Tag: اے آر وائی

  • بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کھیلنے کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ورلڈکپ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

    بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا، ون ڈے اسکواڈ میں بین اسٹوکس شامل ہیں جب کہ ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوڑ بٹلر ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر ان کا بیان سامنے آیا تھا کہ اب ان کا سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر ہے۔

    گزشتہ روز برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، جبکہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔

  • دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کراچی: لیاری بہارکالونی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے رینجرزاہلکارکی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شہید رینجرز اہلکار نائیک دلشادعلی کی نمازجنازہ ہیڈ کوارٹر رینجرز جناح کورٹس بلڈنگ میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ،اعلیٰ افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق شہید کا جسدخا کی آبائی گاؤں خیرپور میرس میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کیلئے روانہ کیاگیا۔

    شہید نائیک دلشاد علی 23 سال قبل سندھ رینجرز میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے تھے، شہید نائیک دلشاد علی نے نہایت جانفشانی سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیئے۔

    واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بہارکالونی میں پیش آیا تھا، جہاں دہشت گردوں نے الفلاح روڈ پر قائم رینجرز چوکی پر فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو شہید کردیا تھا۔

  • اے آر وائی پر پابندی لگائی گئی کیوں کہ وہ سچ بول رہا ہے، شیخ رشید

    اے آر وائی پر پابندی لگائی گئی کیوں کہ وہ سچ بول رہا ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اے آر وائی پر پابندی کیوں لگائی گئی کہ وہ سچ بول رہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید  نے باخبر سویرا کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی چینل بند کرینگے تو نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز پر اس لیے پابندی لگائی گئی ہے آپ کو کوئی بے نقاب نہ کرے، اس پر پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کیوں کہ اے آر وائی سچ بول رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آج الیکشن مہم پر نکل رہے ہیں، عمران خان ریلی میں شریک ہوں گے، میں خود بھی اس ریلی میں شریک ہونگا۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کیلئے زندگی مشکل بنادی گئی ہے، پاپڑ والے و دیگر سب لوگ سامنے آئیں گے، توشہ خانہ کی عمران خان کے سامنےکوئی حیثیت نہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ معزز بن گئے ہیں تو غلط ہے، سیاست سے ایک شخص کو نکال دیا جائے تو سیاست ختم ہے۔

  • شہر کی فضا زہریلی، لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    شہر کی فضا زہریلی، لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور: فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی لاہور دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 224 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، چینی شہر ووہان آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

    درجہ بندی کے مطابق 151سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

    فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

    فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹےمیں شہر کا موسم سرد اور خشک رہےگا۔

  • خاتون کو عجیب وغریب بیماری نے آگھیرا، تصاویر نے دل دہلادئیے

    خاتون کو عجیب وغریب بیماری نے آگھیرا، تصاویر نے دل دہلادئیے

    برطانیہ کے علاقے ویلز میں لڑکی عجیب وغریب بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے، جس کے باعث وہ گھر سے باہر تک نہیں نکل سکتی۔

    کرسٹن کوول جوکہ ویلز کی رہائشی ہے، اسے چہرے کی ایک ایسی بیماری نے آن گھیرا ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ چہرے پر گوشت کھانے والے السر کا قبضہ ہوچکا ہے۔

    کرسٹن کوول اس بیماری سے متعلق بتاتی ہے کہ اسے یہ السر اسے تین ماہ قبل ہوا تھا، یہ پھوڑے اتفاقی طور پر چہرے پر نمودار ہوئے جن میں بعد ازاں مواد (پیپ) بھر گئی، بعض اوقات یہ پھٹ بھی جاتے ہیں ان کی گہرائی دو میٹر کے قریب ہے۔

    کرسٹن کوول اس بیماری سے متعلق بتاتی ہے کہ یہ میرے لئے ایک ڈراؤنا خواب کے مانند ہے جس کے باعث مجھے سرجری کی ضرورت پڑگئی ہے۔

    ان بدنما پھوڑوں کا موازنہ کوول کی ماں ایلیسن نے گولیوں کے سوراخوں سے کیا جبکہ کوول کا کہنا ہے کہ چہرے کی یہ صورت حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے ‘چھُرا’ مار دیا ہے۔

    Kirsten Cowell says she has endured three months of 'extreme pain' after the ulcers started to appear on her face

    ایمن فورڈ سے تعلق رکھنے والی کوول نے اپنا تلخ حالات سے متعلق مزید بتایا کہ اس بیماری کے باعث وہ گھر سے باہر نکلنے سے بھی خوفزدہ ہے، میرے قریبی ساتھی مجھے چھوڑ چکے ہیں جبکہ میرا ایک نیل ٹیکنیشن کورس بھی ادھوار رہ گیا ہے۔

    میں مسلسل شدید درد میں مبتلا رہتی ہوں، یہاں تک کہ اگر میں اپنے چہرے یا سر کے کسی بھی حصے کو ہلاتی ہوں تو مجھے سخت تکیلف ہوتی ہےاور صبح کے وقت یہ سب سے زیادہ خراب صورت حال ہوتی ہے، میری روزمرہ کی زندگی اب صرف درد سے نمٹنے اور ان سے نکلنے والے مواد کو صاف رکھنے تک محدود ہوچکی۔

    ایک ماہر امراض جلد کا خیال ہے کہ اسے پیوڈرما گینگرینوسم نامی جلدی بیماری کی ایک حالت ہے، جس کی وجہ سے پورے جسم میں بڑے اور کھلے زخم پیدا ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے جلد کے ٹشو سڑ جاتے ہیں۔

    کرسٹن کو فی الحال اینٹی بائیوٹکس اور اسٹیرائڈز کے کورس پر رکھا گیا ہے، چہرے کی ایک سرجری بھی کی جاچکی ہے، کرسٹن اور ان کی والدہ پُرامید ہیں کہ وہ اس مصیبت سے چھٹکارہ پالیں گی۔

  • بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    میرپورآزاد کشمیر: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

    بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

    یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

  • قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ،  2 اہلکار شہید

    قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ پشاور کے دوران پور قرنطینہ سینٹر میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حادثہ

    داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حادثہ

    اسلام آباد: داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائےسندھ پر کوہستان کےہیڈکوارٹر داسو میں بننے والا داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سائٹ پر گاڑیاں حادثےکا شکار ہوئیں، حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق زخمیوں کوجائےحادثہ سےاسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

    واپڈا کے زیرانتظام بننے والا یہ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا گیا جس پر کُل لاگت کا تخمینہ 510 ارب روپے لگایا گیا ہے جوکہ 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

    ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے بننے والا یہ پراجیکٹ نا صرف کوہستان کے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا ضامن بنے گا۔

    یہ ڈیم اس لحاظ سےاہمیت کا حامل ہے کہ یہ باقی تمام پاور پراجیکٹس کے مقابلے میں زیادہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، یہ 1200 ارب یونٹ بجلی پیدا کرے گا اور پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ اور معاشی و سماجی ترقی کا ضامن بنے گا۔

  • کرس گیل کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو ایک اور شکست

    کرس گیل کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو ایک اور شکست

    سینٹ لوشیا: ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچھارتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گینگروز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، موائسز ہنریکس 33، ارون فنچ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی شاندارنصف سینچری کی بدولت ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کرس گیل نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہنے والے گرس گیل نے سات بلند و بالا چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں تین – صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    گرس گیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، یاد رہے کرس گیل کی سال دوہزار سولہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ پہلی نصف سینچری تھی۔

  • ضمانت کے لئے سابق صدر نے عدالت سے رجوع کرلیا

    ضمانت کے لئے سابق صدر نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد: بلیئر نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کاخد شہ ہے۔

    سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا ل اپ نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے خلاف ریفرنس میں 2 اہم کردار گرفتار

    واضح رہے کہ نیب نے نیویارک فلیٹ پرآصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کیلئےنوٹس جاری کیا ہے۔

    نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں آصف علی زدار ی سے پوچھا گیا ہے کہ نیو یارک میں جائیداد کیسے بنائی گئی ؟ ، نیب نے معلومات کے حصول کے لئے سابق صدر کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔