لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ آئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ٹیسٹ دیں گے۔
انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب سے آئی سی سی نے باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کیا اسی ایکشن سے باؤلنگ کررہا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئرکرلوں گا۔
Going to Uk for Test of my bowling action , IN SHAA ALLAH M very confident to get clear this test , as I m bowling with same remodelled bowling action since I got cleared by ICC , keep me in ur prayers & all wil be FINE , AAMEEN
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 30, 2017
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 دن کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی۔
محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کے بعد انہیں ایک سال تک باؤلنگ پر پابندی کا سامنا بھی رہا لیکن گزشتہ سال نومبر میں پابندی سے چھٹکارا حاصل کرنے والے 37 سالہ آل راؤنڈر کا ایکشن ایک مرتبہ پھر رپورٹ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرمحمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کوآئی سی سی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں ہوگا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔