Tag: بابراعظم سنچری

  • نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی فتح پر بابراعظم کی قومی ٹیم کےلیے انسٹا اسٹوری وائرل

    نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی فتح پر بابراعظم کی قومی ٹیم کےلیے انسٹا اسٹوری وائرل

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر بابراعظم کی قوم ٹیم کےلیے انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی نوجوان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، نوجوان پلیئرز حسن نواز اور محمد حارث نے اپنی دلیرانہ بیٹنگ سے پاکستان کو فتح دلائی، اس فتح پر بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں حسن اور حارث کی تصویر لگائی اور کہا کہ ‘لڑکوں آپ پر فخر ہے’۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے بھی نوجوان بیٹر حسن نواز کی تعریف کی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر فخر زمان نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کمال کردیا، بڑے ٹوٹل چیز کرنے کے لیے ایسی ہی سوچ چاہیے۔

    حسن نواز نے بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

    انھوں نے کہا کہ حسن نواز نے سنچری بنادی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے قابل ہیں، فخر زمان نے لکھا کہ ’محمد حارث اور سلمان علی آغا نے بھی اچھا پرفارم کیا۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کے بعد کپتان سلمان آغا نے کیا کہا؟

    خیال رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کیا۔

    22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

    https://urdu.arynews.tv/ahmed-shehzad-praises-youngster-hasan-nawaz-inning/

  • ’بابراعظم سنچری بنائیں میچ جتائیں، پاپا کی مرسیڈیز آپ کے نام کردوں گی‘

    ’بابراعظم سنچری بنائیں میچ جتائیں، پاپا کی مرسیڈیز آپ کے نام کردوں گی‘

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک مداح نے آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سینچری مارنے پر اُن کے لیے اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کر دیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برمنگھم میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جذباتی مداح کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بابر اعظم کی مداح نے کہا کہ میں اپنے پپا کو بتا کر آگئی ہوں کہ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو ان کی مرسیڈیز بابر اعظم کو دے دوں گی، پاکستان کی جیت پر ایسا ہزاروں مرسیڈیز قربان ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

     تاہم آج اس سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں اور آخری مقابلہ 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔