Tag: اے ایس ایف

  • ایف آئی اے اہل کار سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    ایف آئی اے اہل کار سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    کراچی: شہرِ قائد کے ایئر پورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہل کار کے زیر جامے سے بھاری مقدار میں ہیروئن بر آمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہل کار کو گرفتار کر کے اس کے زیر جامے میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں ہیروئن بر آمد کر لی، ملزم کی نشان دہی پر ساتھی اہل کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرایع کے مطابق ایف آئی اے اہل کار ضامن ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں اندر داخل ہو رہا تھا جس پر اے ایس ایف اہل کار نے تلاشی لی۔

    اس دوران ایف آئی اے اہل کار کی حرکات و سکنات مشکوک ہونے پر اے ایس ایف کی جانب سے جامہ تلاشی لینے پر زیر جامے سے 772 گرام ہیروئن کے تین پیکٹ بر آمد ہوئے، جس کی بین الاقوامی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہل کار سے تفتیش کی تو اس کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم بھی برآمد ہوئی۔

    دوران تفتیش ایف آئی اے اہل کار نے بتایا کہ اس کے ساتھی اہل کار حسنین عباس زیدی نے اس سے منشیات منگوائی تھی، اے ایس ایف نے نشان دہی پر ساتھی اہل کار کو بھی حراست میں لے لیا۔

    ذرایع کے مطابق اے ایس ایف نے دونوں گرفتار ایف آئی اے اہل کاروں سے مزید تفتیش کے لیے انھیں اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشارو کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے637 کے ذریعے دبئی جارہا تھا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی قائم کردہ جوائنٹ بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    مزید تفتیش کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، مذکورہ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، باچا خان ایئر پورٹ پر یہ رواں سال کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔

  • اے ایس ایف اس ملک کے تحفظ کے لیے ہر دم تیارہے، ڈی جی اے ایس ایف

    اے ایس ایف اس ملک کے تحفظ کے لیے ہر دم تیارہے، ڈی جی اے ایس ایف

    کراچی: ڈی جی اے ایس ایف میجرجنرل ظفر الحق کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملے میں شہید اے ایس ایف افسران وجوانوں کا یوم شہادت آج
    عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

    اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرزسمیت ایئرپورٹس پرشہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی، ڈی جی اے ایس ایف نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اوریادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    ڈی جی اے ایس ایف میجرجنرل ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اے ایس ایف کے لیے فخر کا دن ہے، شہدا،غازیوں کے کارنامے تاریخ کا حصہ بن گئے۔

    میجرجنرل ظفر الحق نے کہا کہ اےایس ایف کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، جانوں کا نذرانہ دے کر دشمنوں کو سبق دیا ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کوقائم ودائم رکھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے، اے ایس ایف اس ملک کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہے، اے ایس ایف ایک ناقابل تسخیر فورس ہے۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ ایئر پورٹس پرسرویلنس نظام کو بہتر اورجدید بنایا گیا ہے، ہمارے ایئرپورٹ مکمل محفوظ ہیں۔

    یاد رہے کہ 8 جون 2014 کوکراچی ایئرپورٹ حملے میں اے ایس ایف کے 11 افسران وجوان شہید ہوئے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر سرفراز نے آئس ہیروئین سامان میں چھپا رکھی تھی، ملزم سوات کا رہائشی ہے جو جدہ جا رہا تھا۔ مسافر کو اے ایس ایف حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے کہ 24 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، خاتون نے 3 مختلف بیگزمیں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • کراچی ایئر پورٹ سے براؤن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی ایئر پورٹ سے براؤن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے براؤن ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرو ن ملک ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا، مسافر کے بیگ سے ساڑھے اٹھارہ کلو گرام براؤن ہیروئن برآمد کرلی گئی۔


    محمد زروف نامی مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے601کے ذریعے دبئی براستہ برمنگھم جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے ساڑھے اٹھارہ کلو براؤن ہیروئن برآمد ہوئی۔

    مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ بیرون ملک اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف نے مزید تفتیش کیلئے مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر اقبال نے آئس ہیروئین بریڈ میں چھپا رکھی تھی،ملزم صوابی کا رہائشی ہے جو پرواز ایکس وائی 316 پر ریاض جا رہا تھا۔

    مسافر کو اے ایس ایف حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار گھس گیا، تاہم اے ایس ایف نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو قابو کر کے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج میں حیرت انگیز طور پر ایک مشکوک شخص موٹر سائیکل سمیت گھس آیا، اے ایس ایف اہل کاروں نے اسے بر وقت قابو کر لیا۔

    [bs-quote quote=”تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ایئر پورٹ ذرائع”][/bs-quote]

    موٹر سائیکل سوار کے گھسنے سے ائیر پورٹ میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ مشکوک شخص فرانس کا شہری ہے، نشے کا عادی ہے، فرانس میں بھی مار پیٹ کر چکا ہے۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص موٹر سائیکل پر مخالف سمت سے ائیر پورٹ کے ڈراپ لائن پر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ایس ایف کے اہل کار نے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکا۔

    ذرایع نے بتایا کہ اے ایس ایف اہل کار نے فوری طور پر کوئیک ریسپانس فورس کو اطلاع کر دی، کوئیک ریسپانس فورس نے مشتبہ شخص کو ڈراپ لائن کے برآمدے ہی سے حراست میں لے لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    ذرایع نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مشتبہ شخص کی موٹر سائیکل اور اس کا ریکارڈ سی پی ایل سی سے طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں بائیک سمیت داخل ہونے والا شخص فرانس کا شہری ہے، تلاشی کے دوران بائیک سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

    کہا جا رہا ہے کہ زیرِ حراست شخص ذہنی مریض ہے، 2018 میں فرانس سے پاکستان پہنچا، ملزم فرانس میں بھی کئی مرتبہ مار پیٹ کر چکا ہے، اور نشے کا عادی ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطر جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے اور چرس برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق دوران تلاشی مسافرعبدالوکیل سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزم قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہا تھا۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم عبدالوکیل کو کسٹم اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

    دبئی جانے والی خواتین کے پاس سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    واضح رہے کہ 24 مارچ 2017 کو کراچی سے دبئی جانے والی دو خواتین کے پاس سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 کلو منشیات برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 کلو منشیات برآمد

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے اے ایس ایف نے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم سید رحمان نے 2 کلو منشیات سامان میں چھپائی گئی تھی، مسافر دبئی جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    یاد رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

    کراچی :ایئرپورٹ  پرمسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    واضح رہے کہ 2 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔