Tag: اے ٹی پی ورلڈ ٹور

  • راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    لندن: اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج راجر فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    لندن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز کے فائنل کیلئے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جگہ بنائی ہے اور اب فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    سیمی فائنل راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ ہم وطن حریف اسٹینسلاس واورنکا سے ہوا۔ پہلا سیٹ واورنکا نے چھ چار سے جیتا لیکن فیڈرر نے دوسرا سیٹ سات پانچ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں مقابلہ کانٹے کا رہا اور ٹائی بریکر پوائنٹس پر فیڈرر کامیاب رہ کر فائنل میں پہنچ گئے۔

  • لندن:اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

    لندن:اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

    لندن: اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جاپان کے کی نیشکوری نے ابتدائی روز اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

    لندن کے او ٹو ارینا میں دنیا کے آٹھ بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں، پہلے روز جاپان کے کی نیشکوری نے ہوم فیورٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کو اپ سیٹ کردیا، نیشکوری نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔

    ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کینیڈا کے میلاس راؤنچ کو ایک گھنٹہ انتیس منٹ میں قابو کرلیا ہے، سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ صفر سے جیت کر برتری حاصل کی۔

     دوسرے سیٹ میں راؤنچ نے کچھ مزاحمت کی لیکن ٹائی بریک پر فیڈرر نے سات چھ سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔