Tag: اے پی ایس

  • عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    کراچی : سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز سی ویو سے کیا گیا، ملک کی قابل قدر شخصیات کو شہر قائد کے عوام نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    fixit1

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی تنظیم فکس اٹ کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی عالمگیر خان کی قیادت میں عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس اور شہدائے سانحہ حویلیاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

    fixit2

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی اور جنید جمشید پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شخصیات کا فلاحی مشن جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : فکس اٹ کے بانی عالمگیرضمانت پررہا، مہم جاری رکھنے کا اعلان

     

    fixit3

    سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں فیصل ایدھی، اداکار مانی، معروف بائیکر فیصل بچہ اور دیگر اداکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سی ویو پر جناح پارک سے شروع ہوکر ویلیج ریسٹورنٹ پر ختم ہوئی۔

    fixit4

  • پیپلزپارٹی کی تحریک کا مقصد اپنی بدترین کرپشن کو بچانا ہے، فاروق ستار

    پیپلزپارٹی کی تحریک کا مقصد اپنی بدترین کرپشن کو بچانا ہے، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرنے والے پہلے سندھ میں کرپشن ختم کریں۔ پیپلز پارٹی صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر باتیں کر رہی ہے۔ تحریک چلانے کا مقصد اپنی بدترین کرپشن کو بچانا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت سانحہ قصبہ علی گڑھ، سانحہ مشرقی پاکستان اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے شہدائے اے پی سی، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ علی گڑھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو مشن کے طور پر یاد رکھنا ہے، شہدا ء نے ملک میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دیں۔

    اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کرپشن کے خلاف اصل تحریک ایم کیو ایم چلا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو چاہئیے کہ وہ ایم کیو ایم کا ساتھ دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، ملک کو مضبوط بنانے کیلئے کراچی میں امن قائم کریں گے، عوام کے بنیادی مسائل حل، سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کریں گے، بنیادی مسئلہ بیروزگاری ہے، لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ تب ہو گا جب انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ناکام نظر آئی ہیں۔ پلان پر عمل نہ ہونا سب سے بڑی کمزوری ہے۔

  • آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی،مریم اورنگزیب

    آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سانحہ اےپی ایس کےشہداکی یادمیں دعائیہ تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو دہشت گردی کےخلاف اکٹھاکیا۔

    وزیرمملکت اطلاعات و نشریات نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے پرسب متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداکےلواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مریم اورنگزیب نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف موثر پالیسی مرتب دی گئی،سرحدوں پرجوان ہماری حفاظت کرتےہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں:چھوٹے فرشوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جائے گا،وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ 16دسمبرکےبعدوہ اقدامات کیےگئےجوپہلےکبھی نہیں کئےگئے۔سانحہ اےپی ایس کے بعد وزیراعظم نےآپریشن کافیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں:سانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب‘ آرمی چیف نے پھول چڑھائے

    واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16دسمبرکوقوم جس تکلیف سےگزری وہ آج بھی تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کےدلوں کی تکلیف کوہم محسوس کرسکتےہیں۔

  • اے پی ایس شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر، آرمی چیف کی شرکت

    اے پی ایس شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر، آرمی چیف کی شرکت

    پشاور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوراٹر پشاور کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی اور ہر شہید کے خاندان سے فرداً فرداً ملاقات کر کے اظہار یکجہتی کیا ۔

    بعد ازاں اسکول اسٹاف کے لواحقین سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کے سانحے کے زخم مندمل نہیں ہو سکتے ۔

    پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کر نے والوں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمسن شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر قوم کو متحد کیا ۔

    ان معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پیہنچایا جائے گا اور پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔

    اس موقع پر سانحہ کے شہدا ء کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹینیٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔