Tag: اے وی سی سی

  • رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    کراچی: شہر قائد میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کارروائی کے دوران 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔

    اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار گلاب خان گرفتار ہو گیا ہے۔

    اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کے مطابق 11 نومبر کو 14 سالہ بدرو کے والد حاصل نے پی آئی بی میں مقدمہ درج کروایا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق گلاب خان نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 14 سالہ بدرو کا رشتہ مانگا تھا، تاہم رشتے سے انکار پر اس نے بیٹی کو اغوا کیا۔

    بینک میں ٹینکر کے گھسنے کا حادثہ کیسے پیش آیا، خوف ناک منظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

    شکایت پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کی ٹیم نے کورنگی سے چودہ سالہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا جب کہ اغوا کار گلاب خان کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

  • کراچی، اے وی سی سی کا کامیاب آپریشن، اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کراچی، اے وی سی سی کا کامیاب آپریشن، اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے حساس اداروں کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی سے کراچی میں کامیاب آپریشن کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزمان کراچی سمیت مختلف شہروں میں اغوا کی وارداتیں کرتے تھے اور مغویوں کی رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان وصول کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، حساس اداروں کے یونیفارم اور دیگر اہم سامان برآمد ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے انتہائی مہلک آٹومیٹک ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اب تک ہونے والی تفتیش کے مطابق ملزمان بڑے پیمانے پر کام کررہے تھے۔

    ادھر ایس پی گلشن اقبال شاہ نواز چاچڑ نے حسن اسکوائر میں فائرنگ سے ہلاک شخص کے بارے میں اطلاع دی ہے کہ ہلاک شخص ڈکیت تھا، ڈکیت لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

    شاہ نواز چاچڑ کا کہنا تھا کہ ہلاک شخص سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا صدیق آباد قبرستان کے قریب مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، مسروقہ موٹر سائیکل کچھ دن پہلے نیو کراچی سے چھینی گئی تھی۔

  • کراچی: اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی: اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے حساس اداروں کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ کراچی میں اے وی سی سی نے حساس اداروں کی اطلاع پر اغوا کار گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، آپریشن کے دوران بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے پکڑے گئے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں، یہ ملزمان کراچی سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کو اغوا کرتے تھے۔

    ذرایع کے مطابق اغوا کار رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ، وردیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے صدر میں اسلحے کی تین دکانوں پر چھاپے مارے تھے جو جعلی اسلحہ لائسنس اور پرمٹس جاری کرتے تھے۔

    پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے جرم میں تین افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا، گلشن اقبال میں پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کیا۔

  • کراچی:اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس کی مشترکہ کاروائی

    کراچی:اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس کی مشترکہ کاروائی

    کراچی کے علاقے معمار میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ کاروائی کے بعد شارع نورجہاں کے علاقے سے اغواء ہونے والے سات سالہ بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

    سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق گزشتہ روز شارع نورجہاں تھانے کی حدود قلندریہ چوک سے ملزمان نے سات سالہ بچے یاسین کو اغواء کیا اور رہائی کے لئے ساٹھ لاکھ روپے تاوان طلب کی۔

    مغوی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے گلشن معمار میں تاوان کے لئے آنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے جبکہ سات سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔