Tag: بااثر افراد

  • ملیر جیل مافیاز کے ذریعے کیسے چلتی ہے؟

    ملیر جیل مافیاز کے ذریعے کیسے چلتی ہے؟

    کراچی: جیلوں میں جرائم پیشہ اور سزا یافتہ افراد کو رکھا جاتا ہے اس لیے اس بات سے انکار کرنا کافی حد تک ناممکن ہے کہ وہاں ان جیسے بااثر افراد اور مافیاز کا اثر و رسوخ نہ ہو۔

    کچھ جیلوں میں افسران و اہلکار رشوت یا سفارش کی بنیاد پر بھی تعینات کیے جاتے ہیں جن سے بااثر افراد اپنے مقاصد اور ذاتی مفادات حاصل کرتے ہیں۔

    اس سلسلے میں ملیر جیل سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں ہیڈ کانسٹیبل راشد کے اختیارات جیل سپرنٹنڈنٹ سے زیادہ ہیں۔

    کراچی کی ملیر جیل میں مافیاز کے معاملات بھی زور سے چلتے ہیں، ملیر جیل میں تعینات جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ ساڑھے 3سال سے او پی ایس پر تعینات رہے ہیں۔

    ارشد شاہ 17 گریڈ میں تھے تو ملیر میں جیل سپرنٹنڈنٹ لگ گئے، ارشد شاہ کو17گریڈ میں 18گریڈ کا قائم مقام چارج دے کر ملیرجیل میں تعینات کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد شاہ کو مارچ 2025 میں 18 گریڈ کا پروموشن ملا، 2021میں آئی جی جیل نے تمام او پی ایس افسران پوسٹنگ سے ہٹادیا لیکن ارشد شاہ نہ ہٹے، ارشد شاہ 4سال سے غیرقانونی طور پر ملیر جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔

    مزید پڑھیں : ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دیوار توڑ کر فرار 

    ملیر جیل کی دیوار توڑ کر سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملیر جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں آنے والے پے در پے زلزلوں کے جھٹکے کے بعد جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی جسے قیدیوں نے دھکا دے کر گرا دیا۔

  • یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے محنت کش جاں بحق، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کی حیوانیت نے ایک اور شخص کی جان لے لی، گوجرانوالہ میں ظالموں کے مبینہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آور میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے شفقت اللہ کو قتل کیا، با اثر افراد نے اپنی زمین سے گدھا گاڑی گزارنے کی رنجش پر شفقت اللہ کو قتل کیا۔

    نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدیت میں ایف آئی آر درج کی، مقدمے کے متن کے مطابق فیاض احمد، 2 بیٹوں اور ان کے ایک ساتھی نے شفقت کو قتل کیا۔

  • پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر برہم ہونے والے بااثر افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کچھ با اثر افراد نے گھر کے باہر پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر ایک بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    ملزمان زاہد، اشفاق، کامران اور عباس نے پٹاخے چلانے سے منع کیے جانے پر بیوہ خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے بیوہ خاتون کی آنکھ ضائع ہو گئی، اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے بااثر افراد کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر متاثرہ بیوہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • اوکاڑہ میں بااثر افراد نے 7 سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا

    اوکاڑہ میں بااثر افراد نے 7 سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا

    اوکاڑہ: نواحی قصبہ منڈی احمد آباد میں بااثر افراد نے 7 سال کے بچے پر کتا چھوڑ دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ منڈی احمد آباد میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد نے 7 سال کے بچے پر کتا چھوڑ دیا، کتے نے بچے کو  شدید زخمی کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق اہل محلہ نے مشکل سے بچے کی جان بچائی اور اسپتال لے گئے، بچے کی والدہ نے تھانہ منڈی احمد آباد میں اس واقعے کے مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔