Tag: بابا لاڈلہ گروپ

  • لیاری میں سرچ آپریشن، بابا لاڈلہ گروپ کے اہم کارندے گرفتار

    لیاری میں سرچ آپریشن، بابا لاڈلہ گروپ کے اہم کارندے گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران بابا لاڈلہ گروپ کے 4 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران احمد شاہ بخاری، عید العین اور رانگی واڑہ میں گھر گھر تلاشی کی گئی۔

    سرچ آپریشن کے دوران بابا لاڈلہ گروپ کے 4 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں لاگو عرف ملا، ارشد سنہارا، پکھیا بلوچ اور کوڈو شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کی گئی۔ ملزمان کو چاکیواڑہ اور بغدادی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    کراچی کے ہی علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار ملزم مارا گیا۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار شامل تھے۔ اس دوران گھر گھر جا کر تلاشی لی گئی۔

    جہانیاں میں بھی پولیس نے ٹھٹہ صادق آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 28 گھروں کی تلاشی اور 56 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    تلاشی کے دوران ایک اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کے بعد اس پر مقدمات درج کردیے گئے۔

  • لیاری پولیس مقابلہ : بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک، اسلحہ برآمد

    لیاری پولیس مقابلہ : بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے کو ہلاک کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوٹو لین آدم ٹی خان روڈ کے قریب کارروائی کی۔

    پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی گینگ وار کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دو ملزمان زخمی حالت میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت 30 سالہ نادر پنجگوری کے نام سے ہوئی۔

    ڈی ایس پی انور علی شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول لیاری گینگ وار نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے لیے کام کرتا تھا اس کے خلاف لیاری کے تمام تھانوں میں قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔