Tag: بائیڈن اسرائیل روانہ

  • اردن کا دورہ منسوخ، بائیڈن اسرائیل روانہ

    اردن کا دورہ منسوخ، بائیڈن اسرائیل روانہ

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر قیامت ڈھانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کے لئے روانہ ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا۔

    امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں کو بھی چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کرنی تھی، تاہم غزہ میں اسپتال پر بمباری کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے اجلاس میں شریک ہونے سے صاف انکار کردیا۔

    اردن نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اجلاس میں شرکت سے انکار کے بعد چار ملکی اجلاس ہی منسوخ کردیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن اردن کی جانب سے چار ملکی سربراہی اجلاس منسوخ کرنے کے بعد اپنا اردن کا دورہ منسوخ کرکے اسرائیل کیلئے روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یاد رکھیں گے کہ بائیڈن کہاں کھڑے تھے۔

    راشدہ طلیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب جنگ بندی سے انکار کرتے ہیں امریکی حکومت کوکشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

    انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات آنکھیں کھول دیتے ہیں یاد رکھیں گے بائیڈن کہاں کھڑے تھے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث 800 سے زیادہ شہادتیں ہوچکی ہیں۔

    بمباری میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔