Tag: اے آر وائی

  • اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیں۔

    قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں، جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لی گئی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    تصاویر میں اشنا شاہ کو اسکارف اور حمزہ امین کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کویت: جعلسازوں نے دھوکہ دہی کا جدید طریقہ ڈھونڈ لیا

    کویت: جعلسازوں نے دھوکہ دہی کا جدید طریقہ ڈھونڈ لیا

    کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں ایک بار پھر سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے فون نمبرز اور مختلف الیکٹرانک کمیونیکیشن میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ممالک سے کام کرنے والے مجرم خود کو کویتی سکیورٹی اہلکار ظاہر کر رہے ہیں۔

    سیکورٹی تعلقات اور میڈیا کے جنرل ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کویتی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن پر دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اس طرح کے فریب کارانہ مواصلات کے سلسلے میں ہوشیار رہیں۔

    سیکورٹی تعلقات اور میڈیا کے جنرل ڈپارٹمنٹ نے ان دھوکے بازوں کے ساتھ کسی بھی بینک کی تفصیلات فراہم کرنے سے سختی سے منع کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

    عوام کو اس بات کا یقین دلاتے ہوئے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان غیر قانونی مواصلات کی چھان بین کی جارہی ہے۔ نگرانی اور ٹریکنگ کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور ان دھوکہ دہی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور اسے بے اثر کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایک مصری نرس کو کویت کی فوجداری عدالت کی جانب سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے وزارت صحت کی طرف سے تقرری کے لیے اپنی دستاویزات میں جعلسازی کی تھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری خاتون کو دستاویزات میں جعلسازی کرنے کے جرم میں پانچ سالوں میں وصول کی گئی غیر مستحق تنخواہ پر 21,000 دینار جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے نرس کی تقرری میں جعلسازی کرنے پر ایک اور شخص پر 5,000 دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

    کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان پر وزارت صحت میں ملازمت کے لیے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی، غیر سرکاری کاغذات استعمال کرنے، اور اس جرم کے نتیجے میں وہ رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں ملزمان نے استغاثہ کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔

  • غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، سعودی عرب

    غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، سعودی عرب

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ حکومتیں غزہ میں جنگ بندی کو ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں، انہوں نے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابل اعتبار روڈ میپ بھی ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ قرارداد میں اب بھی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

    اسرائیل کی اندھی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کو سبکی

    امریکا کے مطابق یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا، متحدہ عرب امارات نے قراردار ویٹو کیے جانے پر اظہار مایوسی کیا۔

  • رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے چھٹے روز تک ہندوستان میں 313 کروڑ روپے کما لئے، جبکہ فلم دنیا بھر کے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے بدھ کے روز مزید 30 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد ہندوستان میں ہونے والی فلم کی مجموعی آمدنی 312.96 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز ”اینیمل“ 34.88 فیصد ہندی، 25.67 فیصد تیلگو اور 18.95 فیصد تامل قبضے میں رہی، ہندوستان میں 63.8 کروڑ کی بڑے پیمانے پر اوپننگ کے بعد، ”اینیمل“ نے پہلے اتوار کو ناقابل تصور 71.46 کروڑ کمائے۔

    ”اینیمل“جلد ہی رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم ”سنجو“ کو شکست دے سکتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس فلم کی کہانی انیل کپور کے (بلبیر سنگھ)اور رنبیر کے (رنوجے سنگھ)کے درمیان ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو جرائم اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں قائم ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    فلم میں رنبیر کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں اور بوبی دیول ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں شکتی کپور، ترپتی ڈمری، پرتھوی راج، سدھانت کارنک بھی ہیں۔

  • ’پیوٹن سعودی عرب پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات‘

    ’پیوٹن سعودی عرب پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات‘

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے غیر معمولی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں اُن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک روس اورسعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی اور روس باہمی مفادات سمیت روس، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کیلئے فائدہ مند منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

    سعودی روس تعلقات میں اضافے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کے لیول کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی، اور ہمارے تعلقات میں مزید اضافے کو کوئی نہیں روک سکتا۔

    روسی وزارت خارجہ کے ترجمان دمیتری پاسکوف کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اوپیک کوآپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اس سے قبل پیوٹن کے یو اے ای کے دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال کے علاوہ توانائی، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    سعودی عرب کا نیا بجٹ کتنا ہے؟

    اماراتی طیاروں نے ابوظبی پہنچنے پر آسمان پر روسی پرچم کے رنگ بکھیر کر روسی صدر کو خوش آمدید کہا، روسی صدر کے طیارے کو روسی لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر روس سے ابوظبی تک پہنچایا۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا  ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیرز نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے خاص تحفہ ہے، جسے شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    ٹیزر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے یو سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے، ’ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

    فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا“لُٹ پُٹ گیا”ریلیز کیا تھا، جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ڈنکی کے گانے“لُٹ پُٹ گیا”کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

  • بنگلورو کے 15 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بنگلورو کے 15 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت میں کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے 15 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد طلباء کو اسکولوں سے نکال لیا گیا ہے،جبکہ عملے، طلباء اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس نے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے 15 اسکولوں کو جمعہ کی صبح بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئیں، جس کے بعد حکام، طلباء، والدین اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے اسکولوں کی کلیئرنس کے لئے تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا، پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکولوں سے طلباء اور عملے کو بھی باہر نکال دیااور بہت سے اسکولوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد لے جائیں۔

    ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موصول ہونے والی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسکول کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے۔ کمانڈ سینٹر سے کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر اپنی ٹیمیں شہر کے مختلف حصوں میں واقع اسکولوں میں بھیج دی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ والدین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہماری ٹیمیں میدان میں ہیں۔

    کرناٹک کے وزیر داخلہ نے بھی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 15 اسکولوں کے بارے میں معلومات ملی ہیں جہاں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے ہیں، پچھلے سال بھی ایسی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

    بھارت مجھے ہر صورت قتل کرانا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

    انہوں نے کہا کہ ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، ہم اسکولوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور اسکولوں میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ دھمکی آمیز ای میلزکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • ’روہت شرما اور ویرات کوہلی رو رہے تھے‘

    ’روہت شرما اور ویرات کوہلی رو رہے تھے‘

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا بھارت میں انعقاد کیا گیا، مگر فائنل میں بھارت کو بھرپور سپورٹ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون نے حال ہی میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی 2023 ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کو روتے ہوئے دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچے سے قبل بھارت کو کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی تھی، تاہم ورلڈ کپ فائنل کا دن بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، کیونکہ بھارت کو فائنل میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اشون نے فائنل ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں پیش آئے واقعات کے بارے میں بتایا، انہوں روہت شرما کی بے باک قیادت کی تعریف بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل ہارنے کے بعد پوری ٹیم کی جو کیفیت تھی وہ بیان سے باہر ہے، روہت اور ویرات رو رہے تھے۔ یہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، انہوں نے کہا کہ بہرحال، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ہر کوئی جانتا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک تجربہ کار ٹیم ہے۔

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

    بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون کا مزید کہنا تھا کہ بہرحال وہ دن ہمارے لئے برا ثابت ہوا، مگر ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

  • ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی

    ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی

    بھارتی کرناٹک کے تمکور شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جس کے بعد ہر جانب سوگ کی فضا پھیل گئی، اتوار کی رات ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے اور خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد نے مالی پریشانی اور مبینہ ذہنی اذیت کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب صاحب اور ان کی بیوی سمیہ اپنے کمرے کی چھت سے لٹکے ہوئے مردہ حالت میں پائے گئے، جبکہ ان کے تین بچوں کی لاشیں بستر پر پڑی ہوئی تھیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب صاحب کباب کی دکان چلاتا تھا، جس میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، خودکشی سے قبل انہوں نے ایک خودکشی نوٹ لکھا اور ایک ویڈیو بھی بنائی، جس میں انہوں نے اپنی مالی پریشانی کا ذکر کیا۔

    ویڈیو میں اس نے کرناٹک کے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قلندر نام کے شخص نے اسے متعدد بار ہراساں کیا، جبکہ بدسلوکی اور تذلیل بھے کی۔

    ایک منٹ کی ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”قلندر نے ہمارے بارے میں غلط افواہیں پھیلائیں اور ہمارے گھر کے باہر متعدد بار ہم سے جھگڑا کیا، قلندر اور اس کے گھر والے ہماری موت کے ذمہ دار ہیں“۔

    پولیس کے مطابق کل ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ہی گھر میں پانچ لاشیں موجود ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتول کے خاندان کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: تامل ناڈو کے جنگلات میں 30 جنگلی ہاتھی داخل، الرٹ جاری

    ویڈیو: تامل ناڈو کے جنگلات میں 30 جنگلی ہاتھی داخل، الرٹ جاری

    تامل ناڈو کے جنگلات میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات نے ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے 10 سے زیادہ دیہات میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حالانکہ انتظامیہ حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے، تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

    بتایا جارہا ہے کہ سارے ہاتھی کرناٹک سے تامل ناڈو کے جنگل میں چلے گئے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ تامل ناڈو کے جنگلات میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد 2960 ہے۔ جبکہ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔