Tag: اے آر وائی

  • بارش میں نماز پڑھتے شخص کی مدد کرنے والے سکھ کی ویڈیو وائرل

    بارش میں نماز پڑھتے شخص کی مدد کرنے والے سکھ کی ویڈیو وائرل

    بارش میں نماز پڑھتے شخص کیلئے دوڑ کر چھتری لانے والے سکھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز بارش میں نماز ادا کررہا ہے، ایسے میں ایک سکھ نماز پڑھتے شخص کے سر پر بارش کے دوران چھتری لیے کھڑا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جموں کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jist (@jist.news)

    سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر اجاگر کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا جارہا ہے کہ زندگی میں انسانیت اور حسنِ اخلاق سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

  • ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران نے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ایران سعودی عرب تعلقات بحالی کے بعد ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، ایران نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزا لینے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصلے پر عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان مزید قربتیں پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

    واضح رہے کہ ایران نے دسمبر میں سعودی عرب سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزہ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔

    ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ انڈیا، بحرین، قطر، کویت،روس، امارات، لبنان، تیونس اور برازیل کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزے سے یکطرفہ استثنیٰ دے دیا ہے۔

    دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے، ان میں کمرشل، سیاحتی اور فیملی وزٹ ویزا شامل ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ غور و فکر شیخ فہد الیوسف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی طرف سے تازہ ترین شرائط اور ضوابط کے ساتھ فیملی / ڈیپنڈنٹ ویزا کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیے گئے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی سربراہی عزت مآب شیخ محمد الصباح کر رہے ہیں، تاکہ کویت کی سیاحت کو بحال کیا جا سکے، جو کئی سالوں سے روکے ہوئے ہے۔ جبکہ یہ اقدام نئی حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

    عراق سے 50 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

    اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں، نئی انتظامیہ ملک کے اندر کاروباری کارروائیوں کو متحرک کرنے کے لئے اقدامات میں مصروف عمل ہے، متنوع شعبوں میں فائدہ مند اثرات کا اندازہ لگارہی ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، جس کے باعث 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 سے ڈھائی گھنٹے جاری رہا، جبکہ پولیس لائن سے بھاری نفری متاثرہ تھانے پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو درابن کلاں اسپتال سے ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا ہے، سیکورٹی کی بھاری نفری نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہیدچیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنادیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

    کراچی : بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ماہ فروری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات یکم فروری سے ہوجائے گا۔

    الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو جنوری میں 2.82 درہم میں فروخت ہورہا تھا اب یکم فروری سے 2.88 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

    ڈیزل کی نئی قیمت 2.99 درہم مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ جنوری میں ڈیزل تین درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    ای پلس 91 کے نرخ جو جنوری میں 2.64 درہم تھے۔ فروری میں نرخ بڑھ کر 2.96 درہم ہو گئے۔جبکہ ا سپیشل 95 جو جنوری میں 2.71 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد 2.76 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں ہر طرف  دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں ہر طرف دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوزکے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 3 شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بندکر دیا گیا۔

    اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ چونیاں شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے جبکہ حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    سوئی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بُری خبر، نئے نرخ نافذ

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • سندھ پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں: وزیرداخلہ سندھ

    سندھ پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں: وزیرداخلہ سندھ

    کراچی: نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں لی گئی۔

    نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے اے آر وائی کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی پوری کوشش کررہے ہیں، ہم نے کراچی میں کافی حد تک منشیات اور دیگر جرائم کو کنٹرول کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس روزگار نہیں اس لیے وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں، ہم آنے کے بعد پولیس میں تبدیلیاں لائے ہیں، میرٹ پر پوسٹنگ کیں، نظام بہت زیادہ خراب ہوچکا ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سیاسی دباؤ نہیں لیں گ۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ اب تک مقابلوں میں 90 کے قریب ڈاکوؤں کو ہلاک کیا، پہلے استغاثہ کمزور ہونے کے باعث ملزمان 10، 15 دنوں میں چھوٹ جاتے تھے، اسٹریٹ کرائمز میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال ہوسکتی ہے۔

    نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ ملزمان کو سزائیں دلانے کیلئے پولیس انویسٹی گیشن، پراسیکیوشن میں بہتری لائے ہیں، ایک مجرم کو کتنی بار سزا ملی ہے اس کی تفصیلات اکٹھی کی ہیں، اب 5 سے 7 سال کی سزا دلائیں  گے۔

    حارث نواز نے کہا کہ ملزمان کے مقدمات حتمی انجام کو پہنچیں گے تب اثرات نظر آئیں  گے، اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا ہے، پچھلے 45 روز میں 20 گاڑیاں چھینی گئیں، ہم  نے تمام گاڑیاں ریکو رکیں، ملزمان سے برآمد موبائل فونز شہریوں کو واپس کیے جاتے ہیں۔

    نگراں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرمنلز کہاں سے آتے ہیں ہم اب انکے نیٹ ورک پکڑ رہے ہیں، پولیس میں بہت زیادہ سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں لی گئی، 70 فیصد بھی پولیس صحیح لگائیں تو 30 فیصد سیاسی بنیادوں پر بھرتی والوں کو ہی لانا پڑتا ہے۔

    حارث نواز نے مزید کہا کہ ہم  نے سندھ پولیس میں آئی بی سکھر کے ذریعے 1500 لوگوں کی میرٹ پر بہترین بھرتیاں کیں، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بہتریں کوششیں کر رہے ہیں۔

  • وزٹ ویزا پر برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

    وزٹ ویزا پر برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

    برطانوی حکومت کی جانب سے اپنے ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں مزید سہولت میسر آجائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ امیگریشن قوانین 31 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے جس کا مقصد ملک میں کاروبار اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

    وزیٹر ویزا پر برطانیہ کا دورہ کرنے والے مقررین بھی اپنی بات چیت کے لئے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی۔

    برطانیہ نے وزیٹر ویزا کے حوالے سے اپنے قوانین پر جو نظر ثانی کی ہے اس میں سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

    ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق برطانیہ آنے والے سیاح ملک میں کام کرسکتے ہیں مگر ریموٹ کام ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئے۔

    برطانیہ : فیملی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی

    ویزا گائیڈ ورلڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی اور بین الاقوامی دونوں شاخوں والی کمپنیوں کے ذریعہ ملازمت کرنے والے افراد بیرون ملک کلائنٹ کے کام میں ملازمت کرسکتے ہیں جب تک کہ یہ ان کی بیرون ملک ذمہ داریوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہو۔

  • سجل علی کا سمندر کنارے برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

    سجل علی کا سمندر کنارے برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے حالیہ فوٹو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں چند تصاویر شیئر کیں جس میں د یکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ساحل کے کنارے پر فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ally’s Official (@official_allys)

    اداکارہ کا یہ فوٹو شوٹ معروف کلاتھنگ برانڈ ‘علی آفیشل’کے عروسی جوڑوں کی نمائش میں سامنے آیا جس میں سجل علی نے عروسی جوڑے پہن کر مداحوں کی داد سمیٹی۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ سجل علی نے لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہوں نے مت روکیں کو انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کرکے لکھا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہیں راستہ دیں، ہو سکے تو دھکا بھی دیں اور لات بھی ماردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ کی جانب سے کی گئی مبہم پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ ہے ہیں اور ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے 8 سے 15 دسمبر کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے کی سعادت حاصل کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ’پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ’زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے استفادہ حاصل کیا‘۔

    ’87 ہزار 446 زائرین نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک دیکھی گئی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے خصوصی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسافروں اور زائرین کو ایئرپورٹ سے مسجد نبوی ﷺ تک لے کر جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ کے امیر اور المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

    یہ نئی الیکٹرک بسیں مدینہ منورہ کے رہائشیوں، عام مسافروں اور زائرین کی آسانی کے لیے چار اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس سروس کے روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ ٹرپس چلائے جائیں گے۔

    مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کر گئے

    جدید الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔ ان میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

  • سعودی شہزادے کا انتقال ۔۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات

    سعودی شہزادے کا انتقال ۔۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات

    سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود الہلال فٹبال کلب کے سابق صدر فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہوگیا ہے۔

    بحرینی شاہ کی جانب سے بھی سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے۔

    شہزادہ بندربن محمد نے 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ چند دنوں قبل سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعود بھی انتقال کرگئے تھے۔

    سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

    رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اتوار 17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی تھی۔