Tag: اے این ایف

  • 74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون تلف کردی گئی

    74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون تلف کردی گئی

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے اندرون سندھ میں 21 ایکڑ پر کاشت شدہ افیون کی فصل تلف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ سندھ کے پہاڑی شمالی اضلاع کے قریب گاؤں باجک میں افیون کی 21 ایکڑ پر کاشت کو تلف کردیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تھانہ غیبی ڈیرو کی حدود میں واقع گاؤں باجک میں افیون کی فصل تلف کر دی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

     ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ غائبی ڈیرو کی حدود میں غیر قانونی طور پر منشیات کاشت کی گئی تھی، 24 فروری سے اب تک مختلف کارروائیوں میں 74 ایکڑ رقبے پر کی گئی افیون کو تلف کیا گیا ہے۔

  • اے این ایف نے 2023 میں 600 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی

    اے این ایف نے 2023 میں 600 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی

    اسلام آباد: اے این ایف نے سال 2023 میں 600میٹرک ٹن سے زائد ممنوعہ اشیاء اور منشیات برآمد کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2023 میں ملک سے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز  ضبط کیے گئے۔

    گزشتہ سال اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحرک رہی، گزشتہ سال 2023 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1929 آپریشنز کیے۔

    رپورٹ کے مطابق آپریشنز میں 618 میٹرک ٹن منشیات، اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیےگئے، کریک ڈاؤن میں 1860 اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں 64 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    2023 میں اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسداد منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بنایا، ایئرپورٹ پر کارروائیوں میں 790.422 کلوگرام منشیات ضبط اور  405 اسمگلرز گرفتار کیے۔

    اےاین ایف نے نہ صرف اندرون ملک، بیرون ملک بھی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں، کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بنایا جبکہ بندرگاہ پر مختلف کاروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔

  • صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

    صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کر کے 394 ٹن کیمیکل برآمد کر لئے ہیں۔

    اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق مذکورہ مہم کا آغاز منشیات اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے،  قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈ کیمیکل کا صنعتی استعمال ملکی پیداوار، ٹیکس آمدنی اور قومی خزانے میں اضافہ کرتا ہے، تاہم صنعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کا غیر قانونی استعمال ایک مستقل خطرہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اے این ایف نے کنٹرولڈ کیمیکلز استعمال کرنے والی کمپنیوں کی 2 سے 3 ماہ تک نگرانی کی، کمپنیوں کا لائسنس کی آڑ میں کیمیکلز کی درآمد کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوئی۔

     اے این ایف نے کیمیکلز کی چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف 8 کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 394 ٹن کنٹرولڈ کیمیکلز قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے این او سی کوٹےکا غلط استعمال قومی وسائل کے ضیاع کا سبب ہے، جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔

  • سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، برآمد چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

    برآمد چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا، ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    کراچی: اے این ایف کامنشیات اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 37 کلو منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 25 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی جبکہ حیدرآباد میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 10 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق چرس واٹر کولر اور ہاٹ پاٹ میں چھپا کر پشاور سے اسمگل کی گئی تھی، پسنی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوران کارروائی تربت کے ہائشی 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ چارسدہ روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی سے 450 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

    خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 464 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 464 کلو منشیات برآمدکرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ پر گاڑی سے 62 کلو چرس، سمیت 3 کلو افیون برآمد کرلی گئی، جبکہ دوران کارروائی اوکاڑہ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کویت بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی گئی، قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکان پر چھاپہ مار کارروائی میں 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ 2000 لیٹر ممنوعہ کیمیکل موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، باچاخان ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    ملزم پرواز نمبر ایس وی 797 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا، خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کارروائیوں میں چھپائی گئی 16 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

  • اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

    اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

    کراچی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور ڈرون بر آمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگادی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی، اس دوران کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تلاشی لینے پرگاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا ہے، ایک کلو ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا، گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کااعتراف کیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 75 کلو منشیات برآمد

    اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 75 کلو منشیات برآمد

    اسلام آباد: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ 7مختلف کارروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1.652 کلو ہیروئن اور 344 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق مستونگ کا رہائشی ملزم قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی جانب سے 2 کارروائیاں کی گئیں۔

    پہلی کارروائی میں مسافر بس میں سوار میر پور کی رہائشی خاتون کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق ایک کارروائی میں پشاور کے رہائشی 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں کوریئر آفس میں تکیوں کے غلافوں میں جذب شدہ آئس برآمد کرلی گئی۔

    24کلو 380 گرام وزنی پارسل سعودی عرب کیلئے بک کیا گیا تھا، جبکہ ہزارگنجی چوک کوئٹہ کے قریب قلعہ عبداللہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حراست میں لے لیا گیا۔

    ملزم کے پاس موجود بیگ سے 26 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، خیبرکے علاقے زخا خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

  • اے این ایف کامنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کامنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی:اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق 3 کارروائیوں کے دوران 185 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    سپرہائی وے، جامشورو پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 180 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ دوران کارروائی شکارپور اور حیدرآباد کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ٹیکسی گاڑی میں سوار چاغی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے 1 کلو آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، ملزم نے برآمد کی گئی منشیات کار کی ڈگی میں چھپائی ہوئی تھی۔

    حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    خیبر کے رہائشی دو ملزمان منشیات باڑہ سے پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • تھائی لینڈ جانے والے میاں بیوی سے ہیروئن بھرے کیسپول برآمد، ملزمان گرفتار

    تھائی لینڈ جانے والے میاں بیوی سے ہیروئن بھرے کیسپول برآمد، ملزمان گرفتار

    اے این ایف نے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی سے 46 ہیروئن بھرے کیسپول برآمد کرلیے، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کارروائیوں میں 113 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر اے این ایف حکام نے 3 کارروائیاں کیں، تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے 46 ہیروئن بھرے کیسپول برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، بھکرکا رہائشی ملزم پروازنمبر کیو آر 621 کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا،

    تیسری کارروائی میں لاہورکے رہائشی مسافر کے بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد ہوئی، اس کے علاوہ گوادر کےعلاقے نیلنٹ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 100 کلو چرس برآمد کر لی گئی، برآمدشدہ چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر کے علاقے جروبی زخاخیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔