Tag: باؤ انور کے قتل

  • سیالکوٹ: ایم کیوایم عہدیدار باؤ انور قتل کیس میں خاتون زیرحراست

    سیالکوٹ: ایم کیوایم عہدیدار باؤ انور قتل کیس میں خاتون زیرحراست

    سیالکوٹ: متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے لاہور سے خاتون کو حراست میں لے لیا ۔

    باؤ انور کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے لاہور سے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ایم کیو ایم رہنما کا موبائل ڈیٹا چیک کرنے پر خاتون نادیہ بی بی کو لاہور سے حراست میں لیا ہے،جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں موٹر سائیکل سوارتین حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے باؤ انور کو قتل کردیا تھا۔

  • سیالکوٹ: ایم کیوایم کے ضلعی عہدیدار باؤ انور کے قتل کا مقدمہ درج

    سیالکوٹ: ایم کیوایم کے ضلعی عہدیدار باؤ انور کے قتل کا مقدمہ درج

    سیالکوٹ: دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ضلعی عہدیدار محمد انور کو قتل کردیا،  پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ محمد انور  کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائیگی۔

    ایم کیو ایم سیالکوٹ کے سینئر کارکن باؤ محمدانور شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے تھے کہ موٹرسائیکل سوار تین دہشت گردوں نے با قاعدہ شناخت کے بعد ان پر گولیاں برسا دیں، باؤ محمد انورکو کئی گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ گولیوں کی زد میں آکرریسٹورنٹ کے دو ملازم منیر اور یونس بھی شدید زخمی ہوئے۔

    کراچی میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی تعزیتی اجلاس بلایا گیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت تیار رہے، کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کریں گے،  اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ کرلیں، خود ختم ہوں گے یا حکومت کو ختم کردیں گے۔

    اجلاس میں باؤ محمد انور کے قتل کی مذمت اور لواحقین سے تعزیت بھی کی گئی۔