Tag: اے وی ایل سی

  • کراچی : تھانے کی چھت سے مغوی بازیاب،  اے وی ایل سی کے  افسران و اہلکار گرفتار

    کراچی : تھانے کی چھت سے مغوی بازیاب، اے وی ایل سی کے افسران و اہلکار گرفتار

    کراچی : تاوان کے لیے اغواء کیے گئے مغوی کو بازیاب کرواکر ملوث اے وی ایل سی کے افسران و اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر پر چھاپہ مار کر تاوان کے لیے اغواء کیے گئے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث چار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسر اور اہلکاروں سمیت5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اے وی ایل سی کا ڈی آئی او اجمیری نگری،اجمیرنگری اے وی ایل سی کا سپاہی، پرائیویٹ شخص اور سچل اے وی ایل سی کے دو سپاہی شامل ہیں۔

    تھانے کی چھت پر تین روز سے تاوان کےلیے رکھا ہوا مغوی بازیاب کرایا گیا ، علی نامی شہری کو ملیر سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔

    مغوی کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، مغوی کے اہلخانہ نے تھانے میں اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

    ملزمان تاوان کے لیے پہلے نیوکراچی سمیت مختلف جگہوں پر بلاتے رہے لیکن ملزمان نے آخر میں تاوان ادائیگی کیلئے خواجہ اجمیر نگری تھانے آنے کو کہا، جس کے بعد پولیس ٹیم پہنچی تو مغوی کو کروایا۔

  • کراچی : اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن سے مقابلے میں  بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

    کراچی : اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

    کراچی : اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن سے مبینہ مقابلہ میں بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم کارندہ عبد الواجد ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، :فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت عبدالواجدکےنام سےہوئی ہے، ملزم بدنام زمانہ لاشاری گینگ کاسرگرم کارندہ ہے۔3

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی سےکاریں چھیننے،چوری کرنےکی متعددوارداتوں میں ملوث تھا اور قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ ہائی رؤف اور اسلحہ برآمد ہوا، برآمد شدہ ہائی رؤف8فرورری2025کوچوری کی گئی تھی جبکہ ملزم کے خلاف بہاولپورمیں متعددمقدمات درج ہیں۔

  • کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے  چوری  ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص  سے برآمد

    کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد

    کراچی : کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد کرلی گئی ، کار معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی۔

    ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    ماجدہ پروین نے کہا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس پارٹی تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کے اندر ہی میرپور خاص میں کامیاب کارروائی کی ، جس میں کار چوری کرکے لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری کار چوری میں ملوث دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

  • کراچی  کے شہریوں کو چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے لگیں

    کراچی کے شہریوں کو چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے لگیں

    کراچی : شہریوں کو چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے لگیں، گلستان جوہر سے چوری ہونے والی گاڑی جامشورو سے برآمد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کا سندھ بھرمیں کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے لگیں۔

    گلستان جوہر سے چوری ہونے والی گاڑی جامشورو سے برآمد کی گئی، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کار مالک تک پہنچا دی، مالک معاذ شعیب نے کار وصول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔


    .
    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے گروہ کو ٹریس کرلیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • اے وی ایل سی گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی، شہری ٹریکر لگی گاڑیاں خود تلاش کرنے لگے

    اے وی ایل سی گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی، شہری ٹریکر لگی گاڑیاں خود تلاش کرنے لگے

    کراچی: کراچی پولیس کا اسپیشلائزڈ یونٹ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، اے وی ایل سی کی جانب سے شہریوں کی مسروقہ گاڑیوں کو برآمد کرنے میں روایتی سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی ہے، اور شہری ٹریکر لگی گاڑیاں خود تلاش کرنے لگے ہیں۔ گلشن حدید میں چور رات گئے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں جب کہ شکایت پر اے وی ایل سی کی جانب سے ٹکا سا جواب ملتا ہے کہ ’’ہمارے پاس اور بھی کام ہیں تمھاری کار ہی ڈھونڈتے رہیں۔‘‘

    گلشن حدید سے حالیہ وارداتوں میں چوری ہونے والی گاڑیوں کے مالکان رل گئے ہیں، متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی گلشن حدید گاڑی برآمد کرنے کے لیے رشوت طلب کر رہی ہے، مسروقہ گاڑیوں کی ٹریکر لوکیشن بھی فراہم کی گئی لیکن پھر بھی اے وی ایل سی کارروائی کرنے سے گریزاں رہی۔

    شہری اپنی گاڑی کی تلاش کے لیے اے وی ایل سی کی موبائلوں میں پیٹرول بھروانے پر بھی مجبور ہیں، ٹریکر کے باعث چوری شدہ گاڑیاں متعلقہ تھانے کی حدود میں ہی نظر آتی رہیں، شہریوں کی جانب سے گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کیے جانے کے باوجود اے وی ایل سی کارروائی نہیں کرتی، جس کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ اور اے وی ایل سی کو خرچہ دے کر گاڑیاں برآمد کرانے لگے ہیں۔

    انسپکٹر آصف میمن

    ایک ملزم شاہد حسین سے حیدر آباد میں کراچی گلشن حدید سے چوری شدہ کار برآمد ہوئی تھی، تاہم اسے انسپکٹر آصف نے رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا، شہری نزاکت علی نے انسپکٹر آصف کی شکایت اعلیٰ افسران سے کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

    قاتل نے 60 سالہ شخص کو کیوں قتل کیا؟ پولیس نے اگلوا لیا

    گاڑیوں سے محروم ہونے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اے وی ایل سی موبلائزیشن کے نام پر رقم کا تقاضا کرتی ہے، ٹریکر کمپنیوں سے گاڑی کی آخری لوکیشن دکھائے جانے کے باوجود پولیس کوئیک رسپانس نہیں کرتی۔

    واضح رہے کہ شہر میں کار اور موٹر سائیکل کی چوری میں اضافے کے بعد حکومتی سطح پر بائیک میں بھی ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم کاروں میں ٹریکر لگے رہنے کے باوجود اے وی ایل سی مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال کی سہ ماہی میں 72 گاڑیاں چھینی گئیں اور 422 چوری کی گئیں ہیں۔

  • کراچی : عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم  گرفتار

    کراچی : عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں موٹرسائیکل چھیننے والےگروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان موٹرسائیکل چھین کرکم عمر محسن اور شعیب کو دیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی نے سائٹ ایریا میں موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا گرفتار ملزمان میں عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا صالح بھی شامل ہیں جبکہ کم عمرملزم محسن کو بھی گرفتار کیا۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزم صابر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ سے ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ صالح نے صابر کے ہمراہ مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل چھینی تھی، ویڈیو میں صابراور صالح کو موٹرسائیکل چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، سائٹ ایریا میں 3ملزمان کو روکا تو صابر فرار ہوگیا۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل اورنگی ٹاؤن سےچھینی گئی تھی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر کم عمر محسن اور شعیب کو دیتے ہیں، ملزمان بلوچستان حب چوکی پرجمعہ ہوٹل پہنچتےہیں اور ادانامی ملزم کو ڈیلیوری دے کر واپس آجاتے ہیں، ملزم اداپیسوں کا لین دین صابر سے کرتا ہے۔

  • مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ، 6 بڑے اداروں کو خط ارسال

    مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ، 6 بڑے اداروں کو خط ارسال

    کراچی: اے وی ایل سی نے مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث 4 اہم ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لیے پاکستان کے چھ 6 بڑے اداروں کو خط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان صدام حسین، محمد بخش جمالی، راشد بٹ اور عدیل گندھاری کے خلاف چھ بڑے اداروں کو خط لکھ دیا ہے اور انھیں گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسٹیل ٹاؤن اور سچل میں مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے اسلام آباد اور چیئرمین نادرا کو خط لکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ڈائریکٹر ایکسائز، آئی جی بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریونیو کو بھی خط ارسال کیے گئے ہیں۔

    عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تمام اداروں کو مفرور و اشتہاری ملزمان سے متعلق آگاہ کیا ہے، ایف آئی اے کو ملزمان کا نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے، خطرناک ملزمان ایئر پورٹ کے راستے فرار ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے لکھا گیا ہے، ڈائریکٹر لینڈ ریونیو بورڈ سے جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز سے ملزمان کے ناموں پر رجسٹرڈ کاروں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے، منیجر اسٹیٹ بینک کو ملزمان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے خط لکھا ہے۔

  • آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی میں آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی کے علاقے سپر ہا ئی وے میں شہباز گوٹھ پر مبینہ مقابلے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار افراد میں فیروز علی، عبیداللہ، عامر خان اور شاہد شامل ہیں، یہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل سے آن لائن ٹیکسی بک کراتے تھے، اور گاڑی پہنچنے کے بعد اسے چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چھینی ہوئی گاڑیاں جیکب آباد میں فروخت کرتے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک چھینی ہوئی گاڑی، اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    وہیکل لفٹنگ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

    ادھر دوسری کارروائی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس سے چھینا جانے والا ایک ٹرک برآمد کر کے ملزم عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم چوری شدہ ٹرک کو کراچی سے باہر لے کر فرار ہو رہا تھا، تاہم کراچی کے خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مطلوب کار چور سجاد لاشاری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی اور سی آئی اے نے کریم آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد کار چور اور مطلوب ملزم سجاد لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    اے وی ایل سی حکام کے مطابق سجاد لاشاری بدنام زمانہ کار لفٹر عبدالمجید لاشاری کا بھتیجا ہے، ملزم کے قبضے سے مسروقہ کار اور پستول برآمد ہوا۔

    ملزم کا چچا عبدالمجید لاشاری 2014 میں جب کہ اس کا ساتھی زاہد حسین 2019 میں گاڑی چھینتے ہوئے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

    اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ ملزم مسروقہ کاریں اوستہ محمد، جھل مگسی، اور کوئٹہ میں فروخت کرتا ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

    دوسری طرف رینجرز اور پولیس نے مسقطی محلہ اورنگی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف یہ آپریشن 15 گھنٹے جاری رہا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب 7 ملزمان، 3 ڈکیت، اور 21 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی شہریت رکھنے والے افغان باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان کی شناخت گل زمان، امیر خان، محمد طفیل، حماد، پرویز، محمد زبیر، محمد فاروق، ذیشان علی کے ناموں سے ہوئی، 2 تیس بور پستول، شاٹ گن، خنجر، ایمونیشن، 20 چوری شد ہ موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

  • کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے درجنوں مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی، زیادہ تر کے سروں کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے متعدد مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے وی ایل سی کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سندھ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔

    حکام نے فہرست میں متعدد ملزمان کا نام شامل کیا ہے، ان میں غلام یاسین بھیو جو 52 مقدمات میں ملوث ہے، کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    41 مقدمات میں مطلوب کاشف ابڑو عرف انور علی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی، 22، 22 مقدمات میں مطلوب اکبر علی بھیو اور نذیر احمد بھیو کے سروں کی قیمت بھی 1، 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    21 مقدمات میں مطلوب مجاہد جمالی میرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، 14 مقدمات میں مطلوب محمد خان ملاح کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے اور 13 مقدمات میں مطلوب ممتاز علی بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔