Tag: اے ایف پی

  • غزہ میں غذائی قلت، اے ایف پی نے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی

    غزہ میں غذائی قلت، اے ایف پی نے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی

    )23 جولائی 2025): فرانسیسی خبرایجنسی  اے ایف پی نے غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی۔

    فرانسیسی خبرایجنسی اے ایف پی نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نہ کھانا ہے نہ پانی ہے، غزہ میں غذائی قلت کا راج ہے جس سے رپورٹرز اور کیمرہ تھامنے والوں کے ہاتھ بھی لرزنے لگے ہیں۔

    اے ایف پی نے غزہ میں اپنے صحافیوں کی زندگیوں کو لاحق شدید خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے دس رپورٹرز کسی بھی وقت بھوک کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔

    1944 میں اپنے قیام کے بعد سے  اےایف پی نے اپنے صحافیوں کے بارے میں پہلی بار ایسا بیان جاری کیا ہے، ایجنسی کے ایک فوٹوگرافر بشار نے سوشل میڈیا پر لکھا وہ شدید کمزوری کا شکار ہوچکے ہیں اور مزید کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔

    اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ کے حوالے سے نیا منصوبہ

    جنوبی غزہ میں موجود صحافی احلام نے کہا ان کے پاس کھانے اور پینے کیلئے کچھ بھی باقی نہیں رہا،  اے ایف پی نے اپنے بیان میں کہا ہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے صحافی کسی خطہ جنگ میں بھوک کی وجہ سے موت کے اتنے قریب پہنچے ہیں۔

    صحافی انس الشریف کا کہنا ہے غزہ کے بیشتر شہری قحط کےسب سے شدید درجے پانچویں مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جو فاقہ کشی کا آخری اورانتہائی ہولناک درجہ ہوتا ہے۔

  • کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان

    کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان

    پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پرتھ میں موجود بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی پرائیوسی کی خلاف ورزی مایوس کن ہے۔

    آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تمام ہوٹلز اور سکیورٹی فراہم کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا مکمل احترام کیا جائے۔

    دوسری جانب کوہلی کی نشاندہی پر ہوٹل انتظامیہ کی سکیورٹی پر سوال اٹھایا جارہا ہے تاہم انہوں نے اپنا مؤقف جاری کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    ہوٹل انتظامیہ نے بتایا  کہ ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملازم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ہوٹل انتظامیہ نے ویرات کوہلی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل ہونے کے معاملے پر معذرت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرے کی اوریجنل ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر ڈیلیٹ کردی گئی تھی جبکہ ہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان سے بھی معذرت کی جاسکے اور تحقیقات سے انہیں بھی آگاہ رکھا جاسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ ہوٹل کراؤن پرتھ میں ان کے کمرے کی ویڈیو ہے جو انہوں نے نہیں بنائی بلکہ انہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ملی ہے اور یہ اس وقت بنائی گئی جب وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔

  • 2 ہفتے میں 4 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا: فرانسیسی خبر رساں ادارہ

    2 ہفتے میں 4 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا: فرانسیسی خبر رساں ادارہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2 ہفتے میں 4 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حراستی مراکز میں جگہ کم پڑ گئی ہے، صرف دو ہفتے میں چار ہزار کشمیری پابند سلاسل کر دیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیش تر کشمیریوں کو مقبوضہ وادی سے باہر قید کیا گیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل جب بھارت نے وادی کی خود مختاری سلب کر لی تھی تو اس کے بعد سے بھارت مسلسل اس خوف میں مبتلا ہے کہ کشمیر میں اس کے خلاف بدامنی کی صورت حال نہ پیدا جائے۔

    کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو ایک متنازعہ قانون ہے جس کے تحت کشمیری باشندوں کو دو سال تک بغیر کسی الزام اور ٹرائل کے قید کیا جا سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عصمت دری شروع کردی، آسٹریلوی صحافی کی چونکا دینے والی رپورٹ

    دوسری طرف بھارتی حکام کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے کہ کتنے کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے برعکس ابتدائی چند دنوں میں 100 سے زاید مقامی سیاست دانوں، ایکٹوسٹس اور ماہرین تعلیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں پولیس اور سیکورٹی عملے سمیت حکومتی افراد نے بھی بے شمار کشمیریوں کی اندھا دھند گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سری نگر میں 6 ہزار گرفتار کشمیریوں کا مختلف مقامات پر طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کو پہلے سری نگر جیل میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں فوجی طیاروں میں انھیں کشمیر سے باہر لے جایا گیا۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہت سارے کشمیری پولیس اسٹیشنز میں بھی زیر حراست رکھے گئے ہیں، جن کی تعداد ان چار ہزار کشمیریوں سے الگ ہے۔

  • تنزانیہ میں زلزلہ،  11 افراد ہلاک 100  سے زائد زخمی

    تنزانیہ میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    دارالسلام : تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں زلزلے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    tanzania1

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ادارے اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ راوندا، بروندی ، یوگینڈا اور کینیا کے علاقے میں آیا ہے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناسونگا شہر کے بارڈر پر واقع جھیل وکٹوریہ ہے۔

    tanzania4

    tanzania5

  • شکاگو: ایک شخص فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک

    شکاگو: ایک شخص فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک

    شکاگو: امریکا کے شہر شکاگو میں ایک شخص سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 28 سالہ اینٹونیو پرکنز نے فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران نادانستہ طور پر اپنے ہی قتل کے لمحات کو محفوظ کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق اینٹونیو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے فیس بک پر سیلفی اسٹائل میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ میں مصروف تھا کہ اچانک اس دوران ایک درجن سے زائد گولیاں فائر ہوئیں, گولی لگتے ہی پرکنز کے ہاتھ سے فون گر گیا، جس کے بعد صرف چیخ و پکار سنائی دی جانے لگی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پرکنز ایک گینگ کا رکن تھا، تاہم اس کے جاننے والے چند افراد نے شکاگو کے ڈبلیو جی این ٹی وی اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرکنز اب گینگ کا حصہ نہیں رہا تھا اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ فائرنگ کا مطلوبہ ہدف نہیں تھا۔

    پرکنز کی ایک دوست نے ڈبلیو جی این کو بتایا، ‘ہمارے بارے میں اس طرح سے مت سوچیں’، مذکورہ واقعے سے ایک روز قبل بھی فرانس میں ایک شخص نے ایک پولیس افسر اور ان کے پارٹنر کو ان کے گھر میں لائیو فیس بک ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران قتل کردیا تھا۔

    اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔