Tag: بابر

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    9 کھلاڑی اس مرتبہ اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بی کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا ہیں۔

    سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی شامل ہیں۔

    ڈی کیٹیگری کی اگر بات کی جائے تو اس میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم شامل ہیں۔

    بابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی لاہور واپس پہنچ گئے

    پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس اے کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔

  • بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، عاقب جاوید

    بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، عاقب جاوید

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بطور ہیڈ کوچ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں، تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، یہ گیم ہے، کھلاڑی کھیلتے ہیں، ہماری بطور سلیکٹر ایک سوچ اور سلیکشن ہوتی ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان کہیں بھی آسان نہیں ہوسکتی، کھلاڑی نیوزی لینڈ جاکر کھیلیں گے تو بڑے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں حارث اور شاہین اب بھی ٹی 20کیلئے اچھے بولرز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا ہدف ہے، بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں کئی کوچز اور سلیکٹرز بدلے گئے، یہ تبدیلیاں کسی بھی ٹیم میں آتی تو یہی حال ہونا تھا۔ ہم ٹی ٹوئنٹی کو ایک نئی سمت میں لے کر جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے کر شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

    لاہور میں عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ اس فارمیٹ کے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ون ڈے میں بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

    تاہم ٹی ٹوئنٹی کے لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سلمان علی آغا سنبھالیں گے جب کہ ٹیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

    ون ڈے کے لیے 15 رکنی جب کہ ٹی 20 کے لیے 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ون ڈے اسکواڈ:

    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر

    ٹی 20 اسکواڈ:

    سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصد، ابرار احمد، حارث رو?ف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی۔ اس دورے میں گرین شرٹس پہلے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اور اس کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی اسپنر نعمان کی برق رفتار ترقی، بابر کی اسی رفتار سے تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی اسپنر نعمان کی برق رفتار ترقی، بابر کی اسی رفتار سے تنزلی

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے جس برق رفتاری سے ترقی کی بابر کی اسی رفتار سے تنزلی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس میں پاکستان کے اسٹار اسپنر نعمان علی نے برق رفتاری سے چار درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 800 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے 12 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

    دوسری جانب اسٹار قومی بلے باز بابر اعظم کی مستقل خراب فارم کے باعث اسی رفتار سے تنزلی ہوئی ہے اور وہ تین درجے تنزلی کے بعد 16 ویں سے 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نعمان علی کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک اور قومی اسپنر ساجد خان بھی دو درجے ترقی پا کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی دو درجے ترقی کے بعد 51 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

    پاکستان کے محمد رضوان کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ 17 ویں سے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا ایک درجہ کم ہوا ہے اور وہ ٹاپ ٹین میں سب سے نیچے یعنی 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین کارکردگی کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان نے 7 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 49 ویں نمبر پر ہیں جب کہ سلمان علی آغا بھی 5 درجے تنزلی کے بعد 32 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جومیل واریکن نے 16 درجہ اوپر چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 25 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اس سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، امام الحق

    بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، امام الحق

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے امام الحق نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تفصیلی گفتگو کی۔

    جہاں ایک صحافی نے بیٹر امام الحق سے فخر زمان اور بابر اعظم سے میچ میں ہونے والی انڈرسٹینڈنگ سے متعلق سوال کیا۔

    جس پر امام الحق نے بتایا کہ بابر اور فخر زمان دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف  ہیں کیوں کہ بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، بابر سے اچھی دوستی ہے لیکن فخر کے ساتھ بھی مزہ آتا ہے۔

    پاکستان نے 12 سال بعد کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

    امام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں کے ساتھ بیٹنگ  کے دوران میری  انڈراسٹینڈنگ مختلف ہوتی ہے کیوں کہ بابر اعظم مجھے اچھے سے جانتا ہے تو انھیں پتہ چل جاتا ہے کہ میں کیا سوچ رہا ہوں۔

     ان کا کہنا تھا کہ مجھے مزہ بابر اعظم اور فخر دونوں کے ساتھ آتا ہے، فخر کے ساتھ میں نیشنل ٹیم سے بھی پہلے سے کھیلتا ہوا آرہا ہوں اور بابر سے میری دوستی اتنی اچھی ہے کہ اسے جیسے ہی کسی چیز کا  آئیڈیا ہو وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے  اور ہدایات دینے لگ جاتا ہے۔

  • ’بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا‘ جیمز اینڈرسن کپتان کی حمایت میں بول پڑے

    ’بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا‘ جیمز اینڈرسن کپتان کی حمایت میں بول پڑے

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے

    ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سے سوال کیا کہ بابر اعظم کو کیوں نہیں پک کیا گیا؟ کیا اس کی قیمت بہت زیادہ تھی؟ جس کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ بابرکو ہنڈرڈ  لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا۔

    وہاب ریاض نے بابر پر شعیب اختر کی تنقید کا جواب دیدیا

    جیمز اینڈرسن نے کہا کہ لیکن میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوسکے۔

    واضح رہےکہ  بابراعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا، ڈرافٹنگ میں شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

    رپورٹس کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی 8ویں، کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11  ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔