Tag: باؤلنگ پریکٹس

  • آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

    آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

    لاہور: آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو بولنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ کے لئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لئے حتمی ٹیم کے نام 7 جنوری تک بھجوانے ہیں، اجمل کا ایکشن اب تک ٹھیک نہ ہوسکا، بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر نہ آسکا۔ بورڈ نے تمام ترکیبیں لڑا کر دیکھ لیں، ڈومیسٹک میچ بھی کھلالیا، برطانیہ میں غیر سرکاری ٹیسٹ بھی ہوگئے، لیکن ثقلین مشتاق اجمل کا ایکشن درست نہ کرسکے،ایسے میں پی سی بی نے کم وقت میں مشکل فیصلہ کرلیا۔

     آف اسپنر کو بالنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ کے لئے بھارت نہیں بھیجا جائے گا، اس فیصلے کے بعد اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل ایکشن کی بہتری کے لئے مزید کام جاری رکھیں گے، وہ ایکشن کی جانچ کے لئے بھارت نہیں جارہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا آئندہ ہفتے چنائی میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔

    تاہم چیئرمین شہریارخان نے کھل کربتادیاکہ سعیداجمل ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، انہوں نے کہا کہ سعیداجمل نے ورلڈکپ نہیں کھیلنےکافیصلہ خودکیا۔

  • سعید اجمل نے دوبارہ باؤلنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا

    سعید اجمل نے دوبارہ باؤلنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا

    لاہور: معطل آف اسپنر سعید اجمل نے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد لاہور میں دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک ماہ سے زائد باؤلنگ ایکشن میں درستگی کے لئے پریکٹس کرنے کے بعد پی سی بی نے سعید اجمل کو بائولنگ ایکشن کی جانچ کے لئے دوبارہ انگلینڈ بھیجا۔

    جہاں ایک مرتبہ پھر ان کے بازو میں خم پندرہ ڈگری سے زائد آیا ہے۔ پی سی بی نے سعید اجمل کو وطن واپس بلا کر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی مزید پریکٹس کرنے کی ہدایت کی۔

    سعید اجمل نے قذافی اسٹیڈیم میں دوبارہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ اور وہ پرامید ہیں کہ وہ جلد اپنا باؤلنگ ایکش درست کر لیں گے۔