Tag: اے ٹی آر طیارہ

  • کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

    کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا، اے ٹی آر طیارے کو چیکنگ اور ٹیسٹنگ کے لیے نکالا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کی وجہ سے فیول ٹینک کو نقصان پہنچا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہینگر میں کھڑے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی جانچ کے دوران انجن کو رن اپ دیا گیا، اس دوران کاک پٹ میں موجود ٹیکنیشن طیارے کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور طیارہ تیزی سے آگے بڑھ کر کچھ دور کھڑے نجی ایئرلائن کے طیارے سے جاٹکرایا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مابق طیارے کے بریک بروقت نہیں لگ سکے، تصادم کی وجہ سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن اور فیول ٹینک کو نقصان پہنچا اور ایندھن طیارے سے نکل کر رن وے پر پھیل گیا، خوش قسمتی سے دونوں طیارے آگ لگنے سے محفوظ رہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ مرمت کے لیے ہینگر میں پارک کیا گیا تھا، مرمت کے دوران طیارہ قریب کھڑے ناقابل استعمال طیارے سے ٹکرا گیا، حادثے کے باعث اے ٹی آر طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پنجگورایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ دوران لینڈنگ رن وے سے اتر گیا

    واضح رہے کہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے، 10 نومبر کو پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اے ٹی آر طیارے کے بریک فیل ہونے کے سبب اسے کچے میں اتارا گیا تھا۔

    بیک وقت دو اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • پنجگور ایئر پورٹ :کچے میں اترنے والے طیارے کو اڑنے کی اجازت نہ مل سکی

    پنجگور ایئر پورٹ :کچے میں اترنے والے طیارے کو اڑنے کی اجازت نہ مل سکی

    کراچی : پنجگور ایئر پورٹ پر بریک فیل ہونے کے باعث کچے میں اتر جانے والا اے ٹی آر طیارہ تاحال واپس کراچی نہ پہنچ سکا، پی آئی اے طیارہ ساز کمپنی کی اجازت کی منتظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پنجگور میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارہ کے کچے میں اترنے کا معاملہ ابھی تک انجام کو نہ پہنچ سکا، مرمت کے بعد اےٹی آر طیارہ دو روز گزرنے کے باوجود کراچی نہ پہنچ سکا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انجینئرز نے اے ٹی آر طیارے کو اڑان بھرنے کے قابل کردیا اور معائنے کے بعد سی اے اے نے بھی طیارے کو اڑان کی اجازت دے دی تاہم طیارہ ساز کمپنی نے تاحال پی آئی اے کو طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں دی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی کی اجازت سے ہی طیارہ منتقل کیا جاتا ہے، مرمت کے بعد پی آئی اے انتظامیہ طیارہ ساز کمپنی کی اجازت کی منتظر ہے، اجازت ملتے ہی منگل کو طیارہ کراچی کے لئےروانہ کردیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں: پنجگور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوا

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے517رن وے پر لینڈنگ کے دوران کچے میں اترگئی تھی، طیارہ حادثے کے بعد سی ای او نے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیا تھا، سول ایوی ایشن اورپی آئی اے انتظامیہ طیارہ حادثے کی مشترکہ تحقیقات کررہی ہے۔

  • اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل کالے بکرے کا صدقہ

    اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل کالے بکرے کا صدقہ

    اسلام آباد : اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد اے ٹی آر طیارے کو پرواز کے لیے کلیر قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارہ ملتان کے لیے پرواز بھرنے کے لیے تیار تھا تا ہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچا نے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے۔


    طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق


    واضح رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن کردیا گیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    atr-post-2


    جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا


    خیال رہے رواں ماہ کے اوائل میں چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ 661 حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے,حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اعظم سہگل اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

    atr-post-1

    بعد ازاں ملتان ایئر پورٹ پر اے ٹی آر طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے سول ایوی ایشن نے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن کردیا تھا جس کے بعد یہ پہلا اے ٹی آر طیارہ ہے جسے کلیئر قرار دے پرواز کے اجازت دی گئی.