Tag: اے ٹی ایم

  • اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی: مددگار 15 نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالاملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ATM کو چیک کیا گیا تو مشین کا نیچے کاحصہ کھلا ہوا تھا، ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اے ٹی ایم مشین سے 30 لاکھ کی رقم چوری:

    بھارت میں تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں ملزمان نے انتہائی مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ATM مشین میں سے 30 لاکھ روپے کی رقم چرالی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار رکنی گروہ ایک کار میں ایس بی آئی اے ٹی ایم پہنچا، نقاب پوش افراد نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کیا۔

    ملزمان نے ایمرجنسی سائرن کو بجنے سے روکنے کے لیے سینسر کے وائر بھی کٹ کردیئے، بعد ازاں انہوں نے کٹر اور لوہے کی سلاخوں کی مدد سے ATM کو توڑدیا۔

    اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر پیسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

    رپورٹس کے مطابق چار منٹ کے اندر انہوں نے ATM توڑ کر رقم نکال لی۔ اس کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی افرادکی اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے اعلی عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • سونا بیچنا اب بہت آسان

    سونا بیچنا اب بہت آسان

    شنگھائی: چین نے انتہائی انوکھا قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم مشین نصب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے، گولڈ اے ٹی ایم سونے کو پگھلا کر ریئل ٹائم ریٹ پر پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتی ہے۔

    گولڈ اے ٹی ایم

    امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب شنگھائی کے شہری گولڈ اے ٹی ایم کا رخ کر رہے ہیں۔


    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟


    سونے کی اے ٹی ایم چین کے کنگ ہڈ گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، اس نئے آئیڈیا کے ذریعے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جو فوری ادائیگی کی وجہ سے زیورات اور سونا بیچنے کے خواہش مند مقامی لوگوں کو راغب کر رہی ہے۔

    اس اے ٹی ایم میں سونا 1,200 ڈگری سیلسیس پر پگھلایا جاتا ہے، اس نے روایتی زیورات کی دکانوں کا ایک فوری متبادل پیش کر دیا ہے، یہ مشین سب سے پہلے سونے کے وزن کی پیمائش کرتے ہے، اور پھر شنگھائی گولڈ ایکسچینج کے لائیو ریٹ کی بنیاد پر ادائیگی کا حساب لگاتی ہے، اور ایک چھوٹی سی سروس فیس منہا کر کے رقم منتقل کر دیتی ہے۔

  • اے ٹی ایم کی سہولت اب ٹرینوں میں بھی ملے گی!

    اے ٹی ایم کی سہولت اب ٹرینوں میں بھی ملے گی!

    عوام کی بڑی تعداد اے ٹی ایم کا استعمال کرتی ہے جو عوامی مراکز ایئرپورٹس پر لگے ہوتے ہیں مگر اب یہ سہولت ٹرین میں بھی دستیاب ہوگی۔

    آج کے دور میں اے ٹی ایم کی بڑی سہولت ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے پاس کیش ختم ہونے کی صورت میں قریب موجود اے ٹی ایم کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ سے با آسانی رقم نکلوا سکتے ہیں۔

    یہ سہولت عموماً بینک کے اندر اور باہر سمیت بڑے تجارتی مراکز، کارپوریٹڈ اداروں، عوامی مقامات، ایئرپورٹس وغیرہ پر دستیاب ہوتی ہے تاہم اگر دوران سفر اچانک کسی کو رقم کی ضرورت پیش ہو جائے تو اس کے لیے مشکل ہوتی ہے۔

    تاہم عوام الناس کی یہ مشکل بھی ختم ہونے والی ہے کیونکہ اب مسافروں کو ٹرینوں کے اندر بھی اے ٹی ایم کی سہولت دستیاب ہو گی۔

    یہ سہولت بھارت کی ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی ہے اور اس کا تجرباتی آغاز ممبئی۔ منماڑ پنچوٹی ایکسپریس کے ذریعے کیا گیا ہے اور یہ پہلی ٹرین بن گئی ہے جس میں اے ٹی ایم مشین نصب ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ ریلوے منماڑ پنچوٹی ایکسپریس میں اے ٹی ایم کی تنصیب کے بعد اب اس کا دائرہ دیگر ٹرینوں کو تک وسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم یہ کب تک ہوگا اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سینٹرل ریلوے (سی آر) نے ممبئی-منماڑ پنچوٹی ایکسپریس میں نجی بینک کے ذریعہ تجرباتی طور پر اے ٹی ایم مشین لگائی گئی ہے اور اس کو ڈیلی ایکسپریس سروس کی ایمرجنسی چیئر کار کوچ میں نصب کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے جلد ہی مسافر بھی مستفید ہو سکیں گے۔

  • بھارت: اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

    بھارت: اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

    آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔

    پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے تو 17روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، جو کہ اب اضافے کے ساتھ 19 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے بیلنس چیک کرنے پر پہلے 6 روپے کاٹے جاتے تھے جسے بڑھا کر اب 7 روپے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے ٹرانجیکشن فیس تبھی وصول کی جائے گی، جب فری ٹرانجیکشن کی لمٹ ختم ہو جائے گی۔

    بھارت کے میٹرو شہروں میں ہوم بینک کے علاوہ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 5 ہے جب کے غیر میٹرو شہروں میں فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 3 ہے۔

    اے آئی چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال کا بڑا نقصان سامنے آ گیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ٹی پی سی) کے ذریعہ بھیجے گئے اے ٹی ایم فیس میں اضافے کی تجویز کو آر بی آئی کی جانب سے بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

  • عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے لوٹ مار بڑھ گئی

    عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے لوٹ مار بڑھ گئی

    کراچی: رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے لوٹ مار بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق طارق روڈپر نجی بینک کے اے ٹی ایم میں لوٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر باہر آیا تو مسلح ڈاکو بھی پہنچ گئے، ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھینی اور دوبارہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہا۔

    اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے ہوشیار، کورنگی میں واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی متاثر شہری کی جانب سے واقعے کی رپورٹ نہیں کرائی گئی، کسی متاثرہ شہری نے ون فائیو پولیس کو اطلاع دی نہ تھانے پہنچا۔

    ایس پی جمشید ٹاؤن نے لوٹ مار کے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے، انھوں نے حکم دیا کہ اگر واقعہ ضلع شرقی میں ہوا تو متاثرہ شخص تک رسائی ممکن بنائی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/atm-cards-scanning-safely-use/

  • پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم پر لےجاکر پیسے نکلوانے کا واقعہ

    پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم پر لےجاکر پیسے نکلوانے کا واقعہ

    لاہور: پولیس اہلکاروں نے گھر سے ڈاکٹر کو اغوا کیا اور اسے اے ٹی ایم پر لے گئے جہاں اس سے گن پوائنٹ پر پیسے نکلوائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان کو ڈاکٹر کو اے ٹی ایم پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک پولیس اہلکار منہ پر نقاب چڑھا کر ڈاکٹر مختار کو اے ٹی ایم تک لےکر جاتا ہے

    فوٹیج میں ڈاکٹر مختار حسین کو پیسے نکلوا کر پولیس اہلکار کو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار اکاؤنٹ میں موجود بقایا رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر مختار پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

    اے ٹی ایم کارڈ کی حد 1 لاکھ یومیہ ہونے کی وجہ سے صرف ایک لاکھ نکلتےہیں، ملزمان ڈاکٹر کو پہلے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھرسے گجومتہ لےکر گئے۔

    گجومتہ سے گھر فون کرکے ایک پولیس اہلکار اے ٹی ایم کارڈ لینے واپس ڈاکٹر کی رہائشگاہ آیا، ملزمان نے جنرل اسپتال کے قریب نجی بینک سے رقم نکلوائی۔

  • ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں سے بھاری رقم لوٹ کر فرار

    ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں سے بھاری رقم لوٹ کر فرار

    بھارت کے شہر کرناٹک کے بیدر شہر میں ایس بی آئی بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دہاڑے ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا، ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں سے بھاری رقم لوٹ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے عملے پر فائرنگ کی، مرچ پاؤڈر بھی پھینکا اور رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بینک ملازم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بینک ملازمین لاکھوں روپے لے کر جی ایس سی گاڑی میں آئے تھے اور جیسے ہی وہ اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے لگے، حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے میں ڈاکو رقم سے بھری پیٹی چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔ مذکورہ واردات کی ویڈیو کو عینی شاہدین نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی،جس میں پانچ ڈاکو پورا بینک لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واردات صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیش آئی جہاں تاروجہ کے علاقے میں واقع ایک بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور تھوڑی دیر میں ہینک کا صفایا کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔

    ڈاکوؤں نے بینک کے لاکرز روم میں داخل ہوکر لاکرز توڑے اور اس میں رکھے گئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

    واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام اور نفری مذکورہ بینک پہنچے تاہم تب تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    دو طالبات کی اجتماعی عصمت دری، 3 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چوکیدار کو باندھ کر بینک کے اندر داخل ہوئے۔ پوچھ گچھ کے لیے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • اگر آپ نے بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یہ رکھا ہے تو فوراً بدل دیں!

    اگر آپ نے بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یہ رکھا ہے تو فوراً بدل دیں!

    بیشتر افراد رقم نکلوانے کیلیے اے ٹی ایم کارڈ کا پن (PIN) آسان رکھتے ہیں تاکہ یاد رکھا جا سکے، لیکن یہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے اس کا اندازہ آپ کو یہ تحریر پڑھنے کے بعد ہوگا۔

    اکثر لوگ اپنی تاریخ پیدائش کو اے ٹی ایم پن کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ایسے نمبرز کو یاد رکھنا تو آسان ہوتا ہے مگر یہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے کمزور ہوتے ہیں۔

    پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 33 سالہ ملزم کو گرفتار کیا جو لوگوں کے اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے رقوم حاصل کر رہا تھا۔

    دراصل، وہ لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے کے بعد فیس بک، انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سے متاثرہ افراد سے متعلق تفصیلات جمع کرتا تھا۔

    ملزم نے کئی متاثرہ لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ سے ان کا یوم پیدائش بطور پن استعمال کر کے رقوم حاصل کی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کا تعلق بھارتی شہر ہریانہ سے ہے جس کی تحویل سے 149 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے، ملزم کو گرفتار کرنے کیلیے کم از کم 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

    حکام کے مطابق ملزم لوگوں کے کارڈز چرا کر ان سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کیا کرتا تھا۔

    اس واقعے سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ کا پن یوم پیدائش یا پھر کوئی آسان نمبر نہ رکھیں جس تک ملزمان کی رسائی آسان ہو۔

    چند حفاظتی اقدامات:

    • اے ٹی ایم کارڈ کا پن لکھ کر پرس میں ساتھ نہ رکھیں
    • پن کو ای میل یا میسج کے ذریعے کسی کو نہ بھیجیں
    • موبائل نمبر بینک اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کروائیں تاکہ بروقت الرٹ موصول ہو
    • ٹرانسزیشن کیے بغیر الرٹ موصول ہو تو فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کریں
    • کسی کو بھی پن نہ بتائیں
    • یوم پیدائش کو بطور پن استعمال کرنے سے گریز کریں
  • اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے ہوشیار، کورنگی میں واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے ہوشیار، کورنگی میں واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے شہری ہوشیار رہیں، کورنگی میں رقم نکالتے ہوئے ایک شہری ڈاکوؤں کا شکار بن گیا، اس واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے ٹی ایم کے اندر بھی شہری محفوظ نہیں رہے، کورنگی نمبر دو میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہری کو 2 ڈاکووٴں نے لوٹ لیا۔

    شہری اے ٹی ایم کا دروازہ لاک کر کے پیسے نکال رہا تھا، رقم نکال کر جیسے ہی وہ باہر نکلنے لگا تو دو مسلح ڈاکو اے ٹی ایم کے اندر داخل ہو گئے، ڈاکو نے شہری سے اے ٹی ایم سے نکالی گئی رقم اور بٹوے سے پیسے نکال لیے۔

    ڈاکوؤں نے شہری کو ایک بار پھر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا کہا تو وہ مزاحمت کرنے لگا، اس پر انھوں نے شہری کو ڈرایا، شہری نے ایک بار پھر اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر ڈاکوؤں کو دے دی۔

    فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر گرنیڈ حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    شہری کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو آسانی سے فرار ہو گئے۔ کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں اس وقت عروج پر ہیں، بلدیہ مدینہ کالونی میں بھی ایک چکن شاپ میں ڈکیتی واردات کی واردات ہوئی ہے۔

    تھانہ مدینہ کالونی کی حدود سیکٹر A/3 دارالعلوم صفحہ کے قریب اختر چکن شاپ پر دو ڈاکو 3 لوگوں سے 6 موبائل فون اور 30 ہزار کیش چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • اے ٹی ایم سے رقم چرانے والا سی سی ٹی وی کی مدد سے فوراً ہی پکڑا گیا

    اے ٹی ایم سے رقم چرانے والا سی سی ٹی وی کی مدد سے فوراً ہی پکڑا گیا

    بھارت میں چور اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش کرتا رہا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ چور کو گرفتار کرلیا۔

    ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا، مذکورہ ملزم کی شناخت گنگادھر کے نام سے ہوئی ہے۔

    نرمل ٹاؤن میں کینرا بینک کے منیجر نے ڈائل 100 پر کال کرکے اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش کررہا ہے۔

    گشت پر موجود پولیس نے اس اطلاع پر فوراً ایکش لیا اور اے ٹی ایم سینٹر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، فوٹیج کی مدد سے پولیس نے قریبی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

    پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ آیا اس شخص نے پہلے بھی ایسی کوئی واردات کی ہے یا کسی اور واردات میں بھی ملوث ہے۔