Tag: ب

  • برطانیہ: ہر 7 میں سے 1 کرونا مریض کی موت، اعداد و شمار میں انکشاف

    برطانیہ: ہر 7 میں سے 1 کرونا مریض کی موت، اعداد و شمار میں انکشاف

    مانچسٹر: برطانوی اسپتالوں میں زیر علاج کرونا وائرس کے مریضوں سے متعلق اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 7 میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اس قوی خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہر سات میں سے ایک مریض کی موت ہو سکتی ہے، جب کہ اس وقت اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی شرح 14 فی صد ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی شرح اموات اس سے کہیں زیادہ ہے، انتہائی نگہداشت وارڈ کے مریضوں میں یہ شرح بڑھ کر 51.6 فی صد تک پہنچ چکی ہے، برطانیہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں افراد کو اسپتالوں میں علاج کی ضرورت پیش آئی۔

    برطانیہ : کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری میں تاخیر

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال جانے والے مریضوں میں 75,774 افراد میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے، خیال رہے کہ ان اعداد و شمار میں گھروں میں موجود کرونا کے مریضوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف مریضوں کی صحت یابی کے تناسب کا مسئلہ بھی پریشان کن ہے، گزشتہ 2 ہفتوں سے برطانیہ میں ایک بھی مریض صحت یاب نہیں ہو سکا، اب تک صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

    مریضوں میں صحت یابی کے تناسب پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے صحت یاب ہونے والے افراد کے اعداد و شمار ہی ویب سائٹ سے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 11,329 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 88 ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔

  • کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    نئی دہلی: افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 6 ہفتے قبل اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈی سوزا کو بازیاب کروالیا گيا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں نے جوڈتھ سے بات چیت کی ہے،وہ آج ہی شام بھارتی سفیر من پریت ووہرا کے ساتھ دہلی پہنچ رہی ہیں.

    ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئیٹ میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کے سلسلے میں افغانستان میں ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغان عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    سشما سوراج نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ڈی سوزا کو کن لوگوں نے اغواء کیا تھا اور انھیں بازیاب کیسے کروایا گیا.

    یاد رہے کہ چالیس سالہ جوڈتھ کو گذشتہ ماہ کابل میں ان کے دفتر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ کلکتہ سے تعلق رکھنے والی ڈی سوزا گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقیم تھیں.

  • فلوجہ:عراقی افواج نے داعش کی کھودی ہوئی سرنگیں ناکارہ بنادی

    فلوجہ:عراقی افواج نے داعش کی کھودی ہوئی سرنگیں ناکارہ بنادی

    بغداد: عراقی افواج نے فلوجہ میں داعش کی کھودی ہوئی سرنگوں کا جال دریافت کرکے ناکارہ بنادیا.

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی افواج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے،داعش کے جنگجوؤں سے تازہ جھڑپ کے بعد عراقی افواج نے شہر کے مغربی حصے میں داعش کی جانب بچھائے گئے زمینی سرنگوں کے جال کو دریافت کرکے ناکارہ بنادیا ہے.

    عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش کی جانب سے کھودی گئی یہ سرنگیں ان کے فرار ہونے کا راستہ اور چھپ کر عراقی فوج کو نشانہ بنانے کا ذریعہ تھی.

    عراقی افواج نے گزشتہ روز لڑائی میں ستر سے زائد داعش کے جنگجوؤں کو مارنے کا دعوٰی کیا ہے،اتحادی افواج کے مطابق فلوجہ میں داعش کو پسپائی کا سامنا ہے.

    یاد رہےاس سے قبل عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی میں داعش کااہم کمانڈر ماہرالبلادی مارا گیا تھا.

    امریکی ترجمان کرنل اسٹیووران نے بتایاکہ داعش کے ہیڈکوارٹرزاورشہرمیں ماہرالبلادی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی،جس کے بعدکارروائی کی گئی.

    واضح رہے کہ دو دن قبل عراقی فورسزاورکردملیشیا نےفلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیاتھا.