Tag: باؤنڈری لائن

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، چارزخمی

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، چارزخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر باؤنڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک شہری شہید اور چار افراد کو زخمی کردیا، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی سے دو بھارتی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور روایتی دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال پر فائرنگ کردی۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو آئی ایس پی آر نے جاری کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید، 4 زخمی ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے دشمن کی دو پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

    اس حوالے سے سارک ساؤتھ ایشیا  کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ روز میں بھارتی جارحیت کا یہ پانچواں واقعہ ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک5خواتین سمیت11شہری شہید اور37زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور نہتے شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگوتم بمبا والا کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

    پاکستان نے کنٹرول لائن پردہشت گردی اور معصوم عوام کی شہادتوں پر بھارت سے احتجاج کیا، سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ گوتم بمباوالا کے حوالے کیا۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی دہشت گردی میں نائب صوبیدارندیم، خاتون سمیت تین شہری شہید ہوئےتھے، اس کے علاوہ3فوجی جوانوں سمیت4شہری بھی زخمی ہوئےتھے۔

    پاکستان کی جانب سے بارہا تنبیہ کے باوجود بھارتی جارحيت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 2003 سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

    سال دو ہزار سترہ میں اب تک ہندوستان کی جانب سے 900 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق جان بوجھ  کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فورسزنے29ستمبر کو رکھ چکری سیکٹر، راولاکوٹ میں اشتعال انگیزی کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاک بھارت مزاکرات کی کوئی تجویز نہیں دی، دفترخارجہ

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاک بھارت مزاکرات کی کوئی تجویز نہیں دی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارت سے مشروط مذاکرات قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کہتے ہیں کہ بھارت کی پیشگی شرائط کے باعث پاکستانی وفد نئی دہلی نہیں گیا۔

    بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ پیشگی شرائط پر مذاکرات ممکن نہیں،مشیر خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھارتی شرائط عائد کرنے پر منسوخ ہوئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیں بھارتی بیان مضحکہ خیز ہے

     انکا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل سے ان پاکستانیوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں جنہیں سن دوہزار نو میں ایک کشتی حادثے کے بعد اسرائیل نے گرفتار کیا تھا۔

    انہوں نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مشرق وسطی کے ان ممالک کا دورہ نہ کریں جہاں سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

     قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھاکہ طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں افغان حکومت ہی بتا سکتی ہے،ہم نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد اور افسوسناک ہیں، افغان حکام کو اپنا موقف پیش کر دیا ہے اور انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، امریکی صدر اوباما کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ اسی سال متوقع ہے

  • بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے: دفترخارجہ

    بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں کرسکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد باضابطہ طور پر مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناو کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کی جانب بڑھ رہے تھے۔

     ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ناقابل قبول شرائط رکھ کر مذاکرات سے فرار اختیار کیا، دہشت گردی جامع مذاکرات کا حصہ ہے اس لیے بھارت کو صرف دہشت گردی کی بات کرکے مذاکرات کو محدود نہیں کرنا چاہیے تھا۔

     مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماوں سے ملاقاتیں ماضی کی طرح معمول کا حصہ ہوتیں ہیں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانیوں کی شہادت پر دفتر خارجہ کی مذمت

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانیوں کی شہادت پر دفتر خارجہ کی مذمت

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے باؤنڈری لائن پر بھارتی فوج کی  بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت اور سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

    دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں  کہا کہ حکومت پاکستان قیمتی جانوں کے نقصان پر سوگوار خاندوں سے تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستانی فورسز کی جانب سے نیو کین اور 2 دیگر پوسٹس پر صبح ساڑھے 5 بجے بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا گیا اور شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔

    بیان کے مطابق پاکستان کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی فائرنگ پر شدید تشویش ہے جبکہ ہندوستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرے، تاکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن قائم کیا جاسکے۔