Tag: بابا وانگا

  • بابا وانگا کی رواں سال 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی!

    بابا وانگا کی رواں سال 2025 سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی!

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے رواں برس 2025 لیے بھی حیرت انگیز پیشگوئی کی تھی۔

    بابا وانگا کے نام سے مشہور نابینا خاتون نجومی جنہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں، جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ آنجہانی باباوانگا کو اس دنیا سے گزرے 29 برس ہو چکے۔ مگر ان کی موت کے بعد بھی ان کی کئی پیشگوئیاں عالمی سطح پر درست ثابت ہو چکی ہیں۔

    خلائی مخلوق ہمیشہ سے انسان کے لیے دلچسپ موضوع رہی ہے۔ کئی فلموں میں ہم انسان اور خلائی مخلوق کا سنگم دیکھ چکے ہیں۔ تاہم تمام تر مفروضوں کے باوجود اب تک خلائی مخلوق کے حوالے سے کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

    لیکن اب بابا وانگا نے رواں برس 2025 میں ہی خلائی مخلوق اور انسان کے ملاپ کی دلچسپ اور حیرت انگیز پیشگوئی کر کے دنیا میں تجسس پھیلا دیا ہے۔

    بابا وانگا کے مطابق 2025 میں انسان اور خلائی مخلوق کی پہلی بار ملاقات ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتا دیا تھا کہ یہ نا قابل فراموش واقعہ کھیلوں کے کسی بڑے ایونٹ کے دوران ہوگا۔

    2025 تقریباً نصف سے زائد گزر چکا ہے، تاہم آئندہ مہینوں میں کھیلوں کے کئی عالمی مقابلے منعقد ہونے ہیں۔ ان مقابلوں میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور اربوں دیکھیں گے۔

    اسی تناظر میں بابا وانگا کی پیش گوئی نئی بحث کا موضوع بن چکی ہے اور ان کی پیشگوئیوں پر یقین رکھنے والے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ایسا سپر باؤل یا ومبلڈن جیسے عالمی مقابلوں میں ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین فلکیات اور جدید نجومیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جیمز خلائی دوربین سرگرمی سے کائنات میں زندگی تلاش کر رہی ہے لہذا عین ممکن ہے اسی سال کسی سیّارے میں کوئی زندہ مخلوق مل جائے یا ہماری تنصیبات سے خارج ہوتے برقی سگنل پکڑ کر خود زمین پر آ پہنچے۔

    تاہم بابا وانگا کی پیشگوئی کے ساتھ سائنس اور نجوم کے مابین اس دلچسپ ملاپ نے عوامی تجسس کو بڑھا دیا ہے اور اب سوال یہی ہے کہ کیا واقعی ہم 2025 میں کسی غیر زمینی مخلوق سے روبرو ہونے جا رہے ہیں؟

    اس سے قبل بابا وانگا کی عالمی سطح پر جو پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔ ان میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی موت، سوویت یونین کی تحلیل (یہ دونوں واقعات انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھے)۔

    جب کہ ان کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ان کی مستقبل کے حوالے سے کی گئی بڑی پیشگوئیوں میں سے امریکا پر نائن الیون حملہ، جاپان میں سونامی اور 2025 گرم ترین سال کی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/baba-vanga-predictions-coming-years/

  • بابا وانگا کی 2046 سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی

    بابا وانگا کی 2046 سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی

    بلغاریہ کے عوام میں احترام کی نظر سے دیکھی جانیوالی نابینا خاتون بابا وانگا جو 1996 میں انتقال کرچکی ہیں نے اپنی زندگی میں کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو آنے والے وقتوں میں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی اور 12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر بینائی سے محروم ہوگئیں، اس وقت بابا وانگا نے دعویٰ کیا تھا کہ بینائی سے محروم ہونے کے بعد خدا نے اسے مستقبل میں دیکھنے کا ایک بہت نایاب تحفہ دیا ہے۔

    بابا وانگا کی پیشگوئیاں 5079 تک کا احاطہ کرتی ہیں جس سال کے بارے میں بابا وانگا کو یقین تھا کہ اس سال دنیا ختم ہوجائے گی۔ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں 85 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

    بابا وانگا نے نائن الیون کے دہشتگردانہ حملے کی بھی سو فیصد درست پیشگوئی کی تھی جس نے دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کردیا تھا۔

    اس کے علاوہ سوویت یونین کی تحلیل، شہزادی ڈیانا کی موت، دو ہزار چار میں تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سونامی اور امریکا میں بارک اوباما کی صدارت کے بارے میں بھی درست پیشگوئیاں کی تھیں۔

    بابا وانگا جنہیں بلقان کے نوسٹرا ڈیمس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے ایک مصنف ویلنٹن سیدوروف کو کئی دہائیوں قبل بتایا تھا کہ روس دنیا کا حکمران بن جائے گا جب کہ یورپ بنجر زمین بن جائے گا، سب پگھل جائیں گے جیسے برف، صرف ایک ہی باقی رہے گا ”ولادیمیر کی شان اور روس کی شان“۔بابا وانگا نے کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکے گا وہ بڑا شکاری ہے اور ولادیمیر پیوٹن دنیا بھر میں حکومت کریں گے۔

    2025 میں تباہی؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی چونکا دینے والی پیش گوئی

    بابا وانگا کے مطابق سال 2046 تک، سائنس اور طب غیر معمولی ترقی حاصل کرلیں گے، خاص طور پر مصنوعی اعضاء کی تخلیق اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے حوالے سے، یہ طویل عمر، بعض بیماریوں کے خاتمے، اور دنیا بھر میں طبی علاج میں انقلاب کا باعث بن سکتا ہے۔

    ان کی سب سے پریشان کن پیش گوئیوں میں یہ بھی تھا کہ 2088 میں ایک پراسرار وائرس ظہور پذیر ہوگا، اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کی عمر تیز رفتاری سے گھٹنا شروع ہوجائے گی، جس کے باعث تیزی سے جسمانی زوال آئے گا۔

  • بابا وانگا کی جنگوں اور تباہی سے متعلق پیشگوئیاں زیر گردش

    بابا وانگا کی جنگوں اور تباہی سے متعلق پیشگوئیاں زیر گردش

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بلغاریہ کی نابینا باباوانگا کی دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیشگوئیاں ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بلغاریہ کی نابینا باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیشگوئیاں بالکل درست ثابت ہوئی تھیں اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔

    نیویارک پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سے خبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ شدید متاثر ہوگا، تاہم اس سے متاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان کی پیش گوئی اس وقت یورپ میں پائی جانے والی غیریقینی صورت حال کے باعث خدشہ ہے کہ حقیقت میں تبدیل ہوجائے۔

    ان کی اس پیش گوئی میں یورپ کے حوالے سے کہا گیا تھا یہ انسانیت کی پستی کا آغاز ہوگا اور انہوں نے اسی طرح کے مزید خوف ناک دعوے کیے تھے۔

    انہوں نے 2025 میں دنیا بھر میں اقتصادی بحران کی پیش گوئی بھی کی تھی، اور بتایا تھا کہ پوری دنیا میں مالی نظام افراتفری کا شکار ہوگا اور دنیا بھر کے ممالک اس کی زد میں آئیں گے۔

    دنیا میں معاشی حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے تو باباوانگا کی پیش گوئی بالکل صحیح ثابت ہوتی نظر آرہی ہے، جیسا کہ امریکی صدر کی جانب سے بعض ممالک پر ٹیرف کا عائد کیا جانا اور جواب میں دیگر ممالک کا رد عمل شامل ہے۔

    چین کی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیا گیا تو جواب میں چین نے بھی امریکا پر ٹیرف لگایا، جہاں دیگر ممالک پر 10 فیصد سے 50 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے وہی چین پر 145 فیصد سے بھی زائد ٹیرف لگادیا گیا۔

    بلغارین خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 12 سال کی عمر میں آندھی کے نتیجے میں اپنی بینائی کھو بیٹھی تھیں اور اس واقعے نے ان کو مستقبل بینی کی صلاحیت بخش دی ہے۔

    انہوں نے 2076 میں دنیا میں کمیونزم کے پھیلنے، 2130 میں انسان کی خلائی مخلوق سے رابطے، 2171 میں دنیا بھر میں خشک سالی سے آبادی کے متاثر ہونے، 2028 میں سیارہ وینس سے توانائی حاصل کرنے، 2033 میں سمندر کی سطح میں بدترین اضافہ، 3005 میں زمین کا دوسرے سیارہ سے ٹکراؤ اور 5079 میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    سونامی کی پیشگوئی کرنیوالی جاپانی بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیشگوئی

    واضح رہے کہ باباوانگا نے ماضی میں 1997 میں ڈیانا کی وفات، امریکا میں نائن الیون حملوں، کووڈ-19 اور چین کی بطور سپر پاور ترقی کی پیشگوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوئی ہیں۔

  • 2024 میں کیا کیا ہوگا؟ پراسرار بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئیاں

    2024 میں کیا کیا ہوگا؟ پراسرار بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئیاں

    آنجہانی بابا وانگا جنہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک پیشگوئیاں کی تھیں ان کی آئندہ سال 2024 سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کے انتقال کو 27 سال گزر چکے ہیں لیکن اپنی زندگی میں ہی آنے والے تین ہزار سال یعنی 5079 تک کی پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے عالمی شہرت پائی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ان پیشگوئیوں کے حقیقت ہونے سے علم نجوم کے ماننے والے ان کی پیشگوئیوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

    آنجہائی بابا وانگا کی ایک ماہ اور چند دنوں بعد شروع ہونے والے نئے سال 2024 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں بھی سامنے آگئی ہیں جو انتہائی خطرناک باتیں بتاتی ہیں، جن کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

    بابا وانگا کی 2 پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں؟

    بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئی پیش گوئی کے مطابق 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

    دہشتگردی اور بائیولوجیکل حملے سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔

    بابا وانگا  کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جبکہ قرضوں کی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں  اضافہ ہوگا، یہ بھی پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بابا وانگا کے مطابق اگلے سال دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا،  اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔

    طب کے شعبے سے متعلق بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ اگلے سال الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے، ٹیکنالوجی سے متعلق بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

    آنجہانی نجومی بابا وانگا جو 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں اس دنیا سے کوچ کیا، ان کی کئی پیشگوئیاں حقیقت ثابت ہوئیں جن میں سے چند یہ ہیں۔

    ’’روس کو کوئی نہیں روک سکتا، پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے‘‘حیران کن پیشگوئی

    مرنے سے قبل آنجہانی نجومی بابا وانگا دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

    بابا وانگا نے کہا تھا کہ امریکی لوگ انتہائی خوف میں مبتلا ہوں گے جب ان پر دو آہنی پرندے حملہ کریں گے اور ہر طرف دہشت کا راج ہوگا، کہا جاتا ہے کہ یہ پیشگوئی نائن الیون کے بارے میں کی گئی تھی۔

    بابا وانگا نے 2022 کیلیے آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں خطرناک سیلاب اور زلزلوں کی پیشگوئی کی تھی جو آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب سے ہونے والی تباہی اور پھر پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے درست ثابت ہوئی۔

    بابا وانگا نے سوویت یونین ٹوٹنے، چرنوبل کے حادثے، اسٹالن کی تاریخ وفات اور روسی آبدوز کرسک کی تباہی بھی پیش گوئیاں بھی کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔

    آنجہانی نجومی کی جہاں کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں، وہیں بہت ساری ایسی بھی تھیں جو سچ نہیں ہوئیں۔

  • 2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

    2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی صوفی خاتون وانجیلیا گشتروو المعروف ’بابا وانگا‘ نے ہر سال کی طرح 2023 کے لیے کچھ خوف ناک اور دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں کی ہیں۔

    1996 میں صوفیہ، بلغاریہ میں انتقال کرنے والی نابینا خاتون بابا وانگا ’نوسٹراڈیمس وومن‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے 5079 تک انسانوں کے مستقبل کی پیش گوئیاں کی ہیں۔

    سال 2023 کے لیے بھی انھوں نے کچھ تاریک اور تباہ حال مستقبل کی پیش گوئی کی ہے، بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق ایک خلاباز 2028 میں زہرہ پر اترے گا، اور 5079 دنیا کے خاتمے کا سال ہے۔

    آنے والے سال کے لیے ان کی خوف ناک پیش گوئیوں میں زمین کے مدار میں تبدیلی بھی شامل ہے، جو دنیا میں جوہری پگھلاؤ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ یہ زمین پر کئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے جس کے تباہ کن اثرات ہوہوں گے، بشمول شمسی طوفان، جو تابکاری کی اعلیٰ سطح کا سبب بنے گا۔

    اگلے برس کچھ عجیب و غریب سائنسی ایجادات بھی ہوں گے جن میں لیباٹری میں ’پیدا‘ ہوئے بچے کا ظہور بھی شامل ہے، خلائی مخلوق دنیا پر حملہ کرے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوں گے۔

    بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں

    1: 2023 میں ایک شمسی طوفان یا شمسی سونامی آئے گا، جس کے نتیجے میں زمین کی مقناطیسی ڈھال تباہ ہو جائے گی۔

    2: خلائی مخلوق کے حملے میں لاکھوں زمینی باشندے مر جائیں گے۔

    3: زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا، زمین کائنات میں غیر معمولی توازن میں رہتی ہے، اور تھوڑی سی تبدیلی بھی آب و ہوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، اس کے بعد صورت حال واقعی تشویش ناک ہوگی۔

    4: 2023 میں انسانوں کو لیبارٹریوں میں تیار کیا جائے گا، اور والدین اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے اپنی پسند کا رنگ اور خصوصیات بھی چن سکیں گے۔ پیدائش کا عمل انسانی کنٹرول میں ہوگا اور سروگیسی کا مسئلہ اس کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ قدرتی پیدائش پر پابندی ہوگی اور لیبارٹری بچے ہی مستقبل کے شہری ہوں گے۔

    5: ایک پاور پلانٹ میں دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادلوں کی تشکیل ہوگی جو پورے براعظم ایشیا کو دھندلا کر دے گا۔ دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔