Tag: بابا حیدرزمان

  • تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد اور ہزارہ کے بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

    مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں دیوال می سپرد خاک کیا جائے گا۔

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین بابا حیدرزمان علالت کے باعث 84 سال کی عمر میں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

    بابا حیدر زمان اسلام آباد کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث زیرعلاج تھے۔

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان 1934 میں ایبٹ آباد کے نواحی علاقے دیوال منال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے پہلا الیکشن 1962 میں جبکہ آخری الیکشن 2013 میں لڑا۔

    بابا حیدر زمان 1977 میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک ایم آر ڈی میں شامل ہوئے اور گرفتار بھی ہوئے۔ حیدر زمان صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت، ضلع ناظم ایبٹ آباد اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد رہے۔

    انہوں نے سنہ 1990 اور 1993 میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مقابلے پر قومی اسمبلی کی نشست کی لیے الیکشن میں حصہ لیا۔

    سنہ 2010 میں جب صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختونخواہ رکھا گیا تو بابا حیدر زمان نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کے لیے سیاست دانوں کو ایک چھتری تلے اکٹھا کیا۔

    انہوں نے بھرپور انداز میں تحریک کا آغاز کیا جس کے باعث انہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی۔

  • ہزارہ صوبہ نہ بنا تو پاک چین راہداری منصوبہ میں رکاوٹ بنیں گے،  بابا حیدرزمان

    ہزارہ صوبہ نہ بنا تو پاک چین راہداری منصوبہ میں رکاوٹ بنیں گے، بابا حیدرزمان

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہزارہ قوم سے غداری کی تو پا نا ما لیکس میں پھنس گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہزارہ صوبہ نہ بنایا تو پاک چین راہداری منصوبہ کیلئے رکاوٹ بنیں گے، یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں شہداء ہزارہ کی چھٹی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    بابا حیدرزمان نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے اپریل دو ہزار سترہ تک ہزارہ صوبہ کی قرارداد منظور نہ کروائی تو شاہراہ ریشم غیر معینہ مدت تک بند کریں گے ۔

    جلسہ سے خطاب میں بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہزارہ کے عوام کومحروم رکھا ہوا ہے اور انہیں تاحال ان کے حقوق نہیں دئیے، پاک چین راہداری کا سب سے اہم خطہ ہزارہ ڈویژن ہے اگر ان کے عوام کو حقوق صوبہ ہزارہ کی صورت میں نہ ملے تو اس منصوبہ کیلئے رکاوٹ بنیں گے۔

    صوبائی اور مرکزی حکومت جلد از جلد صوبہ ہزارہ کی قراردادیں اسمبلیوں سے پاس کروائے بصورت دیگر ایک سال بعد فوارہ چوک میں ہزارے وال قوم غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دے گی۔

     

  • نواز،عمران نئے صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں، بابا حیدر زمان

    نواز،عمران نئے صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں، بابا حیدر زمان

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ملک میں نئے صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں۔

    وہ شہدائے ہزارہ کی برسی پر خطاب کر رہے تھے، ایبٹ آباد کے جناح روڈ پر مرکزی جلسہ سے خطاب میں بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ۔

    ان کے مشن کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صوبہ سرحد کا نام خیبرپختو نخواہ رکھ کر ہزارہ کے عوام سے بے وفائی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ہزارہ کے نام پر ووٹ لیا اور بعد میں اس مقصد سے پیچھے ہٹ گے، بابا حیدرزمان کا مزید کہنا تھاہزارے کے عوام بلدیاتی انتخابات میں تحریک صوبہ ہزارہ کو کامیاب بنائیں۔

  • نئے صوبوں کے قیام کے لیےاعلان ایبٹ آباد معاہدہ طے پا گیا

    نئے صوبوں کے قیام کے لیےاعلان ایبٹ آباد معاہدہ طے پا گیا

    ایبٹ آباد: ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے سلسلے میں ایم کیو ایم اور تحریک صوبہ ہزارہ سمیت دیگر جماعتوں کے درمیان اعلان ایبٹ آباد معائدہ طے پا گیا۔

    اعلان ایبٹ آباد معائدے کے تحت کمیٹی ممبران دیگر سیاسی جماعتوں اور اکابرین سے ملاقاتیں کریں گے ،ملک میں نئے انتظامی یونٹس لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بنیں گے ،مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل،بیرسٹر سیف ،تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین ،پی اے ٹی کے نصیر خان جدون ،بہاولپورسرائیکی صوبہ کے عبدالرزاق عباسی ایڈوکیٹ اور جے یو آئی ف سے محمد مصطفیٰ شامل ،بابا حیدرزمان کمیٹی چیئرمین ہوں گے۔