Tag: اے ڈی ایچ ڈی

  • عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں کسی بھی کام پر زیادہ وقت اور توجہ دینے میں دشواری ہوتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے، میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے میک اپ سیٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکتی اس لیے میں ہر تقریبات میں سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں اپنا ہر کام جلدی کرتی ہوں، اور میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی کسی بھی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔

    اُنہوں نے اپنی شادی کے میک اپ کے حوالے سے کہا کہ میری میک اپ آرٹسٹ نے شادی کے روز مجھے تیار کرنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میک اپ آرٹسٹ نے باقاعدہ مجھ سے درخواست کی تھی لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کا وقت بھی نہیں دے سکتی، میں سادہ میک اپ چاہتی ہوں، اور میری شادی ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔

  • اب ویڈیو گیم علاج بھی کر سکے گا

    اب ویڈیو گیم علاج بھی کر سکے گا

    امریکا میں ایسا ویڈیو گیم تیار کیا گیا ہے جو ان بچوں کی مدد کر سکے گا جو توجہ کی کمی کے مرض اے ڈی ایچ ڈی کا شکار ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بچوں میں توجہ کی کمی دورکرنے کے عام مرض اے ڈی ایچ ڈی کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جسے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے منظور کر لیا ہے۔

    اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) کی کیفیت اکثر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے، یہ بچے چین سے نہیں بیٹھتے، پڑھنے یا کام پر ان کی توجہ کمزور ہوجاتی ہے، اور یکسوئی سے مختلف کام نہیں کر پاتے۔

    فیس بک کے سابق ایگزیکٹو نے آکیلی انٹر ایکٹوو کے ساتھ مل کر 2020 میں اینڈیورآر ایکس نامی گیم بنایا تھا جو بچوں میں اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

    تقریباً ایک ہزار ڈاکٹرز نے اس گیم کو فائدہ مند پایا اور اب اسے ایف ڈی اے نے تجارتی پیمانے پر منظور کرلیا ہے۔

    اس کے بعد بالغان کی اے ڈی ایچ ڈی دور کرنے کے لیے ایک اور گیم کی تیاری جاری ہے، اس کے علاوہ آٹزم کے خلاف گیم پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    اینڈیور ایکس میں مختلف کارٹون کردار سامنے آتے ہیں جو 8 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔