Tag: اے بی ڈیویلیئرز

  • وارنر کے بارے میں اندازہ تھا کہ وہ… انکی ریٹائرمنٹ پر ڈیویلیئرز نے کیا کہا؟

    وارنر کے بارے میں اندازہ تھا کہ وہ… انکی ریٹائرمنٹ پر ڈیویلیئرز نے کیا کہا؟

    جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت بڑے فائٹر تھے۔

    مسٹر تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور کرکٹر نے حال ہی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے کہا کہ جب انھوں نے وارنر کو دیکھا تھا تو انھیں اندازہ تھا کہ وہ ایک سپراسٹار کرکٹر بنیں گے، وہ ایک بہترین فائٹر ہیں۔

    ڈیویلیئرز اور وارنر ایک ساتھ ڈریسنگ روم بھی شیئر کرچکے ہیں۔ دنوں ماضی میں آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز کا حصہ رہے ہیں۔

    سابق ٹیم میٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اور وارنر دہلی ڈیئرڈیولز کی طرف ساتھ کھیلیں ہیں وہ ایک لاجواب کھلاڑی تھے۔ وارنر اب تک کے بہترین آل راؤنڈ کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔

    انھوں نے وارنر کی اس عزم کو بھی سراہا کہ ون ڈے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے باجود اگر آسٹریلیا کو ضرورت پڑی تو وہ 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

    ڈیویلیئرز نے کہا کہ میں اس بات کے لیے بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ اپنے ملک کے لیے تمام فارمیٹس کھیل چکا ہوں۔ اسکے بعد میں نے بھی بالکل وہی کیا جو ڈیوڈ وارنر نے کیا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے بعد آسٹریلوی اوپنر ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

  • اے بی ڈی ویلیئرز کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات روشن

    اے بی ڈی ویلیئرز کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات روشن

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے، ٹیم کے موجودہ کپتان ڈو پلیسس نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈوپلیسس نے تصدیق کی ہے کہ اے بی ڈی ویلیئز سے آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت پر بات چیت چل رہی ہے، امکان ہے کہ وہ استعفیٰ واپس لے کر ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مایہ ناز کھلاڑی ڈی ویلیئرز صرف آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ تک اپنا استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں، بعد ازاں وہ کرکٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسس کا کہنا تھا کہ شائقین کے ساتھ ساتھ میں بھی چاہتا ہوں کہ اے بی ٹیم میں واپس آئیں۔

    اے بی ڈی ویلیئرز کی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیش کش

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ان سے رابطے میں ہے۔

    ڈوپلیسس کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں ڈی ویلیئرز اور ٹیم کے چیف کوچ مارک باؤچر کے درمیان کافی پہلے سے ہی بات چیت چل رہی ہے۔ باؤچر نے دو روز قبل کہا تھا کہ وہ اے بی ڈی ویلیئرز سے عالمی کپ کھیلنے کے لیے کہیں گے۔

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیش کش کی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر بورڈ نے پیش کش مسترد کردی تھی۔

    یاد رہے گزشتہ سال مئی میں جارح مزاج بلے باز ڈی ویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔