام آباد کے مد مقابل

    دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کا میلہ دبئی میں آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے اہم میچ میں مدمقابل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اپنے اہم ترین میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ رات کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو اٹھائیس رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا جبکہ لاہور قلندرز شکست کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو گذشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے 12 رنز سے شکست دی تھی، دلوں کی چیمپئن کراچی کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

  • "ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے”

    "ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے”

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نئے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف کےملازموں نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا ،جسے بغیرغور کیے جوں کا توں پیش کردیا گیا، ثابت ہوا کہ سلیکٹڈ بجٹ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاواسطہ ٹیکس کےبجائے اربوں کے بالواسطہ ٹیکس لگانےکی چوری پکڑی گئی،بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں کا بالواسطہ ٹیکس لگادیاگیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو قیمتیں بڑھیں گی، کرونا سےبچنے کیلئےعوام نےآن لائن خریداری کی تواس پر بھی ٹیکس لگادیا گیا، ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

    اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرول پر 20اورچینی پر7روپےفی کلوہونےوالا اضافہ ناکام بنائیں گے۔

  • پی ایس ایل 6: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    پی ایس ایل 6: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کا میلہ دبئی میں جاری و ساری ہے، آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بہترین مقابلے جاری ہے، شیخ زید اسٹیڈیم سے شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    پی ایس ایل سکس میں آج بھی دو تگڑے مقابلے ہونے جارہے ہیں، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان رات گیارہ بجے ہوگا۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر قلندرز اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہیں، یونائیٹڈز نےآج میدان مارا تولاہور سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ہرا کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے تھے، اس کے باوجود ملتان کو پلے آف مرحلے میں جانے کیلئےکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

    پشاور زلمی سات میں سے چارمیچ جیت چکی ہے،اگر آج پشاور زلمی ملتان سلطانز کو ہرا کر پلےآف کیلئے راستےآسان کریں گے۔

  • بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، رات گئے آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے سفید اور نساؤ میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں خاتوں اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو روانہ کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

    اس کے علاوہ سینجاڑ، لاسے زائی، تمبو اور سفید کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں خریف کی فصلیں تباہ ہوگئیں، بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانات بھی گرے،فوری طور پر نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، جہلم ، راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

  • پاکستان کے منفرد منصوبے اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی پہلی قرعہ اندازی

    پاکستان کے منفرد منصوبے اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی پہلی قرعہ اندازی

    کراچی: پاکستان کے سب سےبڑے پراجیکٹ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی پہلی قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والےخوش قسمت صارفین فوری بکنگ کراسکیں گے، نام نہ آنے والےصارفین اگلی بیلٹنگ میں شامل ہوگئے۔

    قرعہ اندازی اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی، جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کے ہمراہ قرعہ اندازی کے پہلے سیشن کا افتتاح کیا۔

    تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کے علاوہ چیئرمین اے آر وائی گروپ جان محمد اور وائس چیئرمین عبدالرؤف، سی ای او اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے یعقوب اقبال نے بھی میں شرکت کی۔

    پروقار تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی میں پلاٹ حاصل کرنے والے پہلے خوش نصیب شخص کا اعلان کیا۔

    بیلٹنگ نتائج اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی ویب سائٹ پر شائع ہونگے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاندار پراجیکٹ شروع کرنے پر سلمان اقبال کو مبارکباد دیتا ہوں، سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بیلٹنگ کا موقع دیا، اےآر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی بہت بڑا پراجیکٹ ہے، مجھے قوی امید ہے کہ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کا طرز رہائش بہت خوبصورت ہوگا۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کی گائیڈ لائنز میں آتی ہے ، یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوگا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ تاریخی منصوبہ کراچی میں چار چاند لگائے گا،  ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہ لوگ سلمان اقبال اور اے آر وائی گروپ پر بھروسہ کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

     تاریخی موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اور چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پلاٹینیم بروکرز پلرز ہیں، آج ہم اس دن پر پہنچ گئے جہاں بیلٹنگ ہورہی ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ یہ خطے کا پہلا مین میڈ لگون ہے، بہترین طرز رہائش کا منصوبہ اے آروائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کراچی 100ایکڑ پر محیط ہے، اس میں سے 20ایکڑ پر مین میڈ لاگون ہوگا،  اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی پانچ سال کی اسکیم ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال انیس فروری کو کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور لاگونا ریزورٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔

    ایک پر وقار تقریب میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی کی لانچنگ اور لوگو کی رونمائی کی گئی تھی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے چار اہم چیزوں کو لانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کیا پاکستان میں ریزورٹ ہاؤسنگ دے سکتے ہیں؟ ایسی رہائش ہو جہاں دنیا دیکھنے آئے اور ہمارے بچے وہاں اسکول جاسکیں۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا  کہ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والا 80 فیصد سامان میڈ ان پاکستان ہوگا، پروجیکٹ کے ذریعے روزگار کے متعدد مواقع میسر آئیں گے، ہم دنیا کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آئیں گے، پاکستان ناصرف ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے گا بلکہ مالی خسارہ بھی کم ہوگا۔

  • منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہائی  پروفائل ڈیلرز گرفتار

    منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہائی پروفائل ڈیلرز گرفتار

    کراچی: شہر قائد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائی پروفائل ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے کے خلاف اہم کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث دو ہائی پروفائل ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت لیاقت اور احسان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 53پیکٹس میں موجود 64 کلو چرس، 110گرام کرسٹل اور دو لاکھ 70 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ منشیات بلوچستان پشین کے ڈیلر حبیب سےخریدی گئی تھی۔

    سرفراز نواز کے مطابق خریدی گئی منیشات کراچی میں فروخت کی جانی تھی، ملزمان طویل عرصے سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور منشیات فروشوں کو ان کے ٹھکانوں پر سپلائی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے سندھ پنجاب سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 20 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو دھر لیا ہے،ملزم کو ایکسائزچیک پوسٹ کمبوہ شہید سندھ پنجاب بارڈر سےگرفتارکیا گیا ، گرفتار ملزم شفیق الرحمان کوہاٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  • اعظم خان کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    اعظم خان کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    لاہور: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل جبکہ اعظم خان کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کردیا گیا ہے، حارث سہیل اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے اعظم خان کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔

    ٹیسٹ اسکواڈ

    ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

    ون ڈے میں شامل کھلاڑی

    ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    ٹی ٹونئٹی اسکواڈ

    ٹی ٹونئٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔

    پی سی کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض بابراعظم انجام دینگے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6  کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    دبئی: بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا، جی ہاں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کےبقیہ میچز کا آغاز نو جون سےابوظبی میں ہوگا۔

    پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا، چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دس جون کو ملتان سلطانز سےکھیلےگی، چودہ جون کو کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، پندرہ جون کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی ،سترہ جون کو کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

    لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر11جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر14، تیسرا15 ، چوتھا 17 ،پانچواں 18 جون کو ہوگا۔

    ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر21جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر22جون کوہوگا جبکہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔No description available.

  • مغربی بنگال الیکشن: کتنے مسلم امیدوار انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

    مغربی بنگال الیکشن: کتنے مسلم امیدوار انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

    کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں کئی مسلم امیدواروں نے فتح حاصل کرلی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں کل 303 مسلم امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 41 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، موجودہ وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کی پارٹی ترینمول کانگریس نے 3 مسلم خواتین امیدوار اور 40 مسلم مرد امیدوار کو اسمبلی الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، جن میں سے 41 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    سنہ دو ہزار گیارہ کی مردم شماری کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 27.01 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ مغربی بنگال ووٹ کی سیاست میں مسلم طبقے کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، الیکشن سے قبل ہر سیاسی جماعت مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل نظر آئی۔

    صرف ایک مسلم ایم ایل اے کا تعلق ٹی ایم سی سے نہیں ہے، جن کا نام نوساد صدیق ہیں جنہوں نے راشٹریہ سیکولر مجلس پارٹی (آر ایس ایم پی) کے ٹکٹ پر مغربی بنگال 2021 کے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    کامیاب مسلم امیدواروں کی مکمل تفصیلات

    1۔ حمیدالرحمان (ٹی ایم سی)

    2۔ عبدالکریم چودھری (ٹی ایم سی)

    3۔ محمد غلام ربانی (ٹی ایم سی)

    4۔ آزاد منہاج العارفین (ٹی ایم سی)

    5۔ مشرف حسین (ٹی ایم سی)

    6۔ تعارف حسین منڈل (ٹی ایم سی)

    7۔تجمل حسین (ٹی ایم سی)

    8۔ عبدالرحیم بخشی (ٹی ایم سی)

    9۔ محمد عبدالغنی (ٹی ایم سی)

    10۔ منیر الاسلام (ٹی ایم سی)

    11۔ آخرالزماں (ٹی ایم سی)

    12۔ علی محمد (ٹی ایم سی)

    13۔ ادریس علی (ٹی ایم سی)

    14۔ عبدالسومک حسین (ٹی ایم سی)

    15۔ ہمایوں کبیر (ٹی ایم سی)

    16۔ ربیع ا لعالم چودھری (ٹی ایم سی)

    17۔ حسن الزماں شیخ (ٹی ایم سی)

    18۔ نعمت شیخ (ٹی ایم سی)

    19۔ شاہینہ ممتاز خان (ٹی ایم سی)

    20۔ رفیق الاسلام منڈل (ٹی ایم سی)

    21۔ عبدالرزاق (ٹی ایم سی)

    22۔ نصیر الدین احمد (لعل) (ٹی ایم سی)

    23۔ کلول خان (ٹی ایم سی)

    24۔ رکبان الرحمان (ٹی ایم سی)

    25۔ عبدالرحیم قاضی (ٹی ایم سی)

    26۔ رحیمہ مونڈل (ٹی ایم سی)

    27۔ اسلام ایس کے نورل حاجی (ٹی ایم سی)

    28۔ رفیق الاسلام منڈل (ٹی ایم سی)

    29۔ محمد نوشاد صدیقی (آر ایس ایم پی)

    30۔ احمد جاوید خان (ٹی ایم سی)

    31۔ فردوسی بیگم (ٹی ایم سی)

    32۔ عبدالخلیق ملا (ٹی ایم سی)

    33۔ فرہاد حکیم (ٹی ایم سی)

    34۔ گلشن ملک (ٹی ایم سی)

    35۔ مولانا صدیق اللہ چودھری (ٹی ایم سی)

    36۔ شیخ شاہنواز (ٹی ایم سی)

    37۔ یاسمین شبینہ (ٹی ایم سی)

    38۔ شوکت ملا (ٹی ایم سی)

    39۔ غیاث الدین ملا (ٹی ایم سی)

    40۔ رفیق الرحمان (ٹی ایم سی)

    41۔ جفیق الاسلام (ٹی ایم سی)

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں ممتا بینرجی کی جماعت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو دھول چٹادی ہے، اب تک آنے والے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریاست بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 215 سے زائد نشستیں جیت چکی ہے جبکہ مرکزی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 74 نشستیں ہی جیت سکی ہے۔

  • اسرائیل میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 44 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسرائیل میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 44 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    تل ابیب: اسرائیل میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 44 افراد ہلاک اور سو سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ایک لاکھ سے زائد لوگ جمع تھے۔

    رپورٹس کے مطابق تقریب میں بم کی موجودگی کی اطلاع عام ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نیتجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے،بھگڈر کے باعث زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی تھی۔