کراچی(31 اگست 2025): متاثرہ شہری نے اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) اہلکار پر بوڑھے باپ سمیت اپنے اوپر ہونے والے مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مومن آباد تھانے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں متاچرہ شہری رضوان نے الزام عائد کیا کہ اے وی ایل سی پولیس نے ان پر تشدد کیا ہے۔
متاثرہ شہری محمد رضوان نے کہا کہ پولیس پہلے 20 لاکھ روپے مانگتی رہی پھر 5 لاکھ روپے لیکر چھوڑا، اہلکار نے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ شہری محمد رمضان نے وزیراعلیٰ سندھ،گورنر اور آئی جی سندھ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیسے واپس دلائے جائیں اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کے الزامات پر مبنی ویڈیو بیان موصول ہوا ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات کروارہے ہیں اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-avlc-officials-accused-of-robbery-short-term-kidnapping-of-elderly-citizen/