Tag: بابا لاڈلہ

  • لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    کراچی: لیاری گینگ وارملزمان کا کراچی میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے، لیاری گینگ کے مرکزی ملزم بابا لاڈلہ کا بھائی زاہد لاڈلہ دبئی سے بھتہ مافیا کی سربراہی کر رہا ہے۔

    کراچی کے علاقے اولڈ ایریا کے تاجر لیاری گینگ وارکے آسیب سے جان نہیں چُھڑا سکے ہیں،لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم اور کراچی میں دہشت کی علامے سمجھے جانے والے زاہد لاڈلہ کے چھوٹے بھائی زاہد لاڈلہ کی جانب سے بھتے کے پیغامات تاجروں کو بھیجے جارہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنورمحمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد سے لیاری گینگ وارکے اہم کردارکی دبئی میں موجود گی اور وہاں سے گینگ چلانے کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

    تاجروں سے بھتہ وصولی کے لیے لیاری گینگ والوں نے کم عمرنوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں جو تاجروں کے آپس جا کرروپوں سے بھرے لفافے وصول کر کے لیاری گینگ کی جانب سے مقرر کردہ مقام پر پہنچا دیتے ہیں لیاری گینگ وار والے اس کام کے لیے نوجوانوں کو نہایت معمولی روپے بہ طور انعام بھی دیتے ہیں۔

    یاد رہے زاہد لاڈلہ اپنے بھائی بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی متضاد خبروں اور 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے وہ جعلی دستاویزات پر قیام پذیر ہے اور وہاں سے گینگ وار کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے۔

    واضح رہے زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں جس کے با وجود وہ بآ سانی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی سفری دستاویزت پر دبئی پہنچا۔

    زاہد لاڈلہ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیو کی سوشل میڈیا میں آنے کے بعد قانون نافذ کرنے ولے ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور زاہد لاڈلہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

  • پشاور سے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر گرفتار

    پشاور سے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر گرفتار

    کراچی: پشاور میں انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا کمانڈر راشد بلوچ پکڑا گیا، پولیس پر حملوں اور کئی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروئی کرتے ہوئے پشاور سے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کااہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا، ملزم راشد بلوچ کو کوہاٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کراچی میں رینجرز آپریشن کی وجہ سے پشاور منتقل ہوا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے کراچی پولیس پر متعدد بار حملے کئے ،کئی اہم شخصیات کو قتل کیا ،ملزم نے نادرا آفس پشاور میں شناختی کارڈ کی تصدیق اور پاسپورٹ بنانے کے لئے درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

    ملزم کے خلاف کراچی کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ اسے کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔