Tag: اے ٹی ایم فراڈ

  • آپ کو لگتا ہے کہ کارڈ مشین میں اٹک گیا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! اے ٹی ایم فراڈ کا نیا طریقہ

    آپ کو لگتا ہے کہ کارڈ مشین میں اٹک گیا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! اے ٹی ایم فراڈ کا نیا طریقہ

    شہریوں کو بینک کی لمبی لائنوں سے بچانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں آٹو ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایم) کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جہاں سے لوگ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقوم نکلوا سکتے ہیں لیکن ان کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔

    ویسے تو آئے روز آن لائن دھوکہ دہی کی نت نئی وارداتوں کا انکشاف ہوتا رہتا ہے، اے ٹی ایم، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کلوننگ بھی ان طریقوں میں سے ایک ہے۔

    دھوکہ دہی سے کارڈ کے ذریعے فراڈ کرنے والے عناصر آپ کا ڈیٹا چوری کرکے منٹوں میں با آسانی آپ کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

    اگر آپ بھی نقد رقم نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ اقدامات پر توجہ دے کر اپنی محنت کی کمائی غلط ہاتھوں میں پہنچنے سے بچا سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں ماہر بینکاری امور آصف اقبال نے بتایا کہ اس کے جرائم کرنے والے لوگ اے ٹی ایم میں خفیہ کیمرہ لگا کر اس کے کی بورڈ کے نمبروں میں گوند ڈال دیتے ہیں جس سے بٹن جام ہوجاتے ہیں۔

    اس کے بعد جب آپ کارڈ ڈالتے ہیں تو کارڈ مشین میں رہ جاتا ہے، توپہلے سے باہر کھڑے وہ لوگ بھی باری باری پیچھے سے آکر یہی کہتے ہیں کہ ہمارا کارڈ بھی اندر رہ گیا ہے اور باتوں باتوں میں وہ آپ کو باہر نکال دیتے ہیں۔

    آصف اقبال نے بتایا کہ یاد رکھیں کہ کارڈ اگر مشین میں رہ جائے تو تین منٹ کے بعد ازخود واپس باہر آجاتا ہے جسے جرائم پیشہ عناصر دوسرے اے ٹی ایم جا کر آپ کا پاسورڈ استعمال کرکے رقم نکال لیتے ہیں۔

    اگر کبھی آپ کو ایسا لگے کہ آپ ان لوگوں کے جال میں پھنس چکے ہیں اور بینک بھی بند ہیں تو آپ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں کیونکہ وہاں آپ کو ان کے فنگر پرنٹس مل جائیں گے جس کی مدد اس سے آپ ان ملزمان تک پہنچ سکتے ہیں۔

  • اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے چینی ملزمان ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے چینی ملزمان ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    کراچی : مقامی عدالت نے اے ٹی ایم کے ذریعے ڈیٹا چرا کر پیسے ہتھیانے والے چھ چینی فراڈیوں کو اٹھارہ جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا،عدالت نے ہدایت کی کہ آِئندہ سماعت پر ملزمان کو چینی مترجم کے ساتھ پیش کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں پاکستانیوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا نے والے چینی باشندے آخر کار قانون کی گرفت میں آہی گئے، اے ٹی ایم کے ذریعے پاکستانیوں کی جمع پونجی لوٹے جانے کا انکشاف ہوا تو ایف آئی اے سائبر کرائم حرکت میں آیا اور شہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد عدالت نے مذکورہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو مترجم کے ساتھ ساتھ پیش کیا جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا دعویٰ ہے جلد مزید کامیابی حاصل کریں گے۔

    سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک پانچ بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں سے ملزمان پاکستانیوں کے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی، اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 5 چینی ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 5 چینی ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    کراچی : شہریوں کو اے ٹی ایم فراڈ کے ذریعے چونا لگانے والے پانچ چینی باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے تین دن کا ریمانڈ دے کرآئندہ سماعت پر مترجم ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے والے پانچ چینی باشندوں کو آج سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا گیا۔

    سماعت کے موقع پر جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا ہے؟ جس پر ملزمان نے اشارے سے بتایا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کیا گیا ہے۔

    عدالت میں تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا مذکورہ ملزم نے خود دیوار پر ٹکر ماری، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید اے ٹی ایم کارڈ اور خفیہ کیمرے برآمد کرنے ہیں لہٰذا ان کا ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے مزید تین دن کاریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مترجم کو لازمی ساتھ لانے کی ہدایت کی۔


    مزید پڑھیں: اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار


    یاد رہے کہ صدر کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ کے سامنے نجی بینک میں قائم اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگانے والے دو چینی باشندوں کو تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنیوالا چینی باشندہ رنگے ہاتھوں گرفتار


    بعد ازاں کراچی پولیس نے شبیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے کو گرفتار کیا جو اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے رقم نکال لیا کرتا تھا۔

     

  • اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 چینی باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز

    اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 چینی باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز

    کراچی : عبداللہ ہارون روڈ سے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو چینی باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اسک یمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے پکڑے جانیوالے دو چینی باشندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے، ایف آئی آر نجی بینک انتظامیہ کی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں درج کی گئی۔

    گذشتہ روز دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں شہریوں نے عبداللہ ہارون روڈ کے قریب سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق عبداللہ ہارون روڈ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو چینی باشندوں سے تحقیقات جاری ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق دیگر ملزمان کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

    پکڑے جانے والے ملزمان کی شناخت زونگ اور چنگ کے ناموں سے ہوئی۔


    مزید پڑھیں : کراچی : اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار


    پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاشی کے دوران موبائل فونز،ڈیٹا ریڈرز ،اسک یمنگ کارڈز برآمد ہوئے، دونوں ملزمان کاروبار کے غرض سے چار جنوری کو پاکستان آئے اور ڈیفنس 5خیابان تنظیم کے گیسٹ ہاوس میں رہائش پزیر تھے، ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے گیسٹ ہاوس پر بھی چھاپہ مارا، گیسٹ ہاوس سے چار عدد خالی اے ٹی ایم کارڈز ،میموری کارڈز، پے کارڈز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

    ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی کے پوش علاقے میں شاپنگ سینٹر سے اے ٹی ایم پاس ورڈز ہیک کرکے بھاری رقوم نکلوانے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں  پاکستانی اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے اور ہیکرز نے پاسورڈ چوری کرکے 600سے زائد بینک اکاؤنٹس خالی کردیئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ہیکرز نے اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لیے، 600 اکاؤنٹس خالی


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر میں قائم اے ٹی ایم میں ایک چینی باشندے کی اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے خفیہ کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔