Tag: اے ٹی ایم ہیکرز

  • اسٹیٹ بینک کی ڈیٹا چوری ہونے سے متعلق ایف آئی اے رپورٹس کی تردید

    اسٹیٹ بینک کی ڈیٹا چوری ہونے سے متعلق ایف آئی اے رپورٹس کی تردید

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے ڈیٹا کی چوری سے متعلق ایف آئی اے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ڈیٹا چوری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک کارڈز کی ہیکنگ کے حوالے سے ایف آئی اے کے دعوے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت آ گئی، کہا کارڈز ڈیٹا چوری ہونے کا ایف آئی اے کا دعویٰ غلط ہے۔

    [bs-quote quote=”بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، نہ ہی کسی بینک کی جانب سے کوئی شکایت موصول ہوئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسٹیٹ بینک”][/bs-quote]

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 2018 کو ایک بینک کے سیکورٹی حصار کے توڑے جانے کا وقعہ پیش آیا تھا، اس کے بعد ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نہ تو بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے کوئی شواہد ملے ہیں، نہ ہی کسی بینک کی جانب سے ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کا ٹرانزیکشن نظام مضبوط بنانے کے لیے پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، اسٹیٹ بینک واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی سائبر حملے کے خدشے کی صورت میں بینک اس کا پیشگی تدارک کریں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکس اپنے خود کار سیکورٹی سسٹم سے مطمئن ہیں، پیشگی احتیاط کے سبب چند بینکوں نے بین الاقوامی لین دین مکمل طور پر بند کر رکھا ہے، جب کہ اسٹیٹ بینک معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار، انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری


    خیال رہے کہ سائبر سیکورٹی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سائبر کرمنلز نے پاکستانی بینکوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے، کئی ہزار ہیک شدہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈارک ویب پر 100 سے 160 ڈالرز میں بیچا گیا، 22 پاکستانی بینکوں کے مجموعی طور پر 19864 کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا، پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کرنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی چرایا گیا۔

  • لاہور میں اے ٹی ایم ہیکرز نے شہریوں کے اکاؤنٹس خالی کردیئے

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اے ٹی ایم فراڈ کے ذریعے لوگوں کی رقم لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ہیکرز نے دو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خالی کردیئے، متاثرین نے متعلقہ اداروں سے رجوع کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے احمد کھوکھر کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اے ٹی ایم ہیکر گینگ سرگرم ہوگیا، شہریوں کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہوگئے۔

    ہیکرز نے باغبان پورہ اور ہربنس پورہ کے دو شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹس سے پیسے چوری کر لئے۔ شہباز احمد اور اقدس سلیمی دونوں شہریوں کے اکاؤنٹس حبیب بینک لمیٹڈ میں ہیں۔

    ہیکنگ واقعے کی درخواستیں دونوں شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے، بینک محتسب اور متعلقہ بینکوں میں جمع کروا دی گئی ہیں، درخواست کے مطابق شہباز احمد کے اکاؤنٹ سے 50ہزار جبکہ اقدس سلیمی کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوائے گئے ہیں۔

    شہریوں کے مطابق اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی اطلاع انہیں موبائل پر میسجز کے ذریعے موصول ہوئی، بینک ریکارڈ کے مطابق ملزم نے سرگودھا اور گجرانوالہ کے نجی بینکوں کی برانچ سے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے ٹرانزیکشن کی۔

    بینک نے ایک ملزم ہیکر کی تصویر متاثرہ شہری اقدس سلیمی کو بھیج دی ہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے ملزمان ہیکرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: ہیکرز نے اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لیے، 600اکاؤنٹس خالی

    یاد رہے کہ کراچی میں بھی گزشتہ دنوں بینک کے اے ٹی ایم سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے والے چینی باشندے کو پولیس نے حراست میں لے کر اسکیمنگ ڈیوائس برآمد کی تھی۔

    اس کے علاوہ کراچی کے پوش علاقے میں شاپنگ سینٹر سے پاکستانی اے ٹی ایم صارفین کے پاسورڈ چوری کر کے600سے زائد بینک اکاؤنٹس خالی کردیئے تھے، ڈیفنس میں ایک بینک کے صارف کی رقم اگلے دن چین کے شہر شنگھائی میں نکال لی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔