Tag: اے ایس ایف اہلکار

  • کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    کراچی ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک سے آئے والد کو دیکھ کر بے ساختہ بھاگنے والی بچی کے بال پکڑ کر دھکا دینے والے اے ایس ایف سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر 10 مارچ کو اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اب اے ایس ایف اہلکار کو برطرف کرتے ہوئے ملوث افسر کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اہلکار شعبان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کر چکاہے، اہلکار واقعے کے وقت ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد کے خارجی گیٹ کا انچارج تھا والد سے ملنے آنے والی بچی کو افسر نے دھکا دیا تھا۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار  خاتون کو ہراساں کرنے پر معطل

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار خاتون کو ہراساں کرنے پر معطل

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے اے ایس ایف اہلکار کو معطل کردیا گیا، اہلکار نے موبائل نمبر پر دوستی کرنے کی میسج کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔

    جس کے بعد خاتون کومیسج کرنے والے اے ایس ایف کے اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا، اے ایس ایف کےاسسٹنٹ سب انسپکٹر پر خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

    خاتون مسافر نے الزام عائد کیا ہے کہ اے ایس ایف کے اہلکار نے موبائل نمبر پر دوستی کرنے کی میسج کیے، موبائل پر مسیج کیا کہ اس بین الاقوامی ڈیپارچر میں آپ کو دیکھا تھا مجھے اپ اچھی لگی۔

    اے ایس ایف کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ : اے ایس ایف اہلکاروں کا قومی ٹین پن بولنگ ٹیم سے ناروا سلوک

    اسلام آباد ایئرپورٹ : اے ایس ایف اہلکاروں کا قومی ٹین پن بولنگ ٹیم سے ناروا سلوک

    اسلام آباد : اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ہیروز سے ناروا سلوک کرتے ہوئے انٹر نیشنل ایونٹ میں جانے والی10پن بولنگ ٹیم سے بالز قبضے میں لے لیں، کھلاڑیوں نے وزیر کھیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹین پن بولنگ ٹیم ورلڈ ٹوور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جارہی تھی کہ اسلام آباد ائیرپورٹ عملے نے دوران چیکنگ بولنگ ٹیم سے ان کی بالز قبضے میں لے لیں۔

    کھلاڑی نے سیکیورٹی عملے سے سوال کیا کہ بغیر بالز کے چیمپئن شپ میں کیسے کھیلیں گے؟ بالز ہمارا ہتھیار ہےاس کے بغیر ایونٹ میں جانا بےمقصد ہے، جس پر اےایس ایف اہلکاروں کا جواب تھا کہ بالز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    کھلاڑی ایئرپورٹ عملے کےسامنے بےبس ہوگئے، اب ان بالز کو کارگو سے بھجوانا پڑے گا، ایئرپورٹ عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹیم ممبر  اعجازالرحمان کی فلائٹ مس ہو گئی۔

    اعجازالرحمان نے کہا کہ ہم انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئےاین اوسی لے چکے ہیں، ہمارے ساتھ پیش آئے واقعے کا وزیرکھیل نوٹس لیں، یاد رہے کہ ورلڈ ٹوور چیمپئن شپ22سے 28ستمبر تک بنکاک میں کھیلی جائےگی۔

    ورلڈ ٹووربالنگ چیمپین شپ میں پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم  شرکت کرے گی،  کھلاڑیوں میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، سکندر حیات، ثاقب شہزاد، افضل اختر اور علیم آغا شامل ہیں،۔