Tag: بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا دن: وہ دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے تھے

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا دن: وہ دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے تھے

    کیا آپ جانتے ہیں معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی، سابق امریکی صدر بارک اوباما اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟ آج ایسے ہی لوگوں یعنی بائیں ہاتھ والوں کا دن منایا جارہا ہے۔

    لیفٹ ہینڈرز ڈے یعنی بائیں ہاتھ والوں کا دن منانے کا مقصد ایسے افراد کی انفرادیت کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل کا احساس کرنا ہے۔

    اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1976 سے ایک امریکی فوجی اہلکار ڈین کیمپبل نے کیا تھا جنہوں نے لیفٹ ہینڈرز انٹرنیشل نامی ادارے کی بنیاد بھی ڈالی تھی۔

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    دنیا کی تاریخ میں کئی معروف افراد بائیں ہاتھ والے گزرے ہیں۔ جیسے کہ مشہور سائنسدان آئن اسٹائن، مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی، ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری، مشہور فسلفی ارسطو، چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ، فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ، برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور معروف امریکی مصنفہ ہیلن کیلر جو بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی نابینا خاتون تھیں۔

    موجودہ دور میں بھی کئی نامور افراد بائیں ہاتھ والے ہیں، جیسے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما، برطانوی شہزادہ ولیم، مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، مشہور فٹ بالر پیلے، آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون، ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز، اداکارہ انجلینا جولی، مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم۔

    سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ اداکارہ انجلینا جولی کے لیے فلم ٹومب ریڈر میں، جس میں انہوں نےلارا کرافٹ کا کردار ادا کیا، خصوصی طور پر بائیں ہاتھ والی گن تیار کی گئی۔

    اور کیا آپ بائیں ہاتھ والے افراد کے بارے میں کچھ حیرت انگیز اور دلچسپ حقائق جانتے ہیں؟

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ والے زیادہ اچھے ڈرائیور ثابت ہوتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

    ایک سائنسی تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ والے افراد زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

    برطانوی شہزادہ ولیم

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    دماغ کے دونوں حصوں کا استعمال کرنے کی وجہ سے بائیں ہاتھ والے مختلف بیماریوں خصوصاً دل کے دورے سے دائیں ہاتھ والوں کی نسبت جلدی صحتیابی حاصل کرلیتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد اپنے دماغ کا دایاں حصہ زیادہ استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ کہ وہ فن و ثقافت کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

    صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    lefty-2
    برطانوی شہزادہ ولیم

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    lefty-3
    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

    مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

    ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

    مشہور فسلفی ارسطو

    چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

    برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

    lefty-4
    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    امریکی صدر بارک اوباما

    مشہور فٹ بالر پیلے

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

    lefty-5
    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے