Tag: اے لیول

  • اے لیول کا لیک شدہ ریاضی کا پرچہ دینے والے طلبہ کے لیے بڑی خبر

    اے لیول کا لیک شدہ ریاضی کا پرچہ دینے والے طلبہ کے لیے بڑی خبر

    لاہور: کیمبرج انٹرنیشنل امتحان کی تحقیقات میں ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں اے لیول کا ریاضی کا پرچہ لیک ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل نے تحقیقات کے بعد اے لیول کے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کیمبرج کی رپورٹ کے مطابق 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ پاکستان میں لیک ہوا تھا، اور امتحان سے قبل بیش تر طلبہ نے ریاضی کا پرچہ دیکھ لیا تھا۔

    پاکستان میں پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپر لیک ہونے سے متعلق سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

    کیمبر انٹرنیشنل کے مطابق تمام طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس اور ریاضی کے دیگر امتحانات پر نمبر ملیں گے، اور تمام طلبہ کو منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو۔

    کیمبرج کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو طلبہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے، طلبہ سے دوبارہ امتحان کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

  • کراچی : اے لیول کے ریاضی کا پرچہ  کیسے آن لائن لیک ہوا؟

    کراچی : اے لیول کے ریاضی کا پرچہ کیسے آن لائن لیک ہوا؟

    کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن لیک ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن لیک ہونے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ، کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کے دعویٰ کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تحقیقات کافیصلہ کیا، طلبا اور والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے بیان جاری کیا۔

    سی آئی اے نے بیان میں کہا کہ ہم 2 مئی کو اے لیول کے ریاضی کے پرچہ نمبر 9709 پیپر 12 کے لیک ہونے سے متعلق خدشات کو دور کر رہے ہیں، معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،کیمبرج اوربرٹش کونسل قریبی رابطے میں ہیں۔

    سی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی نئی معلومات کے بارے میں آگاہ کریں گے تاہم فیس بک کمنٹس یا براہ راست پیغامات کے ذریعے مطلع نہیں کیا جائے گا۔‘