Tag: اے ٹی ایمز

  • عید الفطر: اے ٹی ایمز سے رقوم کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہدایات

    عید الفطر: اے ٹی ایمز سے رقوم کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہدایات

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی خصوصی ٹیمیں عید الفطر کے موقع پر اےٹی ایمز کی انسپکشن کریں گی بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام بینک اےٹی ایمز سے کرنسی کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن کریں۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال40ارب روپے کے نئےنوٹ جاری کیے، ایس ایم ایس سروس سے عوام کو 25ارب روپے کےنئے نوٹ جاری کیے گئے، تاہم اب اسٹیٹ بینک کی جانب سے مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 جون تک اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملک بھر کے بینکس اورمالیاتی ادارے کل بروز ہفتہ سے5روزکیلئےبند رہیں گے۔ تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26 جون سے بدھ 28 جون 2017ء تک بند رہیں گے جبکہ 24جون ہفتہ اور25جون اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے۔

  • اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: عید کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں اے ٹی ایمز خالی ملنے لگے، اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق جہاں عوام نئے نوٹوں کے اجرا سےمحروم ہیں وہیں انہیں اے ٹی ایم بھی خالی ملنے لگے ہیں حالاں کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم کی سروس 24گھنٹے بحال رکھنے کے حوالے سے کمرشل بینکوں کو سخت ہدایات دی ہوئی ہیں لیکن کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینکوں کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور احکامات کے باوجود اے ٹی ایمز خالی پڑے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت دس جولائی تک اسٹیٹ بینک کے انسپیکٹرز اے ٹی ایمزکا اچانک دورہ کریں گے جو اے ٹی ایم(آٹو میٹڈ ٹیلر مشین) درست نہیں ہوگی اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    عوام کا کہنا ہے کہ چوری و چھینا جھپٹی کے پیش نظر وہ بازاروں میں نقد رقم اس لیے ساتھ لے کر نہیں جاتے کہ بازار کے نزدیک اے ٹی ایم سے حاصل کرلیں‌گے تاہم اے ٹی ایم جائو تو وہ یا تو غیر فعال ہوتا ہے یا کیش نہیں‌ہوتا، حکومت بینکوں‌کے خلاف کارروائی کرے.

  • کرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت

    کرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت

    کراچی : اسٹیٹ بینک نےکرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلزجمع کرنے اوراے ٹی ایمزلگانےکی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کرنسی کا لین دین کرنے والی اے کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیزکو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اب ملک بھرمیں شہری بجلی،گیس اورٹیلی فون کےبلزکرنسی ایکسچینج کمپنیز پربھی جمع کراسکیں گے۔اے کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز کو بینک اے ٹی ایمزنصب کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی اداروں اور بینک کےساتھ معاہدے کی نقل اسٹیٹ بینک میں جمع کرانی ہو گی ۔