Tag: بابراعوان

  • نندی پورریفرنس: احتساب عدالت 20 فروری کوفیصلہ سنائے گی

    نندی پورریفرنس: احتساب عدالت 20 فروری کوفیصلہ سنائے گی

    اسلام آباد:احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،20 فروری کوفیصلہ سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بابراعوان کی درخواست بریت کے خلاف دلائل دیے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ موجود ہے، وزارت قانون نے صرف ایک فارم جاری کرنا تھا نہیں کیا، سب بابراعوان کے دور میں وزارت قانون کی نااہلی سے ہوا۔

    فاضل جج نے استفسار کیا کہ ایک فارم جاری کرنا اتنی بڑی بات تونہیں تھی معاملہ کیوں التوا میںرکھا گیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے لکھے تمام خطوط ریکارڈ پرموجود ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بابراعوان کے دور میں وزارت قانون کاعدم تعاون کا رویہ رہا، وزیراعظم سیکرٹریٹ سے خطوط بابر اعوان کے دور میں ہی آئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرائل چلے گا توہم شواہد سے کیس ثابت کریں گے، ہمارے پاس بابراعوان کے خلاف 37 گواہان موجود ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وزارت خزانہ نے فارم جاری کردیا تووزارت قانون کوکیا رکاوٹ تھی؟ ایک شخص کی وجہ سے ریاست کو کروڑوں کا نقصان ہواوروہ کہے کچھ نہیں کیا؟۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کی درخواست بریت قابل سماعت ہی نہیں، چیئرمین نیب نے ڈاکٹر بابر اعوان اور دیگر 6 کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے وزارت قانون سے پوچھا گیا، وزارت قانون کے جواب میں ذمے داران میں بابراعوان کا تیسرا نمبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کی وزارت سے پہلے وزارت قانون نے سمری منظورکی، وزارت نے منظوری کے ساتھ لکھا کام شروع کیا جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے بھی وہی سمری منظور کی، وزارت قانون اور خزانہ کی جانب سے حکومتی گارنٹی فارم پردستخط ہونے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے گارنٹی فارم پردستخط کیے لیکن وزارت قانون نے نہیں کیے، بابر اعوان کی وزارت کے دوران فارم پردستخط میں ایک سال تاخیرکی گئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل ہوگا توبتائیں گے ملزمان کے بیانات ایک دوسرے کے خلاف ہیں، بابراعوان کے دور میں 4 بارسمری وزارت کو بھیجی گئی لیکن تاخیر کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس نے وزارت قانون کو میمورنڈم جاری کیا، وزارت قانون نے جواب دیا وزارت جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بابراعوان کے بعد وزارت قانون کی جانب سے تعاون شروع کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

  • نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

    نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد : نندی پور پاور پروجیکٹ میں مبینہ تاخیر پر ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو اکتوبرتک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے نندی پورپروجیکٹ میں مبینہ تاخیرپرریفرنس کی پہلی سماعت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو حاضری یقینی بنانے کیلئے 2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے دو اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان اور راجہ پرویز اشرف کو آج طلب کررکھا تھا۔

    ریفرنس میں 2 سابق وفاقی وزرا بابر اعوان کے خلاف گواہ بن گئے،دستاویز کے مطابق نوید قمراور خواجہ آصف نندی پور ریفرنس کے گواہ بنے اور وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کے افسران بھی 35 گواہوں میں شامل ہیں جبکہ نیب کے 3 تفتیشی افسران نندی پور ریفرنس میں گواہ ہیں۔

    ریفرنس میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور ان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نےمنظور کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی نندی پورپاور پلانٹ میں بد انتظامی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب سے تمام زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلات طلب کررکھی ہے۔

    نندی پور منصوبے کی تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • نیب الزامات: وزیر اعظم نے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان  کا استعفیٰ منظور کرلیا

    نیب الزامات: وزیر اعظم نے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

    اسلام آباد : بابراعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے وزیر اعظم نے منظور بھی کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہئے، کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نےمنظور کرلیا۔

    وزیر اعظم کو بھیجے گئے استعفی میں ان کا مؤقف ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارت پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ نیب ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے پھر بھی میں ایک قانون دان کی حیثیت سے عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا، اپنے آپ سے قانون کی بالادستی شروع کررہا ہوں کیونکہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا بھی طریقہ یہی ہے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ سے بارہا دفاع کا حق مانگا، میرے خلاف پہلے دن سے آخری دن تک یکطرفہ کاروائی ہوئی۔

    کمیشن، انکوائری، انوسٹی گیشن میں نہیں بلایا گیا۔ سارے قانونی آپشن استعمال کروں گا،میرے خلاف تمام کارروائی دو کالی بھیڑوں نے سیاسی مخالفین سے مل کر کی ہے۔

    علاوہ ازیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب ریفرنس پر بابراعوان سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا، بابراعوان پرنندی پور پروجیکٹ میں تاخیری حربوں کا نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے

  • ووٹ کی رازداری کا معاملہ: بابراعوان کا تحریری جواب مسترد

    ووٹ کی رازداری کا معاملہ: بابراعوان کا تحریری جواب مسترد

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں بابراعوان کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئےعمران خان کو بیان حلفی اوران کا دستخط شدہ معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری کے معاملے پرازخود نوٹس کی سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جان بوجھ کرووٹ نہیں دکھایا۔

    بابراعوان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے ان کی مرضی سے ووٹ کی تصاویر بھی نہیں لی گئیں، رش کے باعث مہرلگانے والی جگہ پردہ گرگیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے پوچھا تھا کہاں کھڑے ہوکرمہرلگاؤں ، لہذا ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے والا کیس ختم کرکے این اے 53 سے روکا گیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    تحریری جواب مسترد

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان کی جانب سے جمع کرائےگئے جواب کومسترد کرتے ہوئےعمران خان کو بیان حلفی سمیت ان کا دستخط شدہ معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل آج عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملہ لمبا نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اپنی جگہ ہے، ووٹ کی راز داری پرتحریری جواب دینا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں عمران خان کی اپنے وکیل بابراعوان سے ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت معاملے کے آئینی و قانونی نکات پرمشاورت کی گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بابراعوان کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

    واضح رہے 25 جولائی کو انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواین اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپرپرمہرلگانے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

  • اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے،بابراعوان

    اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے،بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوموقع دینا چاہیے تاکہ اسٹیٹس کو ٹوٹ جائے، گلگت، آزاد کشمیر، پنجاب کی حکومت مسلم لیگ ن کے پاس ہے، مسلم لیگ ن فنڈزاستعمال نہیں کرنے دیتی۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عجیب بات ہےایک وزیرکہتا ہے پی آئی اے مفت دیں گے، کیا اب حکومتی اداروں کومفت بیچا جائےگا، حکومتی اداروں کوبیچنےکی کوشش کی گئی توپی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اورپی آئی اے کی لنڈا بازارمیں سیل نہیں ہونے دینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی، این اے 53 سے الیکشن لڑوں گا، ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کھربوں کے ادارے کے، مفت کیسے بیچا جاسکتا ہے، اداروں کوایک شہر کےحکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نااہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نااہل ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے قومی ایئرلائنز پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو نجکاری کیلئے دو حصوں میں کور اور نان کور بزنس میں تقسیم کیا جائے گا، کور بزنس کے49 فیصد حصص انتظامی قبضے کے ساتھ فروخت کئے جائیں گے جبکہ قومی ایئر لائن کے ذمے 300ارب روپے سے زائد کے بقایا جات غیر کور کمپنی کو منتقل کئے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کو 30 سال لیز پر دیا جائے گا جبکہ 180 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات بھی حکومت اپنے کھاتے میں رکھے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلےن سےنا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو تین بڑے سنگین چیلنجز در پیش ہیں، بیورو کریسی ہماری نوکرہےاوروہ ہمارے ٹیکسز سے عیاشی کرتی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کرائیگی، کلثوم نواز ودیگر لیگی کامیاب اراکین کیخلاف درخواست دائر کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اندر ہی اندرچھوٹے میاں صاحب خوش،عمران خان کے شکر گزار ہونگے، شہبازشریف کونااہل ہونےسےدنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلے ن سے نا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنےگی۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان


    انکا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کےپاس 3ماہ سےکم وقت رہ گیا ہے اسےحق نہیں پالیسیاں بنائے، نوازشریف کو تاحیات صدر کہا جارہاہے یہ توہین عدالت ہے۔

    پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے دنیا میں پیٹرول قیمتیں ایسے نہیں بڑھتی جیسے پاکستان میں بڑھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، بابراعوان

    شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، بابراعوان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے، تین مہینے گزرنے والےہیں اورٹرائل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا، یہ آئین اورسپریم کورٹ کی نفی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ذاتی مقدمے میں حکومتی خزانے سے مختلف مدوں میں پچاس کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوگئے۔

    یہ رقم شریف خاندان کی اس عدالت میں آمد سے لے کر جے آئی ٹی میں آمد تک اور جوڈیشل کمپلیس اسلام آباد آمد تک سرکاری خزانے سے خرچ کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو چھاتی پہ ہاتھ مار مار کر کہتا تھا کہ میرے خلاف کچھ نہیں ہے مجھے کیوں نکالا؟ اس کا ٹرائل ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا، یہ آئین عدلیہ اور سپریم کورٹ کی سراسر نفی ہے۔


    مزید پڑھیں: نااہل تیرے جان نثار،کھا پی کے سب فرار ، بابر اعوان


    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانامہ کیس کے تین مفرور ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداروں پرحملہ ہوا توعوام اسلام آباد آئےگی کوئی روک نہیں سکےگا‘ بابراعوان

    اداروں پرحملہ ہوا توعوام اسلام آباد آئےگی کوئی روک نہیں سکےگا‘ بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی آسمان پرہے، یہ لوگ مہنگائی کو ساتویں آسمان پرلا کرچھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جائےگی تو پاکستان غربت کی گہرائیوں میں ہوگا۔

    بابراعوان نے کہا کہ پاکستان کو بربادکرنےکے لیے نااہل وزیراعظم اورنااہل کابینہ سرگرم ہے، داروں ،غریبوں کی دشمن نا اہل حکومت کے خلاف عوام کے پاس جائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اداروں پر حملہ ہواتوعوام اسلام آباد آئےگی کوئی روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت پیش ہوگی عمران خان تمام عدالتوں میں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کےمطابق شریف خاندان کے خلاف مقدمات کا 6 ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیے،عمران خان تمام مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔


    عمران خان نے 41 سال کی منی ٹریل رسیدوں کےساتھ جمع کرادی‘ فوادچوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورعمران خان کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، عمران خان کی پوری منی ٹریل 6 لاکھ 72ہزارپاؤنڈ کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: قومی سلامتی اجلاس کیس،وفاقی حکومت کونوٹس جاری

    لاہور: قومی سلامتی اجلاس کیس،وفاقی حکومت کونوٹس جاری

    لاہور:قومی سلامتی اجلاس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیےاور15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ میں قومی سلامتی اجلاس کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزارسابق وزیرقانون بابراعوان نے موقف اختیارکیا کہ ان کیمرہ اجلاس کی خبر لیک کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاک فوج کی بدنامی ہوئی۔

    بابراعوان نے التجاکی کہ حکومت نے انکوائری کااعلان کیاتھا،درخواست میں سیکریٹری وزارت داخلہ کو انکوائری کے نتائج منظر عام پر لانے،ذمہ داروں کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دینے کی گزارش کی گئی۔

    مزید پڑھیں:نواز شریف احتساب سےبھاگ رہےہیں،اعتزازاحسن

    یاد رہےکہ آج صبح اسلام آباد میں اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ نوازشریف احتساب سے فرار ہورہے ہیں۔کسی بھی ادارے نے وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

    واضح رہےکہ عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

  • ایک اور5 ہزارکےنوٹ ختم کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی، ملک ریاض

    ایک اور5 ہزارکےنوٹ ختم کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی، ملک ریاض

    اسلام آباد: بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نےکرپشن میں کمی کے لئے ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ کہتے ہیں ملک کو حکمران نہیں رہنماچاہیئے۔

    دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس میں ملک ریاض نےخصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا ملک میں پینے کا صاف پانی نہیں،آٹھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، یہاں ہربڑی بیماری موجود ہےلیکن اس کاعلاج نہیں، نظام اور اس کو چلانے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

    انھوں نےمطالبہ کیا ٹیکس میں پچاس فیصدکمی کی جائے، کرپشن کےخاتمے کے لئےبانڈز ،ایک اور پانچ ہزارکےنوٹ ختم کئے جائیں۔

     سی ای او سمٹ ایشیاء کی جانب سے ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔