لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں میں کامیاب ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ملزمان نے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے، شاہ لطیف پولیس نے اے ٹی ایم روم سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اوزار برآمد ہوئے ہیں، 2 ملزمان کی جانب سے اے ٹی ایم کو کھولا جا رہا تھا۔
ملزمان اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر کیش ٹرے تک پہنچ چکے تھے، بینک سیکیورٹی نے کنٹرول آفس سے فون کر کے پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے پہنچتے ہی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔