Tag: بائی پاس

  • بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل، دوست قاتل نکلا

    بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل، دوست قاتل نکلا

    کوئٹہ میں ہنہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے لاش کی شناخت اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ میں ہنہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ آگیا ہے، لاش فہد نامی نوجوان کی ہے جبکہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فہد کو اس کے دوستوں نے لین دین کے تنازع پر قتل کیا، ملزمان نے فہد کو قتل کرکے لاش ہنہ کے قریب پھینک دی تھی، سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے تحقیقات مکمل کرلیں، ایس سی آئی ڈبلیو نے بتایا والد مقتول فہد کو گمشدہ سمجھ رہا تھا۔

    اس سے قبل پولیس کو 7 جولائی 2022 میں کچلاک بائی پاس کلی کتیر کے میدان سے دو خواتین کی لاشیں ملی تھی لاشوں کی شناخت ریلولے کالونی جوائنٹ روڈ کے رہائشی اسدااللہ نے اپنی بہن حمید بی بی زوجہ غلام فاروق اور دوسری لاش کی شناخت بہن کے دیور کی بیٹی ماہ جبین کے ناموں سے کی تھی۔

    اسداللہ نے رپورٹ دی تھی کہ مقتولہ حمیدہ بی بی اور اسکے دیور کی بیٹی کچلاک میں کسی پیر سے دم کرانے گئی تھی جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاشیں میدان میں پھینک دی تھیں، ان خواتین کا قاتل بی رشتےدار تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/khairpur-journalist-kidnapping-drop-scene/

  • وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ ملتان ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے زندگی کی نوید بن گیا، عثمان بزدار کے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے حالیہ دورے میں قیدی محمد حنیف نے علاج کی درخواست کی تھی۔

    محمد حنیف ڈسٹرکٹ جیل میں قید اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں قیدی کی عیادت بھی کی۔

    کمشنر ملتان نے محمد حنیف کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے علاج کی بہترین سہولتوں کی یقین دہانی کروائی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریض قیدی کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ کو نئی زندگی کا وسیلہ بنا کر بھیجا، علاج کے لیے حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا

    ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا

    لاہور: ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تیسرے بائی پاس پر غور شروع کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا  کہ معالج تیسرے باربائی پاس کے لئےغورکر رہے ہیں.

    مریم نواز نے لکھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آخری تجاویز کا بھی انتظار کیا جارہا ہے، دل کے علاوہ، کیروٹڈ آرٹریز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے.

    سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے کہا کہ دماغ میں خون کی سپلائی متاثرہو سکتی، جس سے خطرہ ہو سکتا ہے.

    مزید پڑھیں: عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

    خیال رہے کہ آج نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، اگر اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو دوبارہ بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔

    آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمانت پر رہائی کے 20 دنوں میں چھٹی بار طبی معائنہ کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچے۔ اس دوران نواز شریف ایک نجی اسپتال میں میڈیکل ٹسیٹ کرانے بھی گئے، شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف ایک گھنٹہ 6 منٹ تک اسپتال میں رکے رہے۔

  • خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیر پور : صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے شہر خیر پور کے پائی پاس پر پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے ایک پولیس اہلکار کی جان لے لی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خیر پور بائی پاس پر کراچی سے سکھر جانے والے مسافر بس اور پولیس موبائل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا جس کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مزید پڑھیں : میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیر پور: خیرپور میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نےٹوٹ پھوٹ کا شکار بائی پاس کی مرمت کی ہدایت کردی ہے۔

    ایک ماہ میں چار ٹریفک حادثات میں ساٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئےہے۔ سید قائم علی شاہ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوٹوٹ پھوٹ کے شکارٹیڑھی بائی پاس کی مرمت کے احکامات جاری کردیئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کرکے ہائی وے کی فوری مرمت کرائیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق ٹیڑھی بائی پاس پرہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیاہے، لاپروائی اور غفلت کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں روڈ کنٹریکٹر اور ڈرائیورکوبھی ملزم نامزد کیاگیاہے۔

  • جیکب آباد:شاہ زین بگٹی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ،2افراد جاں بحق

    جیکب آباد:شاہ زین بگٹی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ،2افراد جاں بحق

    جیکب آباد کے قریب شاہ زین بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی جانے والی شاہ زین بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی جیکب آباد بائی پاس کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    ایس ایچ او تھانہ صدر کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔